اللہ تعالیٰ سورة الزمر میں ارشاد فرماتاہے:
(خَلَقَکُمْ مِنْ نِّفْسٍ وِّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ ھَا زَوْجَھَا وَاَنْزَلَ لَکُمْ مِّن الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاج ٍ ط یَخْلُقُکُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّھٰتِکُمْ خَلْقًا مِّنْ م بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ط ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ لَہُ الْمُلْک ط لَآ اِلٰہَ اِلِّا ھُوَ ج فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَ)
'' اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اس سے اس کی بیوی بنائی اورتمہارے لیے مویشیوں سے آٹھ نر ومادہ پید اکیے، وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ،تین تاریک پردوں میں ،ایک کے بعد دوسری شکل دیتے ہوئے پیداکرتاہے۔ یہ ہے اللہ (ان صفات کا )تمہارا پروردگار، بادشاہی اسی کی ہے ،اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ پھر تم کہا ں سے پھیر دیے جاتے ہو ؟'' (1)
قرآ ن مجید کے جدید دور کے مفسرین درج بالا آیتِ کریمہ میں بتائے گئے ماں کے پیٹ کے تین تاریک پردوں کو جدید سائنس کے بیان کردہ درج ذیل تین حصّوں سے منسوب کرتے ہیں،جن کے اندر بچہ کی تولیدی وقفہ کے دوران حفاظت کی
جاتی ہے۔