• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کے دن لوگوں کی اقسام !!!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قیامت کے دن لوگوں کی اقسام !!!!!


الحمد للہ:

حافظ ابن کثير رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :
یعنی قیامت کے دن لوگ تین اقسام میں بٹ جائيں گے ۔

امام طبری رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :

اوراسی طرح انہیں سورۃ کے آخر میں موت کے وقت ان ہی تین اقسام میں تقسیم کیا ہے ۔

پھر اللہ تبارک وتعالی نے ان جماعتوں کے حالات کی تفصیل بیان کرتے ہوۓ کہا ہے : واصحاب المیمنۃ ، یہ ان کے مقام کی عظمت اور ان کے حالات کی بڑائ ہے ،

اور یہ فرمان:

واصحاب المشئمۃ مااصحاب المشئمۃ } اور بائيں ہاتھ والے کیا حال ہے بائيں ہاتھ والوں کا ۔
یعنی شمال والے یہ ان کی حالت کی ہولناکی ہے ۔

اور { السابقون السابقون } اور سبقت لے جانے والے توسبقت لے جانے والے ہی ہیں ، یعنی دنیا میں خیروبھلائ کے کاموں میں سبقت لےجانے والے ہی آخرت ميں جنت میں داخل ہونے میں سبقت لے جانے والے ہیں اور وہ یہ ہیں جن کے اوصاف یہ ہیں ، المقربون ، وہ نعمتوں والی جنتوں ميں اللہ تعالی کے قریب اور اعلی علیین میں بلند درجات میں ہیں جن کے اوپراور کوئ درجہ نہیں پایا جاتا ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں بھی سبقت لے جانے والوں میں سے بناۓ آمین یا رب العالمین ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ دیکھیں تفسیر ابن سعدی ص ( 832 ) ۔

الشیخ محمد صالح المنجد
 
Top