• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لائک کرنے اور جزاک اللہ میں کیا فرق ہے؟؟

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
السلام علیکم::

ہر پوسٹ کے نیچے دو آپشنز ا رہے ہوتے ہیں لائک ار جزاک اللہ خیرا۔

میں ان دو کا علیحدہ علیحدہ فرق سمجھنا چاہتا ہوں، مطلب کیا کرائیٹیریا ہے کہ لائکا جائے اور کب جزاک اللہ کہا جائےکیوں کہ بظاہر تو دونوں کا مقسد ایک ہی نظر اتا ہے۔

والسلام
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عبداللہ آدم بھائی جان،
بہت اچھا سوال ہے۔ آپ کے اس سوال کے بہانے سے یہ بات دیگر احباب تک بھی پہنچ جائے گی۔ بنیادی مقصد کے لحاظ سے اگرچہ ان دونوں آپشن میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ لیکن لائک کا فیچر کچھ منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ مختصراً یہ کہ:

1۔ جزاک اللہ کا بٹن کسی بھی پوسٹ پر دعائیہ کلمہ کے طور پر دبایا جا سکتا ہے۔ اس سے مراد دعا دینے کے علاوہ بعض اوقات یہ بھی ہوتی ہے کہ بٹن دبانے والے نے اس پوسٹ کا مطالعہ کر لیا ہے۔ لیکن پوسٹ کے متن سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔ اسی لئے بعض اوقات پوسٹ میں صرف جزاک اللہ لکھا ہوتا ہے اس پر بھی آپ جوابی دعا بٹن دبا کر ارسال کر سکتے ہیں۔
2۔ اس کے برعکس لائک کا بٹن عموماً پوسٹ کے مواد سے متفق ہونے پر دبایا جاتا ہے۔لیکن یہ ضروری نہیں کہ لائک کرنے والا پوسٹ کی تمام جزئیات سے اتفاق بھی رکھتا ہوں۔ نیز اس سے ایک طرح سے پوسٹ لکھنے والے کی حوصلہ افزائی مقصود ہوتی ہے۔ کیونکہ جب آپ لائک کا بٹن دباتے ہیں تو پوسٹ لکھنے والے کو ایک اطلاع بذریعہ ذاتی پیغام ارسال ہو جاتی ہے کہ فلاں رکن نے آپ کی فلاں پوسٹ کو اس وقت لائک کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک منفرد بات لائک کے بٹن میں یہ بھی ہے کہ کسی طویل دھاگے میں لائق مطالعہ مواد کو پڑھنا ہو تو صفحہ کے بالکل اوپر دھاگے (تھریڈ) کے عنوان کے سامنے موجود لائک کے بٹن کو دبا کر دیکھیں۔ آپ کے سامنے صرف ان پوسٹس کی ایک فہرست آ جائے گی جنہیں کسی نہ کسی یوزر نے لائک کیا ہوگا۔ لہٰذا آپ کسی خاص دھاگے میں مشہور ترین پوسٹس کو بآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

امید ہے کہ میں اپنی بات واضح کرنے میں کامیاب ہو پایا ہوں گا۔ ورنہ مجھے کسی بھی کاؤنٹر سوال کا جواب دے کر خوشی ہوگی۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اس کے علاوہ ایک منفرد بات لائک کے بٹن میں یہ بھی ہے کہ کسی طویل دھاگے میں لائق مطالعہ مواد کو پڑھنا ہو تو صفحہ کے بالکل اوپر دھاگے (تھریڈ) کے عنوان کے سامنے موجود لائک کے بٹن کو دبا کر دیکھیں۔ آپ کے سامنے صرف ان پوسٹس کی ایک فہرست آ جائے گی جنہیں کسی نہ کسی یوزر نے لائک کیا ہوگا۔ لہٰذا آپ کسی خاص دھاگے میں مشہور ترین پوسٹس کو بآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اسلام علیکم
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی جان
مجھے اس آپشن کے بارے میں پہلے معلوم نہیں تھا۔
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عبداللہ آدم بھائی جان،
بہت اچھا سوال ہے۔ آپ کے اس سوال کے بہانے سے یہ بات دیگر احباب تک بھی پہنچ جائے گی۔ بنیادی مقصد کے لحاظ سے اگرچہ ان دونوں آپشن میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ لیکن لائک کا فیچر کچھ منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ مختصراً یہ کہ:

1۔ جزاک اللہ کا بٹن کسی بھی پوسٹ پر دعائیہ کلمہ کے طور پر دبایا جا سکتا ہے۔ اس سے مراد دعا دینے کے علاوہ بعض اوقات یہ بھی ہوتی ہے کہ بٹن دبانے والے نے اس پوسٹ کا مطالعہ کر لیا ہے۔ لیکن پوسٹ کے متن سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔ اسی لئے بعض اوقات پوسٹ میں صرف جزاک اللہ لکھا ہوتا ہے اس پر بھی آپ جوابی دعا بٹن دبا کر ارسال کر سکتے ہیں۔
2۔ اس کے برعکس لائک کا بٹن عموماً پوسٹ کے مواد سے متفق ہونے پر دبایا جاتا ہے۔ نیز اس سے ایک طرح سے پوسٹ لکھنے والے کی حوصلہ افزائی مقصود ہوتی ہے۔ کیونکہ جب آپ لائک کا بٹن دباتے ہیں تو پوسٹ لکھنے والے کو ایک اطلاع بذریعہ ذاتی پیغام ارسال ہو جاتی ہے کہ فلاں رکن نے آپ کی فلاں پوسٹ کو اس وقت لائک کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک منفرد بات لائک کے بٹن میں یہ بھی ہے کہ کسی طویل دھاگے میں لائق مطالعہ مواد کو پڑھنا ہو تو صفحہ کے بالکل اوپر دھاگے (تھریڈ) کے عنوان کے سامنے موجود لائک کے بٹن کو دبا کر دیکھیں۔ آپ کے سامنے صرف ان پوسٹس کی ایک فہرست آ جائے گی جنہیں کسی نہ کسی یوزر نے لائک کیا ہوگا۔ لہٰذا آپ کسی خاص دھاگے میں مشہور ترین پوسٹس کو بآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

امید ہے کہ میں اپنی بات واضح کرنے میں کامیاب ہو پایا ہوں گا۔ ورنہ مجھے کسی بھی کاؤنٹر سوال کا جواب دے کر خوشی ہوگی۔
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی
بہت اچھی طرح سمجھایا ہے آپ نے
 
باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
جزاک اللہ شاکر بھائی.

کاؤنٹر سوال یہ ہےکہ کیا لائق مطالعہ مواد وہی ہوتا ہے جسے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہو؟؟ ))ازراہ ت ف ن ن((

اور دوسری بات یہ کہ فورم ہذا پہ سمائلیز کدھر ہیں؟؟ یا نہیں ہیں تو کیوں ؟؟ کیا انہیں تصاویر کے شبہے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا؟؟

اصل میں ان کی ضرورت بلکہ اب تو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ بات سمجھانا ان کے بغیر خاصا مشکل ہو جا تا ہے کبھی کبھی تو........

والسلام
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ شاکر بھائی.
کاؤنٹر سوال یہ ہےکہ کیا لائق مطالعہ مواد وہی ہوتا ہے جسے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہو؟؟ ))ازراہ ت ف ن ن((
اور دوسری بات یہ کہ فورم ہذا پہ سمائلیز کدھر ہیں؟؟ یا نہیں ہیں تو کیوں ؟؟ کیا انہیں تصاویر کے شبہے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا؟؟
اصل میں ان کی ضرورت بلکہ اب تو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ بات سمجھانا ان کے بغیر خاصا مشکل ہو جا تا ہے کبھی کبھی تو........
آپ کی بات درست ہے بھائی جان۔ ۔لائق مطالعہ مواد کا اکثریت کے لائک کرنے سے ربط ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ لیکن جب دس بیس صفحات پر طول طویل بحث ہو اور وہاں بیچ میں دخل در نامعقولات والی پوسٹس کا مطالعہ نہ کرنا ہو اور بحث کا مغز پڑھنا چاہتے ہوں تو یہ لائک سسٹم ایک اچھا اوور ویو دے سکتا ہے۔ نیز جیسے کہ بتایا یہ پوسٹ کرنے والے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی رکن کے نام پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ ان کو اب تک کتنے لائکس دئے گئے اور انہوں نے دوسروں کو کتنے لائکس دئے۔ اس سے اس خاص شخصیت کی مقبولیت یا فورم پر فعالیت کا بھی ایک حد تک اندازہ لگانا ممکن ہو جاتا ہے۔ وغیرہم۔

جی سمائیلیز کو فورم کی ابتدا ہی میں بات چیت کے بعد ڈس ایبل کر دیا گیا تھا۔ ایک خالص اسلامی فورم پر یہ تصاویر کچھ نامناسب معلوم ہوتی ہیں۔ عمومی گپ شپ میں ان کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ اگر خود کو صرف اچھے مضامین کی اشاعت اور ان کے مناسب جوابات تک محدود رکھا جائے تو پھر ان کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اگرچہ شروع میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ اسلامک کیلیگرافی پر مشتمل جزاک اللہ اور سبحان اللہ وغیرہ جیسے اسمائلیز کو شامل کیا جائے۔ لیکن ان دنوں ہمیں ہوسٹنگ کی مشکلات تھیں اور ہم فورم کی رفتار پر کوئی بوجھ نہیں لادنا چاہتے تھے۔ پھر یہ معاملہ ہی دب گیا۔
 
Top