• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لفظ ’محبت‘ کا صحیح تلفظ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاکم اللہ


استاذ جی ! یہ کتابیں کہاں ہیں میں نے ’’ اردو زبان و ادب ‘‘ کے زمرہ میں دیکھا ہے کہیں نظر نہیں آئیں ۔ ۔
دخل در معقولات کی معذرت ۔ اب اسی لفظ ’’استاذ‘‘ کو دیکھ لیجئے۔ اردو زبان و ادب میں یہ ’’استاد‘‘ ہی لکھا، پڑھا جاتا ہے۔ اور اس کا مآخذ ہندی بتلاتے ہیں۔ مگر اسی ’’استاد‘‘ لفظ کی جمع ’’اساتذہ‘‘ لکھتے ہیں اوراس کا مآخذ عربی بتلاتے ہیں۔ زبانوں میں اس قسم کی اُلٹ پھیر بہت عام ہے جیسے کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ع

پی ۔ یو۔ ٹی ۔ پُٹ ہے تو بی ۔ یو۔ ٹی ۔ بَٹ ہے

زمانے کا دستور کتنا اُلَٹ ہے​

P+U+T= پُٹ ہے تو B+U+T= بَٹ ہے
زمانے کا دستور کتنا اُلَٹ ہے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
خضر حیات بھائی!
اس قسم کے بحث و مباحثہ میں میری دلچسپی صرف اور صرف اس وجہ سے ہوتی ہے کہ اس طرح خود میرے علم میں اضافہ ہوتا ہے، اور اکثر اوقات سابقہ غلط فہمیاں بھی دور ہوجاتی ہیں۔ اس وقت چونکہ میں اپنے ہوم ٹاؤن سے سینکڑوں کلو میٹر دور ہوں اس لئے کتابی لغات کے حوالہ دینے سے معذور ہوں۔ البتہ رابعہ بک ہاؤس لاہور کی طبع استوڈنٹس ڈکشنری (اردو سے انگریزی) میں محبت اور اس سے متعلقہ جملہ الفاظ کا رومن تلفظ ایم یو سے دیا ہوا ہے جو میم پر پیش کو طاہر کرتا ہے۔ چند آن لائن چند لغات کے لنکس پیش ہیں۔ اگر آپ انہیں دیکھیں تو آپ کو ’’اکثر‘‘ جگہ محبت کی میم پر پیش ہی ملے گا۔ البتہ کہیں کہیں زبر ہی ملتا ہے۔ اسی لئے میں نے ’’اکثر لغات‘‘ کہا تھا۔
Online Urdu Dictionary

Urdu to English Dictionary | English to Urdu Dictionary | ama in Urdu | Page 25

Urdu to English Dictionary | English to Urdu Dictionary | AM in Urdu | Page 29

Coitus Meaning - Urdu Meaning of Coitus - Coitus Meaning in Urdu

Meaning of AMATORY - urdu english dictionary

برادرم انس خضر!
السلام و علیکم، حوالہ جات اور آپ کی رائے کا بہت بہت شکریہ۔ لیکن میری اب بھی یہی رائے ہے کہ اکثر اہل زبان (ادیب، شاعر، اساتذہ وغیرہ) میم پر پیش کے ساتھ ہی محبت کا تلفظ ادا کرتے ہیں۔ چونکہ اردو میں عموما" اعراب نہیں لگائے جاتے لہٰذا ادبی و شعری تخلیقات میں بھی میم پر پیش لکھا ہوا نہیں ملتا۔ البتہ مندرجہ بالا آن لائن لغات سمیت بیشتر لغات میں محبت کی میم پر پیش ہی لکھا ہو ملے گا۔ اور جہاں کہیں زبر نظر آتا ہے، وہاں اسے اصل زبان عربی کا لفظ (بمع تلفظ ) ظاہرکرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
یوسف بھائی!
سب سے پہلے معذرت کے ساتھ میرا نام ’انس نضر‘ ہے، انس خضر نہیں۔ (ابتسامہ)

میری رائے میں اس لفظ کو اردو میں حقیقت میں کیسے بولا جاتا ہے، اس کیلئے انگلش ٹو ڈکشنریز کی بجائے اصل اردو لغت کی کتابیں دیکھنی چاہئیں، آپ نے crulp کا جو لنک دیا ہے، اس میں بھی یہ لفظ میم کی پیش کے ساتھ ساتھ میم کی زبر کے ساتھ بھی لکھا ہوا ہے۔ اگر اس حوالے سے اصل مصادر کا حوالہ ملے تو زیادہ مفید ہوگا۔ ویسے میں نے جن لغات کا حوالہ دیا ہے، ان میں ایک جگہ بھی یہ لفظ میم کی پیش کے ساتھ نہیں لکھا ہوا۔

ویسے بھی ایک دو الفاظ کی بجائے اصول پر بات ہونی چاہئے، اگر یہی اصول اپنا لیا جائے تو عربی کے ہزاروں الفاظ (اسم فاعل، اسم مفعول، ظرف اور مصادر وغیرہ) اردو میں استعمال ہوتے ہیں، سب کو اگر ہمارے اردو والے عربی نہ جاننے کی وجہ سے غلط بولیں گے تو یہی غلط العام حجت بن جائے گا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ


استاذ جی ! یہ کتابیں کہاں ہیں میں نے ’’ اردو زبان و ادب ‘‘ کے زمرہ میں دیکھا ہے کہیں نظر نہیں آئیں ۔ ۔
میری لائبریری سے مراد 99 جے ماڈل ٹاؤن میں ہماری اصل لائبریری ہے، نہ کہ کتاب وسنت آن لائن لائبریری
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اردو کی ایک اور لغت ’’ فرہنگ آصفیہ ‘‘ اردو دان حضرات کو سنا ہے اس کی کافی تعریف وتوصیف کرتے ہیں ۔ اصل حقیقت کا تو مجھے پتہ نہیں کہ یہ مستند ہے کہ نہیں ۔ بلکہ اس بارے میں اہل علم کی آراء کا انتظار رہے گا ۔

لفظ محبت اس میں بھی میم کی زبر کے ساتھ لکھا ہوا ملاحظہ فرمائیں (صفحہ ٣٠٣ مادہ ( محب ) جلد نمبرچہارم ) ( مطبع رفاہ عام پریس لاہور ١٩٠٨ء )
 
Top