سید طہ عارف
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 18، 2016
- پیغامات
- 737
- ری ایکشن اسکور
- 141
- پوائنٹ
- 118
کس انسان کا تعلق آپ سے خلوص پر مبنی ہے اس کا پتہ تب لگتا ہے جب آپ پر کوئی سختی کوئی آزمائش آتی ہے اور کون کتنا با اخلاق ہے اس کا پتہ اختلاف کے موقع پر ہوتا ہے
کچھ لوگ آپ سے محبت کے بلند دعوے کرتے ہیں اور پھر آزمائش کے موقع پر اپنے قول و عمل اور جان و مال سے اپنا اخلاص ثابت کرتے ہیں...
کچھ لوگ آپ کے محبت کرتے ہیں مگر وہ بعض مجبوریوں کے تحت آپ کی ویسی مدد نہیں کرسکتے جیسے پہلے درجہ والے کرتے ہیں مگر درد محسوس کرتے ہیں دعاوں میں ضرور یاد رکھتے ہیں اپنا حسن ظن قائم رکھتے ہیں اور آپ کی حد المقدور حفاظت کرتے ہیں
یہ دونوں حضرات قدر کے قابل ہیں ان کی قدر کی جائیے
جبکہ بعض لوگ آپ سے محبت کے ایسے دعوے کرتے ہیں جیسے ان سے بڑھ کر آپ کا مخلص کوئی نہیں اور جیسے آپ ان کے حقیقی بھائی حقیقی بیٹے حقیقی باپ کی جگہ ہیں مگر آزمائش کے موقع پر چھوڑ جاتے ہیں....ان سے بس سلام دعا رکھیے
مندرجہ بالا میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جو آپ پر آزمائش دیکھ کر آپ کی تباہی کے لیے مزید سعی کرتے ہیں (اور وجہ بعض دفعہ معمولی اختلاف بھی ہوتا ہے جس کی بنیاد پر دل میں بغض رکھ لیا جاتا ہے ).....ان سے دور رہئیے اور اللہ سے پناہ مانگیں...گوکہ جب انسان کا محب اس کو دھوکہ دیتا ہے اور اس وجہ سے فراق سہنا پڑے تو بہت تکلیف ہوتی ہے (بالخصوص جب آپ نے للہ محبت کی ہو) مگر جب اللہ نے آپ کو ان سے دور کردیا تو اللہ پر بھروسا کی جیے اور اس سے حسن ظن قائم رکھیے....
اللہ تعالی ہم سب کو مخلص لوگوں سے جوڑے...آمین
#منتشر_خیالات