الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
لیلۃ القدر کی کیا فضیلت ہے اور اس کو پہنچاننے کے لئے کیا علامات ہیں؟
جواب :
لیلۃ القدر کی کچھ علامات احادیث میں اس طرح آئی ہیں ۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''لیلۃ القدر کی صبح کو سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعاع نہیں ہوتی۔ وہ ایسے ہوتا ہے جیسا کہ تھالی (پلیٹ)''(مسلم۷۲۶)
اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی ۖنے فرمایا:
''تم میں سے کون اسے یاد رکھتا ہے(اس رات) جب چاند نکلتا ہے تو ایسے ہوتا ہے جیسے بڑے تھال کا کنارہ''(مسلم۱۱۷۰)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''لیلۃ القدر آسان و معتدل رات ہے جس میں نہ گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی سردی۔ اس کی صبح کو سورج اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ اس کی سرخی مدھم ہوتی ہے ۔ '' (مسند بزارا۱/۴۸۶، مسند طیالسی۳۴۹، ابنِ خزیمہ۳/۲۳۱''
شیخ سلیم الھلالی اور شیخ علی حسن عبدالحمید نے صفة صوم النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صفحہ ٩٠ پر اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔
عن أنس بن مالك قال دخل رمضان - فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم ( إن هذا الشهر قد حضركم . وفيه ليلة خير من ألف شهر . من حرمها فقد حرم الخير كله . ولا يحرم خيرها إلا محروم