• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لسی سے معدے کے امراض کا کامیاب علاج

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
لسی میں پنجاب اور بہت سے ممالک کےلوگوں کی جسمانی صحت کا راز پنہاں ہے۔ جو لوگ لسی پینے کے عادی ہوتے ہیں انہیں معدے کی بیماریاں لاحق نہیں ہوتی۔ ابھی چند ماہ قبل ایران میں دو گروپ 90 اور 140 کی تعداد میں تشکیل دئیے گئے اور ان لوگوں کو جن کی عمریں 35 سے 65 برس تک تھیں 90 دن تک 500 ملی گرام وٹامن ڈی اور 250 ملی لیٹر دوغ (دہی کی لسی) اور 250 ملی گرام کیلشیم دیا گیا۔ ان کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان کو ٹائب ٹو کی ذیابیطس میں کافی حد تک افاقہ ہوا۔

اسی طرح تُرکی میں دہی اور لسی کا استعمال بہت زیادہ ہے تقریباً ہر کھانے کے بعد دہی یا لسی جسے ترکی میں بوگڑٹ اور آئران کہتے ہیں ضرور پی جاتی ہے۔ ترکی کے لوگوں کی صحت اور حسن کا ثانی کہیں نہیں ہے ترکی ایک ڈش یوگرٹ کباب بہت مقبول عام ہے۔

یورپ اور امریکہ میں بھی دہی کی جانب عوام الناس کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ امریکہ میں تو آئس کریم پارلرز کی طرز پر یوگرٹ پارلرز بہت مقبول ہورہےہیں۔ ہمارے ایک دوست جو بہت امیرکبیر تھے ان کا ہاضمہ بگڑ گیا اور کئی سال تک معدے کے معالجین کے علاج سے بھی ٹھیک نہیں ہوا تو کسی نے مشورہ دیا کہ آپ لندن جاکر کسی معدے کے امراض کےماہر سے مشورہ کریں۔ وہ صاحب لندن تشریف لے گئے اور وہاں معدے کے اعلیٰ سے اعلیٰ ڈاکٹر سے علاج کروایا مگر صحت یابی نہیں ہوئی۔ لندن کے قیام کے دوران انہیں کسی دوست نے صلاح دی کہ جرمنی میں ایک ماہر نظام ہضم ڈاکٹر ہے اسے بھی ایک بار آزمالیں۔

چنانچہ وہ حضرت جرمنی پہنچ گئے جس شہر میں وہ جرمن ماہر رہتا تھا وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب بہت ضعیف ہوچکےہیں اور انہوں نے پریکٹس چھوڑ دی ہے مگر گاہے بگاہے اکا دُکا کیس لے لیتے ہیں۔ ان صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو بذریعہ استدعا کی۔ آخر کار ڈاکٹر صاحب نے انہیں بلالیا۔ موصوف جب ڈاکٹر صاحب ک گھر پہنچے تو انہیں اپنا احوال سنایا اور بیان کرنے کے بعد کہا کہ میں خاص طور پر پاکستان سے بغرض علاج یہاں آیا ہوں۔ یہ بات سنتے ہی جرمن ڈاکٹر جو پہلے انتہائی خاموش اور توجہ سے مریض کا احوال سن رہا تھا یکایک آگ بولہ ہوگیا اور غصے سے کانپنے لگا اور موصوف سے کہا کہ یہاں سےفوراً نکل جاؤ۔

مریض صاحب کو جرمن ڈاکٹر کے اس روئیے سے کافی حیرانی ہوئی۔آخر کار کافی منت سماجت کے بعد جرمن ڈاکٹر نے بتایا کہ بہت سال پہلے میں ہندوستان اور پاکستان گیا تھا اور وہاں سے ہاضمے کی بیماریوں کا علاج وہاں کے اطبا اور ویدوں سے سیکھ کرآیا تھا لگتا ہے آپ نے وہاں کسی اچھے طبیب سے علاج نہیں کرایااور اتنی دور چلے آئے۔ آپ اپنے ملک واپس جائیں اور وہیں کسی ماہر طب کو دکھائیں۔

مریض صاحب نے ڈاکٹر سے کہا کہ اب میں جرمنی آہی گیا ہوں اور آپ سے بعد مشکل ملاقات بھی ہوگئی ہے تو آپ میرا علاج بھی تجویز فرمادیجئے۔ آخر کار ڈاکٹر مان گیا اور اس نے کہا کہ کل دس بجے صبح آنا۔ اگلے دن جب مریض جرمن ڈاکٹر کے گھر پہنچے تو ڈاکٹر نے انہیں ایک صراحی میں سفید رنگ کی مائع گلاس میں ڈال کردی اور اس میں دو چھوٹی شیشیوں میں سے پاؤڈر سیاہ اور سفید رنگ کا ملایا اور کہا یہ تمہارا علاج ہے۔ یہ لسی ہے اور باریک شے کالی مرچ اور نمک ہے۔ تم لسی میں کالی مرچ اور نمک ملا کر پیا کرو ان شاء اللہ صحت یاب ہوجاؤ گے۔

موصوف واپس پاکستان آگئے اور دو تین ماہ کے مستقل لسی بمعہ نمک اور کالی مرچ کے استعمال سے صحت یاب ہوگئے۔ پس لسی ہاضمے کے امراض کے لیے سو دواؤں کی ایک دوا ہے۔ لیکن اس میں کالی مرچ اور نمک ضرور ملا ہونا چاہیے یعنی کالی مرچ اور نمک اس کے لازمی جزو ہیں۔ میٹھی اور برف والی لسی میں وہ فوائد نہیں جو نمکین لسی اور کالی مرچ کی وجہ سے حاصل ہوئے ہیں۔ برف ویسے بھی دانتوں اور معدے کے لیے مضر ہے۔ بچوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں کو چائے ہرگز نہیں پینی چاہیے کیونکہ چائے ان کی طبعی نشوونما کو روک دیتی ہے۔

آج کل مغرب میں بھی کافی اور چائے کی بجائے دودھ اور دہی کی ترغیب دی جارہی ہے۔ روز مرہ کے کھانوں میں بھی دہی کا استعمال انتہائی سود مند ثابت ہونے کے علاوہ ذائقے کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اگر ہر ہانڈی میں ایک چٹکی کلونجی اور تھوڑی سی دہی ڈال دی جائے تو اس کے بے انتہا فوائد حاصل ہونگے۔ بشکریہ احمد سعید صدیقی
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائی کہیں سے کاپی کریں تو ازراہ کرم متعلقہ ویب سائٹ وغیرہ کا حوالہ دے دیا کریں۔
اور کاپی کرنے کے بعد ایک مرتبہ ایڈیٹر کے سب سے اوپر دائیں جانب موجود "فارمیٹ ختم کریں" کا بٹن دبا دیا کریں تاکہ فورم کی فارمیٹنگ آپ کی پوسٹ پر اپلائی ہو سکے۔ ورنہ جہاں سے آپ کاپی کرتے ہیں وہی فارمیٹنگ اپلائی ہوگی۔ جو درست نہیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
السلام و علیکم شاکر بھائی میں نے اس صاحب کا حوالہ "نام" دیا ہے، جس نے یہ اصل پوسٹ کی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اگر آپ کو کوئی خاص کام کرنے میں دقت ہے تو بتائیں۔

ویسے فکر نہ کریں۔ آپ کی آسانی کی خاطر ایک کام عمیر بھائی کر رہے ہیں۔
کہ جو بھی مواد محدث فورم کے ایڈیٹر میں پیسٹ کیا جائے اس میں موجود فارمیٹنگ پر خودبخود چھری چل جائے۔
اس کے بعد آپ کو جہاں ہیڈنگ لگانی ہے، یا عربی ٹیگ لگانا ہے وہ مینول لگا لیں اور بس!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لسی، پینے پر دو ہی اوقات ہیں ایک صبح اور دوسرا دوپہر، صبح ناشتہ میں لسی، دہی اور دھرڑکا پی کر کام پر نہ جائیں ورنہ دو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے، کام پر جاتے ہی نیند آنی شروع ہو جائے گی اور پھر کوئی جگہ تلاش کرنی پڑے گی۔

اس لئے رات کو لسی پینے پر کبھی کبھی گلہ بھی پکڑا جا سکتا ھے جس سے بچنے کے لئے دودھ دہی کا دھرڑکا بنا کر اسے پیئیں۔

چھٹی والے دن گھر میں ہیں تو پھر صبح ہو یا دوپہر جی بھر کے لسی پیئیں۔

نزلہ، بلغم، بوڑھے اور وہ خواتین جنہیں جسم میں دردیں ہوں لسی پینے پر پرہیز برتیں ورنہ مشکل کا سامنا ھے۔

والسلام
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
کنعان بھائی یہ لسی جو ہے، آفس میں بیٹھنے والے نہیں پی سکتے ان کو نیند آتی ہے۔ جن لوگوں نے جسمانی کام کرناہوتا ہے۔ ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اس لئے رات کو لسی پینے پر کبھی کبھی گلہ بھی پکڑا جا سکتا ھے جس سے بچنے کے لئے دودھ دہی کا دھرڑکا بنا کر اسے پیئیں۔
کیا کنعان بھائی۔ آپ نے بھی گاؤں کی یاد دلا دی۔
دھرڑکا
کچی لسی
مکھن کا پیڑا
مکئی کی موٹی روٹی ، سرسوں کا ساگ
گرمیوں میں فصل کاٹنے کے دن۔ تپتی لو اور شام میں ٹھنڈی ہوا۔ کھلے صحن۔
محنتی، مہمان نواز اور سیدھے سادے لوگ۔
افف۔۔۔۔دھرڑکا نے کہاں پہنچا دیا۔
 
شمولیت
جولائی 04، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
31
بہت ہی کارآمد چیز ہے لسی، اور خاص کرکے گرمیوں میں، رمضان آنے والا ہے اور سب کو چاہیئے کہ دہی اور لسی کا استعمال سخری میں زیادہ کریں۔ اس سے آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے کی
 
Top