• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ رشد قراءات نمبر2 (فہرست)

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
بسم اللہ الرحیم الرحیم​

ماہنامہ ’رشد‘ لاہور

اشاعت خاص​
(قراءت نمبرحصہ دوم)

تبصرہ

علم قراءت کے موضوع پر ماہنامہ رشد کی یہ دوسری خصوصی اشاعت ہے-قرآن مجید علوم کا بیش بہا خزانہ اور گرانقدر مخزن ہے، علوم القرآن میں علم القراء ت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے
لیکن دیگر علوم کی طرح یہ علم بھی قحط الرجال کا شکار ہے۔ علم القراء ا ت کی اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ ماہنامہ رشد کی جانب سے ان خصوصی نمبرز کی اشاعت اس علم کی بہت بڑی خدمت ہے۔مجلہ کے عناوین اور مقالات جہاں ایک قاری کو بہت سی علمی معلومات فراہم کرتے ہیں وہاں ایک محقق کو مزید تحقیق کے لیے بہت سے پہلوؤں کی راہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ان عنوانات کا انتخاب ادارہ کا علم القراء ت سے گہری دلچسپی کا مظہر بھی ہے۔
اس مجلہ کا ہر مقالہ علمی اعتبار سے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے خصوصاً علم القراء ت سے متعلق کتب کی فہرست، بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیوں میں لکھے گئے تحقیقی مقالات کی فہرست اور مخطوطات کی فہرست محققین کے لیے بہت سُود مند ہوگی۔ ۹۳۵ صفحات پر مشتمل یہ ضخیم مجلہ 53 مقالات پر مشتمل ہے۔
اس ادارہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ ”محدث“ تحقیق کی دنیا میں اہم مقام کا حامل ہے، تحقیق کی وہ روایت اس مجلہ کے مقالات میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ بایں وجہ اس مجلہ کو علم القراء ت کا انسائیکلو پیڈیا کہنا بے جا نہ ہوگا۔
ادارہ رشد کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد خصوصی نمبرز شائع ہوچکے ہیں ان نمبرز میں قراء ت کا یہ خصوصی نمبر ایک بہترین علمی اضافہ ہے۔جبکہ تیسرا نمبر بھی زیور طبع سے آراستہ ہو رہا ہے جیسے ہی مکمل ہوگا تو افادہ عام کے لیے اس کو بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا-ان شاء اللہ
نوٹ

ماہنامہ ’رشد‘ علم القراءت نمبرحصہ دوم کو پی ڈی ایف صورت میں ڈاؤنلوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
فہرست مضامین

1. قرآن مجید کا صوتی جمال اور اسلامی کلچر
2. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأ ت کا مجموعہ
3. قراءا ت متواترہ کی حجیت
4. قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف
5. قراءات متواترہ کا ثبوت اورا نکار قراءات کا حکم
6. قراءات متواترہ سبعہ وعشرہ (فسانہ یا حقیقت)
7. جمع قرآن اور مصاحف عثمانیہ میں قراءات
8. متنوع قراءات کا ثبوت اور مصاحف عثمانیہ
9. ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
10. حجیت قراءات ۔۔۔جمیع مکاتب فکر کا متفقہ فتوی
11. معزز مفتیان کے تفصیلی فتاوی جات
12. اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
13. سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
14. کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
15. حدیث سبعہ احرف او راس کا مفہوم
16. احرف سبعہ اور ان کامفہوم
17. حدیث سبعہ احرف ۔۔۔۔۔ایک جائزہ
18. قراءات کی حجیت،اہمیت اورامت کا تعامل
19. تعارف علم القراءات۔۔۔اہم سوالات و جوابات
20. ضابطہ ثبوت قراءات کا تفصیلی جائزہ
21. قراءات قرآنیہ کی اساس۔۔۔۔تلقی وسماع
22. احکام فقہ میں قراءات قرآنیہ کے اثرات
23. علم تفسیر پر قراءات قرآنیہ کے اثرات
24. رسم قرآنی کا اعجاز اور اس کےمعانی پر اثرات
25. نظریہ النحو القرآنی … ایک تحقیقی جائزہ
26. تواتر کامفہوم اور ثبوت قرآن کاضابطہ
27. نماز میں قراءات متواترہ کی تلاوت
28. الحال والمرتحل ۔۔۔شرعی حیثیت
29. بین السورتین تکبیرات۔۔۔۔تحقیقی جائزہ
30. مروجہ محافل قراءات ۔۔۔ناقدانہ جائزہ
31. استشراقی نظریہ ارتقاء اورقراء اتِ قرآنیہ
32. دفاعِ قراء ات…خلاصۂ کتاب
33. جمع قرآن … روایات کے آئینے میں
34.کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
35. جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتابت ِمصحف کی ممانعت
36. رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
37. وقف و اِبتداء
38. محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
39. طبقات المفسرین
40. الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
41. شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
42. طبقات الشافعیۃ
43. طبقات الحنابلۃ
44. بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
45. متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
46. مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ سے ملاقات
47. شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾سے ملاقات
48. سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراء ات کا جائزہ
49. یونیورسٹیوں میں تجوید وقراء ات پر لکھے گئے مقالات
50. اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
51.کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
52. بصارت سے محروم … بصیرت سے بھرپور امام أبو القاسم شاطبی﷫
53. شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع
54. اَخبار الجامعہ`
55. تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراء ت نمبر‘
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز قارئین اللہ کے فضل و کرم سے ماہنامہ ’رشد‘ علم قراءت نمبرحصہ اول کو یونیکوڈ صورت میں مکمل پیش کرنے کے بعد اب آپ کےلیے پیش کیا جارہا ہے ماہنامہ’ رشد‘ کا علم قراءت نمبر حصہ دوم اور وہ بھی یونیکوڈ صورت میں ۔ جس کی فورم پہ اپلوڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔الحمدللہ
اور ہمارا ارادہ ہے کہ رشد کے تینوں قراءت نمبرز کو قارئین کےلیے یونیکوڈ صورت میں پیش کردیا جائے۔(حصہ اول مکمل ہوچکا ہے ) اس صدقہ جاریہ میں جو بھی بھائی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہے اس کو موقع دیا جائے گا۔ان شاءاللہ
والسلام
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
محترم کلیم بھائ میرا مضمون بھی تھا ائمہ قرائت جرح وتعدیل کی میزان میں وہ تلاش کر دیں مجھے تو نہیں مل رہا ۔
وہ رشد قرائت نمبر میں ہی شایع ہوا تھا ۔اب معلوم نہیں کس جلد میں ہے ؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
محترم کلیم بھائ میرا مضمون بھی تھا ائمہ قرائت جرح وتعدیل کی میزان میں وہ تلاش کر دیں مجھے تو نہیں مل رہا ۔
وہ رشد قرائت نمبر میں ہی شایع ہوا تھا ۔اب معلوم نہیں کس جلد میں ہے ؟

بھائی جان،
آپ کا مضمون یہاں موجود ہے:


http://forum.mohaddis.com/threads/5916/
 
Top