• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مالک ارض وسماء کے سامنے دعا کےلیے ہاتھ بلند کیجیئے

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
مالک ارض وسماء کے سامنے دعا کےلیے ہاتھ بلند کیجیئے

اے مالک ارض وسماء جو ہمارے مقدر میں نہیں لکھا اس کی کوشش اور تمنا میں ہمیں مبتلا نہ کرنا اور جو تقدیر میں لکھ دیا ہے اسے ہمارے لئے آسان کر دینا۔
یا اللہ ہمیں اس کام کے لئے فرصت دینا جس کام کے لئے تو نے ہمیں پیدا کیا ہے اور اس کام میں ہمارا دل مت لگنے دینا جس سے تو راضی نہیں ہو گا۔
یا اللہ ہمیں ہر حال میں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطاء فرما اور ہمیں سکون ، صبر، حوصلہ اور سخاوت کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرکے دنیاوی و اخروی کامیابیوں کا مستحق بناتے ہوئے ہر تکلیف و آلائش سے دور رکھنا۔
یا اللہ ہم تجھ سے اس لئے سوال کرتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ صرف ایک تو ہی ہے جو فریاد سنتا ہے اور اپنی رحمت سے نوازتا ہے تیرے سوا کوئی نہین جو ہمارے مدد اور راہنمائی کرے گا ۔
یا اللہ ہماری دعا قبول فرما ۔ آمین یا رب العالمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اس جمعہ کو خطیب صاحب سے دعا کے بعد یہ الفاظ سنے اور بہت اچھے لگے کہ:
یا اللہ ہم نے اپنی اوقات کے مطابق مانگا ہے تو اپنی شان کے مطابق عطا فرمانا۔
آمین یا رب العالمین۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
حدثنا أبو معمر،‏‏‏‏ حدثنا عبد الوارث،‏‏‏‏ حدثنا الحسين،‏‏‏‏ حدثنا عبد الله بن بريدة،‏‏‏‏ عن بشير بن كعب العدوي،‏‏‏‏ قال حدثني شداد بن أوس ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ سيد الاستغفار أن تقول اللهم أنت ربي،‏‏‏‏ لا إله إلا أنت،‏‏‏‏ خلقتني وأنا عبدك،‏‏‏‏ وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت،‏‏‏‏ أعوذ بك من شر ما صنعت،‏‏‏‏ أبوء لك بنعمتك على وأبوء بذنبي،‏‏‏‏ اغفر لي،‏‏‏‏ فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت ‏"‏‏.‏ قال ‏"‏ ومن قالها من النهار موقنا بها،‏‏‏‏ فمات من يومه قبل أن يمسي،‏‏‏‏ فهو من أهل الجنة،‏‏‏‏ ومن قالها من الليل وهو موقن بها،‏‏‏‏ فمات قبل أن يصبح،‏‏‏‏ فهو من أهل الجنة ‏"‏‏.‏
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے حسین بن ذکوان معلم نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہ بن بریدہ نے بیان کیا ان سے بشیر بن کعب عدوی نے کہا کہ مجھ سے شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سیدالاستغفار۔ (مغفرت مانگنے کے سب کلمات کا سردار) یہ ہے یوں کہے، ‏ اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں میں اپنی طاقت کے مطابق تجھ سے کئے ہوئے عہد اور وعدہ پرقائم ہوں۔ ان بری حرکتوں کے عذاب سے جو میں نے کی ہیں تیری پناہ مانگتا ہوں مجھ پر نعمتیں تیری ہیں اس کااقرار کرتا ہوں۔ میری مغفرت کر دے کہ تیرے سوا اور کوئی بھی گناہ نہیں معاف کرتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے دل سے ان کو کہہ لیا اور اسی دن اس کا انتقال ہو گیا شام ہونے سے پہلے تو وہ جنتی ہے اور جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے رات میں ان کو پڑھ لیا اور پھر اس کاصبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے۔

صحیح بخاری - کتاب الدعوات - باب: استغفار کے لئے افضل دعا کا بیان - حدیث نمبر : 6306
 
Top