• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لغویات یا اصلاحی کام !!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
معز ز و قابل احترام اراکین!
بلاشبہ ہم سب ایک دینی فورم کا حصہ ہیں۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کے اہم فریضے کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار احکامات ہمیں بجا لانے کا حکم ہے۔غیر مسلم ایجنڈوں ، اپنے ماحول اور مصروفیات سے وقت نکال کر ہم اس فورم پر دین سیکھنے اور سکھانے کی غرض سے تشریف لاتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ جتنے بھی عظیم لوگ گزرے ، خواہ وہ دنیا کے لحاظ سے عظیم ہوں ، یا دنیا وآخرت دونوں کے لحاظ سے۔ان لوگوں نے ہر لمحہ کو قیمتی اور غنیمت جانا۔ہر دن اپنے لیے آخری سمجھا اورنفع دینے والے سر انجام دیئے۔پس یہ اعمال نافع ذات کی اصلاح کے ساتھ معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔لیکن اگرمیں یا آپ اتنے قیمتی لمحات بھی لغویات اور لا یعنی چیزوں میں صرف کر دیں ، تو یقین کر لیں کہ یہ عمل نافع نہیں ہوا!۔۔۔۔اگر میری یا آپ کی تحریریں کسی کو فائدہ بخشنے کے بجائے حب دنیا یا لغویات میں مبتلا کر دیں تو سوچیں کہ آپ اتنا بوجھ کیسے اٹھائیں گے ؟؟؟ اور خود کی ذات بھی نفع حاصل نہ کر سکی تو ایسی محنت کا فائدہ کیا!
جس دینی مجلس پر اللہ تعالی کی رحمت نازل ہوتی ہے ، اگر "لغو " کے سبب ہم اس رحمت وسکنیت سے محروم رہ گئے تو اس سے بڑی بد نصیبی کیا ہو گی!
اتنا سب بیان کرنے کے بعد میں معزز اراکین کو چند باتوں کا احساس دلانا چاہوں گی۔۔۔گزشتہ چند ماہ سے جاری "لغویات " پر مشتمل تھریڈز ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن چکا ہے۔اسلام مزاح کی اجازت دیتا ہے ، مگر اسے محل نظر بنانا ، قیمتی لمحات صرف کرنا اور دینی بہن بھائیوں کا نا چاہتے ہوئے بھی ان میں مشغول ہونا یا کوشش کرنا!
آخر کب تک یہ ہو گا ؟ ذرا سوچیئے گا کہ ایک دینی پلیٹ فارم پر آپ کس مقصد کو جمع ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ کیا لے کر جاتے ہیں!
اللہ تعالی انھیں خوش رکھے کہ جب تک محترم @شاکر بھائی فعال تھے ، وہ اراکین میں تنبیہ کرتے رہتے یہاں تک کہ کتنوں کی اصلاح ہو جاتی ۔۔۔لیکن اب ایسا کچھ نہیں رہا!!!
میری بات بری لگے تو انتہائی معذرت ہے ، مگر بحیثیت رکن مجھے اور آپ کو سمجھنے کے ساتھ سمجھانے کے فرض سے بھی آشنا ہونا چاہیئے۔
مسلمان کی زندگی مختصر اور آخرت میں جواب طلبی کی ہے!
 
Top