• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ محدث رسول مقبولﷺ نمبر

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ماہنامہ محدث رسول مقبولﷺ نمبر

نقل شدہ رسول مقبولﷺ نمبر مئی، جون 1973ء
الحمدللہ ’’محدث‘‘ کا حالیہ شمارہ ہم حسبِ اعلان ’’رسول مقبولﷺ نمبر‘‘ کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ اس خاص نمبر کے اعلیٰ معیار سے متعلق کسی قسم کا دعویٰ توجرأت ہوگی کیونکہ اس کا موضوع ہی سیدالمرسلین، امام المتقین محمد مصطفیٰﷺ کی ذات گرامی بحیثیتِ رسول ہے تاہم یہ چند حروف بطور اظہارِ تشکر وامتنان تحدیث نعمت کے غرض سے عرض خدمت ہیں ۔
تقریباً دوماہ قبل ادارہ نے رسول اکرم ﷺ کے ساتھ اپنی عقیدت کےاظہار اورجذبۂ اتباع سنت کے احیاء کی غرض سے اپنی خصوصی اشاعت پیش کرنے کا فیصلہ کیاتھا لیکن مدت کی قلت کا لحاظ رکھتے ہوئے اس منصوبہ کوبہت زیادہ وسعت دینے سے احتراز کیا ۔
نیز جن اہل علم وقلم حضرات سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا اس کے متعلق بھی خیال تھا کہ شاید گرمی کی شدت اور وقت کی قلت کے سبب ان سب کے مضامین ہمیں حاصل نہ ہوسکیں اورجو ہوں وہ بھی ضخامت کے لحاظ سے مختصر ہوں لیکن ’’رسول مقبولﷺ نمبر‘‘ کےموضوع سےخاص وابستگی کے سبب سے ہمارے مہربانوں نے نہ صرف ہم سے خصوصی تعاون فرمایا بلکہ ’’محدث‘‘ کے دامن کو اپنے گلہائے رنگارنگ سے اس طرح لالہ زار بنادیا کہ چشم طلب دیدۂ حیران بن کر رہ گئی اور تنگی دامن کااحساس ہونے لگا۔
اور اس طرح محدث کا یہ خاص نمبر ہمارے اعلان سےتقریباً دوگنا بنتانظر آیا ۔لہذا اب ہمارے لیے یہ مشکل پیدا ہوئی کہ ہم اپنے مخلص معاونین کی تمام نگارشات کو خاص نمبر میں کسی طرح پیش کریں جب کہ کاغذ وغیرہ کی گرانی نے پہلے سرگرانی میں مبتلا کررکھا ہو۔
اس کی ایک صورت تو یہ تھی کہ مضامین کاانتخاب کرلیا جاتا لیکن یہ اس لیے ہم نے مناسب نہیں سمجھا کہ ہماری فرمائش پر جس طرح کےہمارے محترم اہل علم حضرات نے صاد کیا اس کےبعد ہم اپنی طرف سے کسی معذرت کی گنجائش نہ پاتےتھے۔خصوصاً جب کہ ہر مضمون؏
کرشمہ دامن دل می کشدکہ جاایں جاست
کا مصداق ہو۔ان حالات میں ہم نے گرانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے یہ حوصلہ کرلیا کہ ہم ’’رسول مقبولﷺ نمبر‘‘ میں ہی جملہ مضامین شائع کریں گے مگر اس طرح کہ ’’رسول مقبولﷺ نمبر‘‘ کو ہم نے دوحصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔
پہلا حصہ اب پیش خدمت ہے اور دوسرے حصے کا تفصیلی اعلان عنقریب کردیا جائے گا۔
اپنے قارئین اور احباب سے یہاں اتنی معذرت ضروری ہے کہ مضامین یکے بعد دیگرے حاصل ہونے اور رسول مقبولﷺ کے دوحصوں کا پہلے سے فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں انتظار کی زحمت اٹھانی پڑی۔ کیونکہ ہم نے جملہ مضامین کتابت کرانے کےبعد دوحصوں کوالگ الگ کیا تاکہ ہر دو حصص کامعیار برابر رہے۔ اس طرح سےہمیں مزید کاتب صاحبان کی خدمات حاصل کرنا پڑیں جو ہمیں بروقت حاصل نہ ہوسکیں۔امید ہے کہ تاخیر کا یہ عذر مقبول ہوگا۔
آخر میں ادارہ ان تمام حضرات کا بے حد شکرگزار ہے جن کےتعاون سے یہ اہم نمبر ترتیب پاکر تکمیل تک پہنچا۔خصوصاً ان تمام حضرات کےہم بہت زیادہ ممنون ہیں جنہوں نے اپنے مضامین کی وجہ سے ہمیں دوسرا حصہ بھی پہلےحصہ کی طرح عظیم نمبر کی صورت میں پیش کرنے کا اعزاز بخشا۔
بہت سے دیگر اہم مضامین کےعلاوہ مرحوم شخصیتوں مولانا ابوالکلام آزاد اور قاضی سلیمان منصوری پوری میں سے قاضی صاحب مرحوم کا غیر مطبوعہ مقالہ ہم دوسرے حصے میں پیش کریں گے۔ان شاءاللہ
نوٹ:
آن لائن مطالعہ کے ساتھ ڈاؤنلوڈنگ کےلیے محدث لائبریری کاوزٹ کریں۔
 
Top