مجهے لگتا هے كه یه مضمون مولانا سلمان ندوی صاحب سے حد سے بڑهی هوئی ذاتی پرخاش كی بنیاد پر لكها گیا هے ، یا پهر مسلكی تعصب كی بنیا د پریا پهر سعودی حكومت كے ساته غیر مشروط همدردی كی بنیاد پر۔۔۔۔۔ ویسے درست بات یه هے كه اس مضمون كے پس پرده یه تمام عناصر كارفرما هیں، نیز مولانا سلمان ندوی كی تبحر علمی اور طلاقت لسانی بهی ایك ایسی چیز هے جسے ان سے محبت نه كرسكنے والے لوگ برداشت نهیں كرپاتے۔۔۔۔۔ مجهے صاحب مضمون كا معامله بهی كچه ایسا هی دكهائی دیتا هے۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلکم ٹو دی فورم محمد الیاس بھائی۔ آپ کے مضامین فیس بک اور دیگر ویب سائٹس پر نظر سے گزرتے رہتے ہیں۔ اللہ آپ کے قلم میں مزید توانائی عطا فرمائے ، آمین۔
جہاں تک آپ کا مذکورہ بالا تبصرہ ہے ، یہ کم و بیش اتنا ہی غیرمعقول ہے جتنا آپ کو عبدالمعید صاحب کا مضمون غیرمعقول لگتا ہے۔ مجھے تو حیرت ہے کہ آپ اتنی معمولی سے بات سمجھنے سے کیوں قاصر ہیں کہ اگر آپ کسی مدرسہ کے شاگرد ہوتے ہوئے اسی مدرسہ کے کسی استاد یا اساتذہ کے خلاف کچھ برداشت نہیں کر سکتے تو یہی رویہ کوئی دوسرا فرد کسی حکومت یا کسی مملکت کے لیے اپنائے تو وہ کیوں آپ کے نزدیک "غیر مشروط همدردی" قرار پا جاتا ہے؟ یہ انصاف تو نہیں ہوا نا بھائی ، یہ تو صریحا اپنے نفس کی مرضی کی جانبداری ہوئی۔
کیا آپ نے سلمان ندوی صاحب کی وہ ویڈیو دیکھی ہے؟ ایک عظیم مسلم مملکت کو جسے اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین کی ذمہ داری اٹھانے کا شرف سونپا ہے ، Axis of evil بتانا ۔۔۔ کیا واقعی آپ کے نزدیک اتنی معمولی سی بات ہے کہ ہم "مولانا سلمان ندوی كی تبحر علمی اور طلاقت لسانی" کا خیال رکھتے ہوئے اسے نظرانداز کر دیں؟ آخر ہم بھی کیوں نہ اپنے استاذ مکرم سے آپ کی اس محبت کو "غیر مشروط همدردی" باور کریں؟
واضح رہے کہ ندوہ سے میرا بھی قریبی تعلق رہا ہے۔ میرے چند دوست اور اقربا وہیں کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہی میں سے ایک قریبی عزیز سے پوچھا کہ آپ لوگ اتنی "واہیات" باتیں کرنے پر اپنے استاذ کی گرفت کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے قبولا کہ ہاں کچھ "واہیات" باتیں کی ہیں مولانا نے ۔۔۔ مگر کیا کر سکتے ۔۔ آج کل علماء کی یہی روش چل نکلی ہے۔ میں نے کہا ۔۔۔ چلئے ٹھیک ہے ، وہ بکواس ویڈیو تو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے ہٹائیے ۔۔ جواب ملا : بھائی ، ان کے معتقدین ایسا کرنے نہیں دیتے۔
ابوفہد بھائی ، آپ جائیے ، ہمت کیجئے اور پہلے وہ واہیات ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے ہٹائیے اس کے بعد سعودیہ سے "غیر مشروط همدردی" رکھنے والوں کو نصیحت کرنے یہاں آئیے۔ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ تالی ایک ہاتھ سے بجتی ہو۔ اور غضب خدا کا کہ آپ ایک وسیع الذہن تخلیق کار ہوتے ہوئے بھی "عمل" اور "رد عمل" میں فرق نہیں کر پا رہے اور پہلے والے کو ٹوکنے ڈانٹنے کے بجائے ردعمل دکھانے والے کو نصیحتیں کر رہے ہیں؟؟