كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَھُوَكُرْہٌ لَّكُمْ۰ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَھُوْا شَـيْـــًٔـا وَّھُوَخَيْرٌ لَّكُمْ۰ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَـيْـــــًٔـا وَّھُوَشَرٌّ لَّكُمْ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۲۱۶ۧ
تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو اور الله ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم اس وقت تک جنت میںداخل نہیں ہوسکتے جب تک تم مومن نہ بن جاو اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے اور جب تک تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرنے لگو،کیا میں تمھیں اس چیز کے بارے میں نہ بتا دوں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو ،آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔(صحیح مسلم)