• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجیے

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین!
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجیے
شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد سے آج تک کسی نہ کسی طور سے مسلمانوں کی افواج پر پہلے جزوی اور بعد میں کلی طور پر یہودیوں کا پنجہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا عمل ہمیشہ مسلمان ملکوں کی افواج کے ہاتھوں شرمندہ تعبیر ہوا۔ ماضی قریب میں اس کی کئی مثالی پیش کی جا سکتی ہیں۔ مصر و الجزائر میں اسلام نافذ کرنے کے مطالبے پر شہادتوں کے لرزہ خیز واقعات کس کے ہاتھوں رونما ہوئے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اور بعد ازاں اسلام آباد میں عریانی و فحاشی کو ختم کر کے اسلامی نفاذ کے داعی مرد تو مرد رہے خواتین کو لہو رنگ رنگین پوشاک کس نے پہنائی؟


اسلامی ممالک کے حاکم کہتے تو یہی ہے کہ ان کے اسلامی ممالک میں مسلمانوں کو اسلام پر عمل پیرا ہونے کی مکمل اجازت اور حفاظت کی ضمانت ہے یہ کہاں تک سچ ہے؟ اگر کوئی جواب نہیں مل پایا تو قیامت کے دن تمام جوابات مل جائیں گے۔

ابھی چند دنوں پہلے مصر میں دوبارہ سے اسلام پسندوں کی حکومت کو مقامی مسلم فوج نے تہہ و بالا کر دیا۔ اور بقول میڈیا کے ایک یہودی کو مسلم مصر کا نیا عبوری صدر نامزد کر دیا۔ کیا حالات اتنے ہی خطرناک ہو چکے تھے کہ اس حکومت کو ختم کرنا اسلام کو بچانے کے مترادف تھا یا پس پردہ کچھ اور ہے؟

قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالی نے ایمان والوں کو دلاسہ دیا، یقین دلایا، بھروسہ کرنا سکھایا کہ

وَمَكَرُوْا وَمَكَرَ اللہُ۝۰ۭ وَاللہُ خَيْرُ الْمٰكِرِيْنَ
اور وہ چال چلے اور اللہ بھی چال چلا اور خدا خوب چال چلنے والا ہے۔

تاریخ مصر گواہ ہے کہ جب ان لوگوں نے شکست کھائی تو بھاگ کھڑے ہوئے لیکن جب انہیں مصریوں نے پلٹ کر وار کیا تو کسی ایک تاتاری کو بھی زندہ نہیں چھوڑا۔

تاتاریوں کے مقابلے کے وقت اور آج کے معرکہ کارزار میں فرق کیا ہے؟

تاتاریوں کے وقت مسلمان حکمرانوں نے مصری مسلمانوں کے ہتھیار اپنے آقاؤں کے قبضے میں نہیں دیئے تھے۔
جبکہ
آج کے ہر مسلم ملک کے آئین و قانون میں مسلم حاکموں کے یہودی آقاؤں نے کسی بھی قسم کے ہتھیار عوام کے قبضے میں رکھنا حرام قرار دلوا رکھا ہے۔

اور تو اور۔

اِ ن اَن دیکھے آقاؤں نے فوجی جوانوں اور کمانڈروں کے پاس اسلحہ پر بھی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے جو اُن کی مرضی کے بغیر چلایا نہیں جا سکتا۔

ایسی خطرناک صورت حال میں یہ کہنا:
اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں
دیوانے کا خواب، خیال کیا جائے گا۔

لیکن
کیا یہ سچ نہیں کہ

اسی مصر کی ایسی قوم (بنی اسرائیل) کو ''رب اعلی'' کہلوانے والے کی غلامی سے نجات ملی تھی؟

اس حال میں کہ اس قوم (بنی اسرائیل) کے پاس سوائے دو نبیوں (موسیٰ و ہارون علیہما السلام) کے اللہ کی ذات پر یقین کامل ہی نہیں تھا۔ الا ماشاء اللہ۔

فَاَتْبَعُوْہُمْ مُّشْرِقِيْنَ
تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا

فَلَمَّا تَرَاۗءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰٓي اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَ
جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

قَالَ كَلَّا۝۰ۚ اِنَّ مَعِيَ رَبِّيْ سَيَہْدِيْنِ
موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

فَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ۝۰ۭ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيْمِ
اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)

وَاَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِيْنَ
اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا

وَاَنْجَيْنَا مُوْسٰي وَمَنْ مَّعَہٗٓ اَجْمَعِيْنَ
اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ
پھر دوسروں کو ڈبو دیا

اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً۝۰ۭ وَمَا كَانَ اَكْثَرُہُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں

وَاِنَّ رَبَّكَ لَہُوَالْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
 
Top