وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عبداللہ آدم بھائی جان،
بہت اچھا سوال ہے۔ آپ کے اس سوال کے بہانے سے یہ بات دیگر احباب تک بھی پہنچ جائے گی۔ بنیادی مقصد کے لحاظ سے اگرچہ ان دونوں آپشن میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ لیکن لائک کا فیچر کچھ منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ مختصراً یہ کہ:
1۔ جزاک اللہ کا بٹن کسی بھی پوسٹ پر دعائیہ کلمہ کے طور پر دبایا جا سکتا ہے۔ اس سے مراد دعا دینے کے علاوہ بعض اوقات یہ بھی ہوتی ہے کہ بٹن دبانے والے نے اس پوسٹ کا مطالعہ کر لیا ہے۔ لیکن پوسٹ کے متن سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔ اسی لئے بعض اوقات پوسٹ میں صرف جزاک اللہ لکھا ہوتا ہے اس پر بھی آپ جوابی دعا بٹن دبا کر ارسال کر سکتے ہیں۔
2۔ اس کے برعکس لائک کا بٹن عموماً پوسٹ کے مواد سے متفق ہونے پر دبایا جاتا ہے۔لیکن یہ ضروری نہیں کہ لائک کرنے والا پوسٹ کی تمام جزئیات سے اتفاق بھی رکھتا ہوں۔ نیز اس سے ایک طرح سے پوسٹ لکھنے والے کی حوصلہ افزائی مقصود ہوتی ہے۔ کیونکہ جب آپ لائک کا بٹن دباتے ہیں تو پوسٹ لکھنے والے کو ایک اطلاع بذریعہ ذاتی پیغام ارسال ہو جاتی ہے کہ فلاں رکن نے آپ کی فلاں پوسٹ کو اس وقت لائک کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک منفرد بات لائک کے بٹن میں یہ بھی ہے کہ کسی طویل دھاگے میں لائق مطالعہ مواد کو پڑھنا ہو تو صفحہ کے بالکل اوپر دھاگے (تھریڈ) کے عنوان کے سامنے موجود لائک کے بٹن کو دبا کر دیکھیں۔ آپ کے سامنے صرف ان پوسٹس کی ایک فہرست آ جائے گی جنہیں کسی نہ کسی یوزر نے لائک کیا ہوگا۔ لہٰذا آپ کسی خاص دھاگے میں مشہور ترین پوسٹس کو بآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔
امید ہے کہ میں اپنی بات واضح کرنے میں کامیاب ہو پایا ہوں گا۔ ورنہ مجھے کسی بھی کاؤنٹر سوال کا جواب دے کر خوشی ہوگی۔