• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مائکرو سوفٹ ورڈ میں ٹائپنگ کا طریقہ

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
السلام علیکم !

مائکرو سوفٹ ورڈ میں اردو ٹائپنگ کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کریں
پہلا قدم:
سب سے پہلے ورڈ کی فائل کھول کے اس میں ٹیکسٹ کی سمت تبدیل کریں۔ یعنی دائیں سے بائیں والی زبانوں کی سمت سلیکٹ کریں
1.PNG


دوسرا قدم:
اس کے بعد ctrl + A دبائیں اور پھر No Spacing پر کلک کریں۔
2.PNG


تیسرا قدم:
اس کے بعد مطلوبہ فانٹ سلیکٹ کریں۔
3.PNG


اس کے بعد آپ اپنا کام آسانی سے لکھ سکتے ہیں۔ ایک دفعہ پھر تسلی کر لیں کہ تین چیزیں آپ نے کلک کر لی ہیں۔
4.PNG


جزاک اللہ
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
جزاکم اللہ خیرا۔
یہ نو اسپیسنگ والی بات معلوم نہیں تھی۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟
اس سے ہر دو لائنوں کے مابین فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔ عام طور پر یہ فاصلہ 1.5 ملی میٹر ہوتا ہے لیکن نو اسپیسنگ سے یہ کم ہو جاتا ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اگر character spacing کو expand کر دیں تو بھی فائدہ مند رہے گا کیونکہ ورڈ میں اردو ٹائپنگ کرتے وقت جب سپیس دباؤ تو لفظوں میں زیادہ فاصلہ نہیں رہتا ایسا لگتا ہے سارے لفظ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
اگر character spacing کو expand کر دیں تو بھی فائدہ مند رہے گا کیونکہ ورڈ میں اردو ٹائپنگ کرتے وقت جب سپیس دباؤ تو لفظوں میں زیادہ فاصلہ نہیں رہتا ایسا لگتا ہے سارے لفظ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
آپ نے ایک اہم نقطہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔ بالکل جب ورڈ میں ٹائپ کریں تو ایسا ہی لگتا ہے کہ الفاظ جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن آفس 2010 اور 2013 میں رزلٹ کافی بہتر ہے۔ اور اگر نوری نستعلیق کی بجائے علوی نستعلیق فونٹ استعمال کریں تو بھی فرق پڑتا ہے۔
 
Top