• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاگ ان ہونے میں مسئلہ

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
السلام علیکم
اطلاعاً عرض ہے کہ جب میں محدث فورم پر لاگ ان ہوتا ہوں تو مرکزی صفحی مجھے لاگ ان نہیں دکھاتا۔ لیکن جب میں کوئی دھاگہ کھولتا ہوں تو وہاں بطور لاگ ان نظر آتا ہوں۔ براہ مہربانی اس مسئلے کو حل کریں۔۔

شاکر بھائی

جزاک اللہ خیراًۛ
 

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے ۔۔۔ ذمہ دار حضرات سے اپیل ہے کہ ہمارے مسئلہ کا حل نکالیں ۔۔۔
کیا یہ تکنیکی خرابی کی وجہ تو نہیں ۔۔۔؟؟؟؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

مین پیج پر لاگ ان نہ ہو سکنے والے مسئلے کے لئے درج ذیل پوائنٹس دیکھئے۔


۱۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ آپ کس یو آر ایل سے فورم کے مین صفحہ پر آتے ہیں:
www.KitaboSunnat.com/forum/forum.php
یا
KitaboSunnat.com/forum/forum.php
یا
KitaboSunnat.com/forum
یا
www.KitaboSunnat.com/forum
ان میں سے پہلا یو آر ایل ہی درست ہے۔ باقی یو آر ایل بھی اگرچہ اسی صفحہ تک لے جاتے ہیں، لیکن درحقیقت پیچھے پروگرامنگ میں ان کی ویلیو مختلف ہے۔ جس کی وجہ سے بعض اوقات لاگ ان کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ لہٰذا سب سے پہلے تو ہمیشہ اس پہلے یو آ ر ایل سے ہی لاگ ان کیجئے۔

۲۔ دوسرے نمبر پر یہ کہ اگر آپ اپنا ذاتی کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو جہاں تک ممکن ہو لاگ آؤٹ نہ کریں۔ بلکہ لاگ ان کرتے وقت ’مجھے یاد رکھیں ‘ پر کلک کر دیجئے تاکہ یہ پریشانی ویسے ہی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔

۳۔ تیسرے نمبر پر ایک کام یہ کیجئے کہ لاگ ان ہو جانے کے بعد جب ویب سائٹ آپ کو مین پیج پر لاگ ان شو نہیں کر رہی ہوتی، تب ایک مرتبہ Ctrl + F5 دبا دیجئے۔ تو اس سے بھی امید ہے کہ آپ فوری طور پرمین پیج پر لاگ ان ہو جائیں گے۔

۴۔ آخر میں یہ کہ مین پیج پر جانے کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ سچی بات یہ ہے کہ میں مین پیج پر بہت کم جاتا ہوں۔ میں نے درج ذیل لنک کو اپنے پاس بک مارک کر رکھا ہے۔

www.kitabosunnat.com/forum/search.php?do=getdaily&contenttype=vBForum_Post

یہ وہی لنک ہے جو ’تازہ ترین‘ پر کلک کرنے سے آتا ہے۔ لہٰذا مین پیج پر جا کر پھر تازہ ترین پر کلک کرنے کے بجائے اگر آپ بھی درج بالا لنک ہی کو بک مارک کر کے بک مارک بار میں ڈال دیں تو ایک ہی کلک کرنے پر آپ کے سامنے صرف وہی دھاگے نظر آئیں گے جن دھاگوں کو آپ نے آخری آمد کے بعد سے نہیں پڑھا ہوگا۔۔۔۔پھر آپ بے شک نئے دھاگوں کا مطالعہ کرنے کے بعد فورم کے مین پیج پر چلے جائیں۔ اور ہمیشہ یہی صفحہ کھولتے رہنے سے اب تو یوں ہو گیا ہے کہ کروم براؤزر میں میں صرف k لکھتا ہوں اور خود بخود درج بالا لنک نیچے ڈراپ ڈاؤن میں کھل جاتا ہے اور اس پر کلک کرتے ہی صرف نہ پڑھے ہوئے دھاگے میرے سامنے ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کروم براؤزر کے سب سے زیادہ وزٹ کئے جانے والے صفحے میں بھی درج بالا لنک محفوظ ہو گیا ہے لہٰذا نیا ٹیب کھولتے ہی وہاں پر یہ لنک نظر آ رہا ہوتا ہے لہٰذا k دبائے بغیر بھی میں صرف سائٹ کی تھمب نیل تصویر پر کلک کر کے اسے کھول سکتا ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اگر آپ کی پوسٹ کرنے کے بعد آپ کو نظر نہیں آ رہی تو اس کے لئے بھی ایک مرتبہ Ctrl + F5 کے بٹن دبا دینا کافی ہے۔
لیکن میرے پیارے شاکر بھائی کیا پہلے والی سیٹنگ نہیں ہو سکتی، جو ہم پچھلے دنوں میں استعمال کر رہے تھے.؟؟
بار بار کٹرل+5 دبانا بہت مشکت بھرا کام لگتا ہے.
اور کئی دوسری پوسٹ میں "جزاک الله خیر" والے بٹن کو دبانے کے باوجود جزاکاللہ نہیں پہنچتی ہے..

آخر کچھ تو ھل ہوگا جس سے ہم سبھی بھائی دل کھول کر پوسٹنگ کر سکے...
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
لیکن میرے پیارے شاکر بھائی کیا پہلے والی سیٹنگ نہیں ہو سکتی، جو ہم پچھلے دنوں میں استعمال کر رہے تھے.؟؟
بار بار کٹرل+5 دبانا بہت مشکت بھرا کام لگتا ہے.
اور کئی دوسری پوسٹ میں "جزاک الله خیر" والے بٹن کو دبانے کے باوجود جزاکاللہ نہیں پہنچتی ہے..

آخر کچھ تو ھل ہوگا جس سے ہم سبھی بھائی دل کھول کر پوسٹنگ کر سکے...
بھائی، ہم نے تو دوبارہ پرانی والی سیٹنگ کر دی ہیں۔ اب آپ کی جانب سے ایک کام ہو جائے تو بار بار یہ مشقت نہ اٹھانی پڑے۔ اور وہ کام یہ ہے کہ ایک مرتبہ اپنے براؤزر کا کیشے Cache خالی کر لیجئے۔ تاکہ نئی فائلیں ہماری سائٹ سے ڈاؤن لوڈ ہو سکیں اور پھر اس کے بعد امید ہے کہ آپ کو یہ کام بار بار نہیں کرنا ہوگا۔
 
Top