طارق بن زیاد
مشہور رکن
- شمولیت
- اگست 04، 2011
- پیغامات
- 324
- ری ایکشن اسکور
- 1,719
- پوائنٹ
- 139
﷽
لمحہ فکریہ
السلام علیکم محترمین۔
لمحہ فکریہ
السلام علیکم محترمین۔
امام شعبی ؒ سے کوئی سوال پوچھا گیا۔
جواب دیا مجھے نہیں معلوم۔
کہا گیا - آپ عراق کے مفتی و فقیہ ہیں اور آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں یقینا اس جواب سے آپ کو شرم تو محسوس ہورہی ہوگی -
جواب دیا فرشتے تو اس وقت نہیں شرمائے تھے جب انھوں نے کہا ۔
لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ﴿٣٢﴾
ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تونے ہمیں سکھا رکھا ہے، پورے علم وحکمت والا تو تو ہی ہے (32) البقرۃ
عتبہ بن مسلم کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ٣٤ ماہ تک رہا اس دوران کتنے ہی لوگوں نے آپ سے سولات کئے جنکا جواب یہ ہوتا - " مجھے معلوم نہیں "
ابوالحسین ازدی کہا کرتے تھے کہ " لوگ مسئلہ میں بے جھجھک فتوی دیتے ہیں ، اگر یہی مسئلہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا جاتا تو اس کے جواب کے لئے اہل بدر کو جمع کر لیتے-
سنہرے اوراق ( عبدالمالک مجاہد )