محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
قیلولہ کی سنت :
قال رسول الله صلي الله عليه وسلم :قيلوا،فإن الشياطين لا تقيل
( السلسلة الصحيحة للألباني:1647 أخرجه ابونعيم والطبراني)
آپ نے فرمایا :: اسحاق سلفی اس حدیث کے بارے میں بھی بتا دے،اسحاق سلفی اس حدیث کے بارے میں بھی بتا دے - اردو مجلس پر کسی نے پوسٹ کی ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
قیلولہ یعنی دوپہر کے وقت تھوڑی دیر کےلیے سونا ۔ اس کے بارے میں ایک روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
«اسْتَعِينُوا بِطَعَامِ السَّحَرِ عَلَى صِيَامِ النَّهَارِ، وَبِالْقَيْلُولَةِ عَلَى قِيَامِ اللَّيْلِ»
دوپہر کو تھوڑی دیر آرام کر کے قیام اللیل میں سہولت حاصل کرو ،اور سحری کھا کر دن میں روزے کے لیے حاصل کرو ''۔
تحقیق وتخریج:
(ابن ماجہ: 1693۔ ضعیف ہے۔ کیونکہ اس کی سند میں زمعہ بن صالح ہے جو ضعیف ہے۔ دیکھیے: انوار الصحیفہ، ص: 441۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ دیکھیے ضعیف سنن ابن ماجہ للالبانی۔
سمجھا نہیں آپ کیا کہنا چاھتے ہےجی عامر یونس بھائی!
یہی بات ہم نے مختصر لکھی تھی تو شاید آپ کو ہضم نہیں ہوئی۔
اس حدیث کو طبرانی اور ابو نعیم وغیرہ نے روایت کیا ہے، کئی علما نے طبرانی کی سند کی بنیاد پر اسے ضعیف کہا ہے ، لیکن شیخ البانی اور اور شیخ احمد صدیق الغماری نے دیگر اسانید کی تحقیق کرکے اسے ’ حسن ‘ قرار دیا ہے۔ دیکھیے :#انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا:
اے لوگو! قیلولہ کیا کرو کیونکہ شیطان قیلوہ نہیں کرتا۔(طبرانی نے اوسط میں نقل کیا اور صحیح الجامع (4431) میں بھی موجود ہیں۔