• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لبنان کے معروف سنگر کا مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کی خاطر گانے اور اداکاری سے توبہ کرنے کا اعلان

شمولیت
مئی 11، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
3
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
لبنان کے معروف سنگر کا مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کی خاطر گانے اور اداکاری سے توبہ کرنے کا اعلان
نیوز رپورٹ: انصار اللہ اردو

برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے حالات وواقعات کو دیکھ کر 20 سال سے گانیں گانے اور اداکاری کرنے والے لبنان کے معروف ومشہور سنگر فضل شاکر نے اداکاری کرنے اور گانا گانے سے ہمیشہ کے لیے توبہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فضل شاکر جن کے صرف لبنان میں ہی نہیں بلکہ عرب ممالک میں لاکھوں مداح ہیں اور جنہیں فلم انڈسٹری میں ’’رومانٹک گانوں کا بادشاہ‘‘ کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔

انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر اب مجھے اجازت نہیں دیتا ہے کہ میں ایک ایسے زمانے میں اداکاری اور گانیں گاؤ جس میں مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ شام میں بے دردی سے شہید ہونے والے مسلمان شہریوں اور بچوں کی لاشوں نے مجھے اللہ تعالی کے آگے تو بہ کرنے اور رسول اللہ ﷺ کے دین کی مدد کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اب میں اپنی ساری زندگی دین کے مطابق گزاروں گا اور اپنی قابلیتوں کو اسلام ومظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے وقف کرتے ہوئے ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے شامی مظلوم مسلمانوں کی مدد کروں گا۔

لبنان کے معروف سنگر فضل نے کہا کہ اب مجھے معلوم ہوا کہ موسیقی حرام ہے اور یہ ایسا گند ہے کہ جس سے عیاشی والی زندگی اور مال ودولت کی کثرت ہوجانے کے باوجود سکون اور دلی اطمینان نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے فلم ساز کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدے منسوخ کرنے اور میوزک البم ریکارڈ کرانے والے تمام کام بند کرتے ہوئے دیگر لبنانی اداکاروں سے ملنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ صیدا شہر میں واقع مسجد بلال بن ابی رباح میں ہے، جس کو ملنا ہے وہ وہاں آکر ملے۔

سنگر فضل شاکر نے اس سال کے شروع میں توبہ کرنے کے اعلان سے جہاں لبنانی فلم انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا اور وہاں ان کے لاکھوں مداحوں کو اب تک انہیں یہ یقین نہیں آرہا کہ 15 سال کی عمر سے گانیں گانے والا مشہور رومانٹک سنگر موسیقی اور فنکاری کا کام ہمیشہ کے لیے چھوڑدیا ہے۔

لبنان کے معروف سنگر فضل شاکر کے توبہ کرنے اور مرتے دم تک جہاد ومجاہدین کے لیے کام کرنے کے اعلان پر مبنی بیان اور ان کی سیرت زندگی پر ایک عربی نیوز چینل کی ویڈیو رپورٹ یہاں سے دیکھیں:

[video=youtube;zJ8-C8kQ5q0]https://www.youtube.com/watch?v=zJ8-C8kQ5q0[/video]​

...... فیس بک پر دیکھیں ......

https://www.facebook.com/photo.php?v=124341687769299‫

------------------
اخوانکم فی الاسلام

انصار اللہ اردو
https://twitter.com/au_urdu
https://facebook.com/AU.Urdu
Profile of AU_Urdu - TwitMail
https://www.facebook.com/Ansarullah.Urdu
 
Top