• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کے دن تمام حقوق العباد معاف ہو سکتے ہیں۔ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں سوائے توحید اُلوہیت کے۔

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین ایاک نعبد و ایاک نستعین اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین۔ آمین
توحید اُلوہیت کو جو مقام و مرتبہ اللہ تعالی رب العزت نے عطا فرمایا ہے کسی اور چیز میں تلاش کرنا عبث ہے۔
صحیح بخاری کی روایت کے مطابق
(مفہوماً) ’’خاتم النبیین محمد رسول اللہ ﷺ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ایک سواری پر سفر کر رہے تھے۔ خود نبی مکرم ہادی اعظم امام اعظم احمد مجتبیٰ محمد رسول اللہ ﷺ سواری کو ہانک رہے ہیں یعنی ڈرائیونگ کر رہے اور صحابی رسول ﷺ رسول مکرم ﷺ کے ہمرکاب پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اے جابر! تم جانتے ہو کہ اللہ تعالی کا بندوں پر کیا حق ہے؟ عرض کیا کہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے یا اُس کی وحی کے مطابق رسول اللہ ﷺ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی کا بندوں پر یہ حق ہے کہ اُس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں۔
محمد رسول اللہ ﷺ نے دوبارہ پوچھا: اے جابر! کیا تم جانتے ہو کہ بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ عرض کیا کہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے یا اُس کی وحی کے مطابق رسول اللہ ﷺ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بندوں کا اللہ تعالی پر یہ حق ہے کہ جب وہ (بندے) اُس (اللہ) کی عبادت کریں تو انہیں عذاب نہ کرے‘‘۔

باریک بینی سے اس حدیث کا مطالعہ کرنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ

ہمہ قسم حقوق العباد سے اللہ تعالی بندے کی گلو خلاصی کروا سکتا ہے۔ تمام حقداروں کو ان کے حقوق کے بدلے اپنی رحمت سے خوش کر کے اس بندے کی مدد کر سکتا ہے۔ یا جہنم میں عذاب دے کر اسے گناہوں سے پاک کر سکتا ہے
لیکن
حقوق اللہ
میں
ایک حق
جسے وہ (رب العالمین) کبھی معاف نہیں کرتا
وہ ہے
توحید اُلوہیت
حقوق اللہ میں اس حق (توحید اُلوہیت) کا غاصب کبھی بھی جہنم سے گلوخلاصی حاصل نہیں کر سکتا۔
 
Top