• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لیبیا کےظالم ڈکٹیٹر معمر قذافی کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیل!!!!!!!

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" معمر قذافی کے عوام پر ڈھائے جانے والے "مظالم" کی تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!
۱۔ لیبیا میں بجلی مفت ہے، پورے لیبیا میں کہیں بجلی کا بل نہیں بھیجا جاتا۔۔
۲۔ سود پر قرض نہیں دیا جاتا، تمام بینک ریاست کی ملکیت تھے اور صفر فیصد سود پر شہریوں کو قرض کی سہولت دیتے تھے۔۔
۳۔ اپنا گھر لیبیا میں انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا تھا اور اس کے لئے حکومت شہریوں کو مکمل مالی مدد فراہم کرتی تھی۔۔
۴۔ تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنا نیا گھر بنانے کی مد میں حکومت پچاس ہزار ڈالرز مفت میں فراہم کرتی تھی۔۔
۵۔ پڑھائی اور علاج کی سہولتیں لیبیا کے تمام شہریوں کو بنا پیسوں کے حاصل ہیں۔ قذافی سے پہلے 25 فیصد لوگ پڑھے لکھے تھے جبکہ آج 83 فیصد لوگ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں۔۔
۶۔ کسانوں کو زرعی آلات، بیج اور زرعی زمین مفت میں فراہم کی جاتی تھی۔۔
۷۔ اگر کسی باشندے کو لیبیا میں علاج معالجے یا تعلیم کی صحیح سہولت میسر نہیں تو حکومت بنا کسی خرچے کے بیرون ملک بھجواتی تھی۔۔
۸۔ لیبا میں اگر کوئی شخص اپنی گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو حکومت 50 فیصد سبسڈی فراہم کرتی تھی۔۔
۹۔ پیٹرول کی قیمت 0.14$ فی لیٹر تھی۔۔
۱۰۔ لیبیا پر کوئی بیرونی قرضہ نہیں اور لیبیا کے اثاثوں کی کل مالیت تقریبا 150$ ارب ڈالر سے زائد تھے، جن پر اب مغربی ممالک کا قبضہ ہے۔۔
۱۱۔ اگر کوئی باشندہ گریجوایشن کرنے کے بعد بھی نوکری حاصل نہیں کر پارہا تو حکومت اسے اسکی تعلیمی استعداد کے مطابق مفت تنخواہ ادا کرتی تھی تا وقت کہ اس باشندے کی ملازمت لگ جائے۔۔
۱۲۔ ملک کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ تمام لیبیائی باشندوں کے بینک اکاؤنٹوں میں جمع کروا دیا جاتا تھا۔
۱۳۔ ماں کو ہر بچے کی پیدائش پر حکومت کی طرف سے 5000$ ڈالر مفت فراہم کئے جاتے تھے۔
۱۴۔ قذافی نے ملک کی صحرائی آبادی کے پیش نظر دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی دریا بنانے کا پروجیکٹ بھی شروع کیا تھا ، تا کہ پورے ملک میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
یہ ان مظالم میں سے کچھ کی تفصیل ہے جو قذافی نامی ڈکٹیٹر نے لیبیا کی عوام پر ڈھائے ۔
ان مظالم کے علاوہ قذافی نے تین بہت بڑے گناہ اور بھی کیے تھے ۔
پہلا کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کی رقم اس وقت فراہم کی جب پاکستان پر ہر طرح کی پابندیاں تھیں ۔ اسی رقم سے پاکستان نے اپنا ایٹمی پروگرام شروع کیا تھا ۔
دوسرا اس نے ہمیشہ مسلمان ممالک کو اکھٹا کر کے انکا ایک بلاک بناے کی کوشش کی ۔ کبھی افریقی ممالک کا بلاک کبھی عرب ممالک کا ۔ لیکن ہمارے مسلمان ممالک قضافی کی اس " چال " میں نہیں آئے اور آپس میں ہی لڑنے مرنے پر متفق رہے ۔
تیسری چیز میں تو اسنے حد ہی کر دی جب اس نے سونے اور چاندی کے سکوں میں لین دین کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ پیپر کرنسی جعلی کرنسی ہے ۔
ان کے ان کرتوتوں کی بدولت ہی امریکہ نے قذافی کو قتل کروا دیا تاکہ لیبیا کے عوام کو ایک ظالم ڈکٹیٹر سے نجات دلائی جا سکے ۔
اب لیبیا میں مکمل جمہوریت آچکی اور لیبیا جمہوریت کے مزے لے رہا ہے​
 
Last edited by a moderator:

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
عبدالقیوم صاحب آپ نے تو حد کر دی
ان باتوں کے ساتھ ایک اضافہ میں بھی کر دیتا ہوں
شاہ فیصل رحمہ اللہ، ذوالفقار بھٹو اور کرنل قذافی نے مل کر یہ ‘‘بلاک’’ بنانے کی کوشش کی۔ اسی کی پاداش میں پہلے شاہ فیصل رحمہ اللہ کو ‘‘ٹھکانے’’ لگوایا گیا۔ بعد میں بھٹو کی بہت سی غلطیوں میں سے ایک غلطی کو بنیاد بنا کر اسے ‘‘فارغ’’ کر دیا گیا البتہ قذافی کا معاملہ لٹکتا رہا لٹکتا رہا۔ اس کے لئے وہ جال کارگر نہ ہو سکا جس میں پہلے دو ‘‘شکار’’ پھنس گئے تھے۔ اس لئے کئی سالوں تک میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کو اپنی طرف مائل کیا گیا اور پھر انٹرنیٹ کی ‘‘بدولت’’ اس ‘‘باز’’ کا ‘‘شکار’’ بھی کر لیا گیا۔
میں یہ نہیں کہتا کہ لیبیا میں اسلامی نظام نافذ ہے وغیرہ وغیرہ۔ نہ ہی میں لیبیا کے نظام کی حمایت کرتا ہوں۔
لیکن
تاریخ کے ایک ورق سے آپ سے آگاہ کر رہا ہوں کہ
جس کسی شخص میں تھوڑی بہت ‘‘صلاحیت’’ ہوتی ہے پہلے قدم پر اُسے اپنے ‘‘دام’’ میں پھنسایا جاتا ہے، پھر اگر وہ ‘‘مان’’ گیا تو گرین کارڈ ‘‘عطا’’ کر دیا جاتا ہے۔
اگر
معاملہ دوسرا نظر آئے تو بہت جلد یا بدیر ‘‘مشن’’ مکمل کر لیا جاتا ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
چند ماہ پہلے
موجودہ خانہ جنگی میں تیزی سے پہلے
ایک عزیز دوست نے
راقم کی وساطت سے ایک کنٹینر چاول لیبیا بھجوائے۔
اس کمپنی نے کم از کم 50 کنٹینر ماہانہ چاول بھجوانے کا آرڈر دے دیا۔
اسی دوران
لیبیا کے ایک ‘‘جنرل’’ امریکہ کا دورہ کر کے وطن واپس لوٹے
تو
موجودہ پارلیمنٹ پر اجلاس کے دوران راکٹوں کی بارش کروا دی
جس میں میڈیائی خبروں کے مطابق کم از کم 6 ممبران اسمبلی کی اموات واقع ہوئیں
اور
ہمارا لیبیائی عوام کا چاول کا آرڈر بھی
انہیں حملوں کی نظر ہو گیا

یہ کہانی لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ جناب عبدالقوم صاحب کے بقول

اب لیبیا میں مکمل جمہوریت آچکی اور لیبیا جمہوریت کے مزے لے رہا ہے
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" معمر قذافی کے عوام پر ڈھائے جانے والے "مظالم" کی تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!​
بلے جی بلے واہ جی واہ کیا بات ہے عبدالقیوم صاحب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پاجی بڑی لمبی داستان سنائی آپ نے جی
میرا ایک سوال ہے کہ اگر فرعون اپنی مملکت دے لوگوں پر اقتصادی مہربانیاں کرے لوگوں پر مال کی ریل پیل کردے تو کیا وہ بھی اپنا بڑا بن سکتا ہے فیر توجی
اگر آپ کی باتو ں کو مدنظر رکھا جائے تو دین اسلام کی کوئی اہمیت ہی نہیں
بھائی میری نصیحت ہے کہ سب سے پہلے اسلام کو مدنظر رکھیں جہاں آپ کو ان کی اقتصاد نظر آرہی وہیں ان کا اسلام بھی تو دیکھیں
کہ کیسا تھا
ان کا کفر بھی دیکھیں
کتاب اللہ کے مقابلے میں گرین بک بھی تو دیکھیں
اہل اسلام پر مظالم کی داستان بھی تو دیکھیں
ان کا رستا بہتا لہو بھی دیکھیں
اس کے پہردار فاحشہ عورتوں کو بھی دیکھیں اس کے اسلام کا حسین چہرہ ہے
لکھنی کی باتیں تو بہت ہیں لیکن انہی پر اکتفا کرتا ہوں
اللہ آپ کو ہدایت دے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
بلے جی بلے واہ جی واہ کیا بات ہے عبدالقیوم صاحب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پاجی بڑی لمبی داستان سنائی آپ نے جی
میرا ایک سوال ہے کہ اگر فرعون اپنی مملکت دے لوگوں پر اقتصادی مہربانیاں کرے لوگوں پر مال کی ریل پیل کردے تو کیا وہ بھی اپنا بڑا بن سکتا ہے فیر توجی
اگر آپ کی باتو ں کو مدنظر رکھا جائے تو دین اسلام کی کوئی اہمیت ہی نہیں
بھائی میری نصیحت ہے کہ سب سے پہلے اسلام کو مدنظر رکھیں جہاں آپ کو ان کی اقتصاد نظر آرہی وہیں ان کا اسلام بھی تو دیکھیں
کہ کیسا تھا
ان کا کفر بھی دیکھیں
کتاب اللہ کے مقابلے میں گرین بک بھی تو دیکھیں
اہل اسلام پر مظالم کی داستان بھی تو دیکھیں
ان کا رستا بہتا لہو بھی دیکھیں
اس کے پہردار فاحشہ عورتوں کو بھی دیکھیں اس کے اسلام کا حسین چہرہ ہے
لکھنی کی باتیں تو بہت ہیں لیکن انہی پر اکتفا کرتا ہوں
اللہ آپ کو ہدایت دے
ایک بات رہ گئی کہ قذافی کے جانے کے بعد اب وہاں جو اسلام نافذ ہے، وہ بھی دیکھیں؟ ہمارے ذہن کس حد تک سطحی ہو گئے ہیں۔ ہم ایک شر سے نجات حاصل کرنے کے بعد ایک بڑے شر کو گلے لگا لیتے ہیں اور اسی پر خوش ہوتے رہتے ہیں کہ چھوٹا شر ختم ہو گیا۔
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
بلے جی بلے واہ جی واہ کیا بات ہے عبدالقیوم صاحب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پاجی بڑی لمبی داستان سنائی آپ نے جی
میرا ایک سوال ہے کہ اگر فرعون اپنی مملکت دے لوگوں پر اقتصادی مہربانیاں کرے لوگوں پر مال کی ریل پیل کردے تو کیا وہ بھی اپنا بڑا بن سکتا ہے فیر توجی
اگر آپ کی باتو ں کو مدنظر رکھا جائے تو دین اسلام کی کوئی اہمیت ہی نہیں
بھائی میری نصیحت ہے کہ سب سے پہلے اسلام کو مدنظر رکھیں جہاں آپ کو ان کی اقتصاد نظر آرہی وہیں ان کا اسلام بھی تو دیکھیں
کہ کیسا تھا
ان کا کفر بھی دیکھیں
کتاب اللہ کے مقابلے میں گرین بک بھی تو دیکھیں
اہل اسلام پر مظالم کی داستان بھی تو دیکھیں
ان کا رستا بہتا لہو بھی دیکھیں
اس کے پہردار فاحشہ عورتوں کو بھی دیکھیں اس کے اسلام کا حسین چہرہ ہے
لکھنی کی باتیں تو بہت ہیں لیکن انہی پر اکتفا کرتا ہوں
اللہ آپ کو ہدایت دے
میں نے صرف اس میں عوامی سہولیات کی بات کی ہے اس میں مذہب کاتعلق کم ہے اس مضمون میں قذافی صاحب نےکم از کم مسلمانوں سہولیات دی ہیں نہ جو ہمارے ملک میں ہورہا اس سےکئی گنا بہتر ہے بس بہتر ہے
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
ان شااللہ اس نئے شر کے خاتمے کے لئے خلافت اسلامیہ اپنی ولایت کا اعلان کرچکی ہے ان شااللہ جلد پورےلیبیا سے فتن کا خاتمہ ہو جائے گا
صرف اور صرف اسلامی نظام ہی لیبیا میں نافذ ہو گا ان شااللہ
 
Top