• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہور میں عیسائی قرآن پڑھوانے لگے ؟؟؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
یوسف صاحب!
آپ کو ابھی تک اردو محفل فورم پر لکھی ہوئی میری تحریر کی سمجھ ابھی تک نہیں آ سکی شاید۔ ایک بار دوبارہ سارا متن دیکھیں شاید کچھ پتہ چلے کہ میں نے کیا لکھا ہے وہاں۔ اور اپنا مزاج اور معلومات کے انبار سے زاویہ فکر بھی جانچیں کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں میں کیا عرض کر رہا ہوں۔
آپ درست کہہ رہے ہیں۔ آپ کی بات میری سمجھ میں بالکل نہیں آرہی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے ”میری بات“ آپ کی سمجھ سے بالا تر ہے :( غالباً ہمارے ”مکالمہ کی فریکوئنسی“ میں کوئی بڑا فرق ہے۔ ایک دوسرے کی باتوں کا ابلاغ نہیں ہوپارہا۔ چونکہ نہ آپ کے لئے ”فرض“ ہے کہ میری بات کو لازماً سمجھیں اورنہ میرے لئے یہ ”فرض“ ہے کہ میں آپ کی بات کو لازماً سمجھوں۔ لہٰذا ہم ایک دوسرے کو سمجھے بغیر بھی اپنی اپنی دنیا میں مصروف عمل رہ سکتے ہیں۔ کبھی کبھی تجربہ اور وقت بھی انسان کو بہت کچھ سکھلا دیتا ہے۔ تب تک انتظار کرسکتے ہوں تو ضرور کیجئے۔ سدا خوش رہئے۔
 
شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
مجھے پھر وہی احساس ہورہا ہے کہ میں کسی عدالت میں ہوں۔ بھئی کال سنٹر کیا ہوتا ہے؟ :: Global BPO Solutions :: ایک کال سنٹر ادارہ ہے۔ پہلے محمود علی ملک صاحب اور ان دیگر کے دیگر ساتھی جن میں عیسائی بھی تھے وہ کسی بڑے کال سنٹر میں کام کرتے تھے۔ جیسا کہ محمود صاحب ٹیلی نار پاکستان کے کال سنٹر میں رہے۔
بعد ازاں چند ساتھیوں نے آج سے پانچ چھے سال قبل اپنا ایک ادارہ بن لیا۔ جو مختلف خدمات Services :: Global BPO Solutions :: دیتا تھا اور ہے۔ پچھلے سال سے انہوں نے E-Learning Holy Quran کا بھی آغاز کیا۔ بیشتر لوگ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ لہٰذا اب دو پارٹنر ہیں صرف۔ اور ہاں رات کی شفٹ میں سیلز ایجنٹ دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بھی ہیں۔ دن کے وقت ایک بڑی تعداد میں سیلز ایجنٹ سن دو ہزار بارہ میں آئے اور چلے گئے۔ سیلز ایجنٹ قرآن نہیں پڑھاتے۔ وہ تو طلباء کو تلاش کرتے ہیں اور ہم پڑھاتے ہیں۔ اگر کسی کو ابھی بھی سمجھ نہ آئی ہو تو باقاعدہ سوال کرلے۔
 
Top