• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

كيا قرآن کلام خداوندی ہے؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
كيا قرآن کلام خداوندی ہے؟

مصنف کا نام
ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائک

مترجم
سید امتیاز احمد

ناشر
دار النوادر،لاہور


تبصرہ

اللہ عزوجل نے انبیائے کرام علیہم السلام کو مختلف معجزے عطا کیے،جو ان کی نبوت و رسالت کی دلیل کے طو رپر پیش کیے جاتے رہے۔ہمارے پیغمبر آخر الزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بہت سے معجزات ملے جن میں سب سے عظیم الشان معجزہ قرآن شریف ہے ،یہ تمام معجزات میں اس لیے منفرد ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے باقی رہنے والا ہے۔لیکن غیر مسلموں کی طرف سے اس پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ اللہ کا کلام نہیں ہے بلکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی تصنیف ہے یا پھر کسی انسان نے اسے لکھنے میں ان کی مدد کی ہے۔معروف اسلامی اسکالر جناب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مخصوص علمی انداز میں اس اعتراض کا جواب دیا ہےاور ناقابل تردید سائنٹیفک انداز سے ثابت کیا ہے کہ یہ قرآن کلام الہیٰ ہے،لہذا اسے مانے بغیر چارہ نہیں۔بلا شبہ یہ کتاب ہر مسلمان کو پڑھنی چاہیے تاکہ وہ بصیرت کے ساتھ قرآن شریف کو کلام خداوندی ثابت کر سکے۔
اس کتاب کیا قرآن کلام خداوندی ہے؟کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top