• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کی ہولناکیاں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس روز کوئی چال کام نہیں آئے گی
يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿46﴾
ترجمعہ: جس دن ان کا داؤ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ انہیں مدد دی جائے گی (سورہ الطور،آیت46)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حکومتی عہدے،اقتدار کسی کام نہیں آئیں گے
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ ﴿25﴾وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ﴿26﴾يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ ﴿27﴾مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ ﴿28﴾هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ ﴿29﴾
ترجمعہ: اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی (آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا (ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی (سورہ الحاقہ،آیت 25تا29)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کام نہیں آئے گی
وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًۭا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍۢ شَيْا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَٰعَةٌۭ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌۭ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿48﴾
ترجمعہ: اوراس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص کسی کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کے لیے کوئی سفارش قبول ہو گی اورنہ اس کی طرف سے بدلہ لیا جائے گا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی (سورہ البقرہ،آیت48)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس دن آدمی اپنے بھائی،ماں،باپ،بیوی اور اولاد سے بھاگے گا
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ ﴿33﴾يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ﴿34﴾وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ ﴿35﴾وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ ﴿36﴾لِكُلِّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍۢ شَأْنٌۭ يُغْنِيهِ ﴿37﴾
ترجمعہ: تو جب (قیامت کا) غل مچے گا اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا (سورہ عبس،آیت 33تا37)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گیں۔
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ ﴿88﴾
ترجمعہ: جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی (سورہ شعراء،آیت 88)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس دن متقین کے علاوہ سب ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے
ٱلْأَخِلَّآءُ يَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا ٱلْمُتَّقِينَ ﴿67﴾
ترجمعہ: اس دن دوست بھی آپس میں دشمن ہو جائیں گے مگر پرہیز گار لوگ (سورہ الزخرف،آیت67)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس روز انسان اپنے محبوب ترین رشتہ داروں کو جہنم میں ڈال کر خود بچنے کی خواہش کرے گا۔
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ ﴿8﴾وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ﴿9﴾وَلَا يَسْـلُ حَمِيمٌ حَمِيمًۭا ﴿10﴾يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ ﴿11﴾وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ ﴿12﴾وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُوِيهِ ﴿13﴾وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا ثُمَّ يُنجِيهِ ﴿14﴾كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ﴿15﴾نَزَّاعَةًۭ لِّلشَّوَىٰ ﴿16﴾
ترجمعہ: جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے کھال ادھیڑ ڈالنے والی (سورہ المعارج،آیت 8تا 16)

۔۔۔۔۔۔۔۔
قیامت کا بیان از محمد اقبال کیلانی
 
Top