بنتِ تسنيم
رکن
- شمولیت
- مئی 20، 2017
- پیغامات
- 269
- ری ایکشن اسکور
- 40
- پوائنٹ
- 66
#مؤمنَات سے مطلوب
صفتِ #حور العين
قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ ۙ ( الرحمن ٥٧)
( شرمیلی ) نیچی نگاہ والی حوریں.
ان کی نگاہیں، انکے حسن و جمال اور اپنے شوہر کی کامل محبت کی بناء پر صرف انہی پر لگی ہوئی ہوں گی، اسی طرح انکے شوہروں کی نگاہیں بھی انکے حسن و جمال اور انکے وصل کی لذت اور انکے ساتھ شدید محبت کی بناء پر انہی پر لگی ہوں گی.
جنتی میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے کے حسن و جمال اور محبت کے باعث نظریں جھکائے ہوئے ہوں گے اور ایک دوسرے کے سوا کسی اور طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھیں گے.
وَ قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ یَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ (النور: ٣١)
مسلمان عورتوں سے کہو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں.
کہا جاتا ہے،
"Eyes are the windows of the Soul"
جس طرح آنکھوں کی حیا و پاکیزگی، محرمات سے بچنا ہے. اسی طرح آنکھیں فسق و فجور کی نامہ بر ہیں، جس پر چڑھنے کی سیڑھی بے پردگی ہے. جو کوئی اپنی آنکھوں کو محرمات سے بچائے رکھتا ہے، اللہ تعالٰی اسکی بصیرت کو روشن کر دیتا ہے. یہی وجہ ہے کہ مرد و عورت دونوں کو غض بصر کا حکم دے کر، اللہ کریم نے حور العین کی اس صفتِ خاص (الصافات :٤٧، ص: ٥٢، الرحمن : ٥٧) کا ذکر کر کے عورتوں کو ترغیب دلائی ہے.
اجنبی مردوں، اور بے ریش لڑکوں پر سے بھی نظر کی حفاظت کریں جن کو دیکھنے سے فتنے میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو.
دنیا کی زیب و زینت کی طرف سے نظر ہٹا لیں، جو عورت میں حرص جگا کر شوہر کی ناشکری بنا دیتی ہیں.