• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لبنان: داعش کے خلیفہ کی اہلیہ اور بیٹا گرفتار

شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
مجھے تو ایک ساتھی نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ پہلے فورم میں ایک شخص ہواکرتا تھا امریکن اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا وہ اسی طرح کی پوسٹیں کیا کرتا تھا
آج کل وہ تو نہیں یہاں
محسوس ایسا ہوتا ہے کہ اس کام کا ٹھیکہ ابھی کنعان کے پاس ہے
اللہ ہمیں اسلام دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے آمین یارب
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
میری بیٹی واپس کرو ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 دسمبر‬‮ 2015

بغداد (نیوز ڈیسک) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنی مطلقہ سجی الدلیمی سے اپنی بیٹی کی سپرداری کا مطالبہ کیا ہے۔ البغدادی نے اپنے ایک پیغام میں پوچھا ہے کہ الدلیمی کے ساتھ فرار ہونے والی اس کی بیٹی کہاں ہے؟


العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق البغدادی کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل النصرہ فرنٹ اور لبنانی فوج کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت سجی الدیلیمی نامی خاتون کو رہا کیا گیا تھا۔ الدلیمی کو کچھ عرصہ قبل لبنان داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت الدلیمی کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی۔ لبنانی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ الدلیمی البغدادی کی بیوی ہے۔ بعد ازاں اطلاعات آئیں کہ البغدادی نے الدلیمی کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنی ایک بیٹی کے ہمراہ لبنان آ گئی تھی۔ حال ہی میں ڈیڑھ سال سے النصرہ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے کئی لبنانی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں جن جنگجوؤں کو رہا کیا گیا تھا ان میں الدلیمی بھی شامل تھی۔

گرفتاری کے وقت الدلیمی نے بھی کہا تھا کہ اس کے ہمراہ سات سالہ بیٹی ابوبکر البغدادی ہی کی ہے تاہم اب البغدادی کے ساتھ اس کا ازدواجی تعلق ختم ہو چکا ہے۔

اخبار "لقدس العربی" نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی سیکیورٹی حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے الدلیمی کے نام ارسال کردہ ایک مکتوب ہے۔ یہ مکتوب مبینہ طور پر الدلیمی کے لیے البغدادی کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ وہ ھاجر نامی بیٹی کو واپس کرے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام سے لبنان پہنچنے والی الدلیمی نامی خاتون کے ہمراہ چار بچے تھے جن میں دو جڑواں بچوں کی شناخت اسامہ اور عمر کے ناموں سے کی گئی تھی۔ ممکنہ طور پر ایک بچی اور دو بچے البغدادی جب کہ ایک بچہ الدلیمی کے فلسطینی نژاد شوہر کمال محمد خلف نامی ایک دوسرے جنگجو سے تھا۔

ح
 
Top