• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"ماہِ رجب کی حرمت اور بداعمالیاں"از بعیجان حفظہ اللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم

"ماہِ رجب کی حرمت اور بداعمالیاں"

از بعیجان حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن بعیجان حفظہ اللہ نے 10-رجب- 1438 کا خطبہ جمعہ مسجد نبوی میں بعنوان "ماہِ رجب کی حرمت اور بداعمالیاں" ارشاد فرمایا :

جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مخصوص اوقات کو فضیلت سے نوازا ہے جس کا تقاضا ہے کہ ان کیلیے مختص عبادات کا ہم شرعی دائرے میں رہتے ہوئے اہتمام کریں، انہی میں حرمت والا مہینہ رجب بھی ہے، یہ چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے، جس کا تقاضا ہے کہ ہم اس ماہ کی حرمت کا بھر پور خیال کریں۔ کلمہ دو حصوں اخلاص اور اتباعِ سنت پر مشتمل ہے، ان کے بغیر کوئی عمل شرفِ قبولیت نہیں پاتا؛ لہذا بدعات سے کنارہ کشی از بس ضروری ہے، ماہِ رجب کی بدعات من گھڑت اور ضعیف روایات پر مبنی ہیں، چنانچہ اس مہینے میں مخصوص نماز، خاص رات کا قیام اور جشن منانا جائز نہیں ہے، یہ دورِ جاہلیت کے بد اعمال ہیں، آخر میں انہوں نے ہر عمل میں سنت نبوی پر کار بند رہنے کیلیے ترغیب دلائی اور بدعتی شخص کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے آپ کو بسا اوقات کفر میں بھی دھکیل دیتا ہے۔

پہلا خطبہ :

تمام تعریفیں اللہ تعالی کیلیے ہیں وہی دنوں اور مہینوں کا دائرہ چلانے والا ہے، وہ سالوں اور برسوں کو قصہ پارینہ بنانے والا ہے، وہ تمام مخلوقات کو جمع فرمائے گا، جب تک دن، مہینے اور سال یکے بعد دیگرے آتے رہیں گے نیز باد صبا اور پچھمی ہوائیں چلتی رہیں گی میں تمام معاملات پر اسی کا حمد خواں رہوں گا، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اس نے ہمارے لیے دین مکمل کیا اور نعمتیں پوری فرمائیں اور ہمارے لیے دین اسلام پسند کیا، مبنی بر یقین یہ سچی گواہی دلوں کو ٹھنڈ پہنچاتی ہے اور قبر میں بھی فائدہ دے گی، نیز جس دن صور پھونکا جائے گا تب ہمیں با وقار بنا دے گی، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، آپ نے پیغام رسالت پہنچا دیا اور امانت ادا کر دی ،امت کی خیر خواہی فرمائی، اور موت تک راہِ الہی میں جہاد کرنے کا حق ادا کر دیا ۔ اللہ تعالی آپ پر ، آپ کی آل، صحابہ کرام اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے تمام لوگوں پر قیامت تک درود و سلام نازل فرمائے۔

حمد و صلاۃ کے بعد:

کتاب اللہ بہترین کلام اور سب سے بہترین طریقہ جناب محمد ﷺ کا ہے، بدعات دین میں بدترین امور ہیں، ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ میں لے جانے والی ہے۔

اللہ کے بندو!

تقوی الہی اپناؤ اور اسی کی اطاعت کرو، یہی اللہ تعالی کی پہلے اور بعد میں آنے والوں کو نصیحت ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:

{وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَإِيَّاكُمْ أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ}

اور البتہ تحقیق ہم نے تم سے پہلے کتاب دیئے جانے والے لوگوں کو اور تمہیں بھی یہی نصیحت کی ہے کہ تقوی الہی اختیار کرو۔[النساء: 131]

مسلم اقوام!

انسان کو عبث اور بے فائدہ پیدا نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے جزا اور سزا کے بغیر چھوڑا جائے گا، اللہ تعالی نے انسان کو مکلف بنایا ہے اور اس کا جلد ہی حساب لیا جائے گا، چنانچہ ذرے کے برابر بھی عمل کرنے والا شخص اپنا عمل پا لے گا اور ذرہ برابر بدی کرنے والا شخص بھی بدلہ پا لے گا۔

اللہ تعالی نے ہمیں اسلام کی دولت سے نوازا، ہمیں افضل ترین رسول ﷺ کا امتی بنایا اور ہمیں اعلی ترین کتاب عطا فرمائی، ہمیں بہترین امت قرار دیا، ان تمام نعمتوں پر اللہ تعالی کا ہی شکر ہے، یہ اسی کا ہم پر احسان ہے۔

مسلمانو!

اللہ تعالی نے کچھ اوقات ،دنوں اور مہینوں کو دیگر پر فضیلت دی ہے۔ ان اوقات، دنوں اور مہینوں کا خاص مقام اور احترام اس فضیلت کا تقاضا ہے، بسا اوقات ان کیلیے خصوصی عبادات بھی مقرر کی گئی ہیں، نیز ان کا احترام اور خصوصی عبادات شریعت کی پابند ہیں، ان میں من گھڑت چیزوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

شریعت میں حرمت والے مہینوں کی دیگر مہینوں پر فضیلت اور فوقیت ثابت شدہ ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:

{إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ}

مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ ہے، اسی دن سے جب سے آسمان و زمین کو پیدا کیا ۔ ان میں سے چار حرمت و ادب کے ہیں ۔ یہی درست دین ہے ۔تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو [التوبہ: 36]

ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے خطبہ میں فرمایا تھا: (بیشک زمانہ اپنی اسی حالت پر واپس آ گیا ہے جیسے اللہ تعالی نے آسمان و زمین کی تخلیق کے وقت اسے بنایا تھا، ایک سال بارہ مہینوں کا ہوتا ہے اس میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں، ذو القعدہ، ذو الحجہ اور محرم تین مہینے مسلسل ہیں جبکہ چوتھا مہینہ مضر قبیلے کا ماہِ رجب ہے جو کہ جمادی اور شعبان کے درمیان آتا ہے) متفق علیہ

ان چار مہینوں کو حرمت والا اس لیے قرار دیا گیا کہ ان میں حج اور عمرہ کی ادائیگی آسان ہو جائے۔

اللہ کے بندو!

ماہِ رجب ہم پر سایہ فگن ہے، یہ حرمت والا مہینہ ہے، ہم اس کی حرمت کا خیال کر کے اللہ تعالی کی بندگی کرتے ہیں، اس ماہ کی فضیلت اور شرف سے واقف بھی اللہ کی بندگی میں شامل ہے، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں اس ماہ میں اپنے پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس لیے جن چیزوں کو اللہ تعالی نے عظمت دی ہے ان کی بھر پور تعظیم کرو

{وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ}

اور جو شخص اللہ کی احترام والی چیزوں کی تعظیم کرے تو یہ بات اس کے پروردگار کے ہاں اس کے لئے بہتر ہے [الحج: 30]

اللہ کے بندو!

دین کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر قائم ہے، کلمے کے دونوں حصوں کا تقاضا اخلاص اور اتباع سنت ہے، چنانچہ اللہ تعالی کوئی بھی عمل جو اخلاص یا نبی ﷺ کی اتباع سے عاری ہو قبول نہیں فرماتا:

{فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا}

جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھتا ہے اسے چاہئے کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرے۔ [الكهف: 110]

اب چونکہ عبادات توقیفی ہوتی ہیں ان میں اپنی من مانی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، اس لیے طریقہ عبادت کیلیے سلف کی اتباع میں ہی خیر ہے اور بعد میں آنے والے لوگوں کے نت نئے طریقے اپنانا سراپا شر ہے۔

لہذا جس عبادت کو اللہ تعالی نے یا اللہ کے رسول ﷺ نے کسی وقت یا جگہ کے ساتھ خاص نہیں کیا اس عبادت کو کسی وقت یا جگہ کے ساتھ مختص کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ؛ کیونکہ ہمیں شریعتِ الہی کے مطابق عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اپنی خواہشات اور جذبات کے مطابق عبادت کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، اس لیے ہمارے لیے سمع و طاعت واجب ہے اور ہمارے لیے احکاماتِ الہیہ پر عمل ضروری ہے،

{إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ}

مومنوں کی تو بات ہی یہ ہوتی ہے کہ جب انھیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جائے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے تو وہ کہتے ہیں کہ "ہم نے سن لیا اور اطاعت کی" ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ [النور: 51]

مسلم اقوام!

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ماہِ رجب بابرکت مہینہ ہے؛ کیونکہ یہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ ہم اس مہینے میں ایسی عبادات کریں جن کی ہمیں شریعت نے اجازت نہیں دی۔

اس لیے اس ماہ میں خصوصی نوعیت کی نماز پڑھنا، مخصوص رات کو قیام کرنا اور اس رات میں جشن منانا جائز نہیں ہے، ماہِ رجب کا مقام بھی دیگر حرمت والے مہینوں کی طرح ہے، اور اس کے بارے میں آنے والی مخصوص روایات من گھڑت یا ضعیف ہیں ان سے شرعی حکم کشید نہیں ہو سکتا، لوگ اس مہینے میں جو مخصوص اعمال کرتے ہیں یہ دورِ جاہلیت کے باقی ماندہ اثرات ہیں۔

اس لیے سنت طریقے پر کاربند رہیں، سنتوں کے شیدائی بنیں اور بدعات سے دور رہیں، ایک دوسرے کو نصیحت کریں، باہمی طور پر حق پر چلنے اور صبر کرنے کی تلقین کرتے رہیں۔

اللہ کی جانب دعوت دینے والے کی بات سنیں وہ اہل کتاب کو دعوت دیتے ہوئے کہتا ہے:

{قُلْ يَاأَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ}

آپ کہہ دیں: اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور ان لوگوں کے پیچھے نہ چلو جو پہلے ہی گمراہ ہیں اور بہت لوگوں کو گمراہ کر چکے ہیں اور سیدھی راہ سے بھٹک چکے ہیں [المائدة: 77]

اس لیے اتباعِ حق سب سے ضروری امر ہے، باطل چیز ہر حالت میں باطل ہی رہتی ہے اس میں تغیر و تبدل نہیں ہوتا۔

ہمیں رسول اللہ ﷺ واضح دین پر چھوڑ کر گئے ہیں اس میں رات کے اندھیرے بھی دن کی طرح روشن ہیں۔

نیز پیغام رسالت کی تکمیل اس آیت سے مکمل ہو چکی ہے:

{الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا}

آج کافر تمہارے دین سے پوری طرح مایوس ہو گئے ہیں۔ لہذا ان سے مت ڈرو، صرف مجھ سے ہی ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارا دین تمہارے لیے مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے بحیثیت دین، اسلام کو پسند کیا ہے۔ [المائدة: 3]

اس لیے جو شخص نجات اور اجر و ثواب چاہتا ہے تو وہ اللہ تعالی کی شریعت پر اکتفا کرے۔

نت نئے افکار اور بدعات سے فتنے ہی جنم لیتے ہیں، ان سے آزمائشیں اور تنگیاں پیدا ہوتی ہیں، گناہ اور بدی جنم لیتی ہے، بدعات سے سنتوں کی راہ میں رکاوٹیں بنتی ہیں، خود ساختہ افکار سے اتحاد امت سبوتاژ ہوتا ہے ۔دین، عقل اور فطرت میں خرابیاں آتی ہیں، کوئی بھی قوم جس قدر بدعات ایجاد کرے تو اتنی ہی سنتیں ان سے چوک جاتی ہیں۔

عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: " ہمیں رسول اللہ ﷺ نے انتہائی بلیغ وعظ فرمایا : اس سے دل پگھل گئے، اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں، تو ہم نے کہا: "اللہ کے رسول! یہ تو کسی الوداع کہنے والا کا وعظ تھا، ہمیں کوئی وصیت کر دیں" تو آپ ﷺ نے فرمایا: (میں تمہیں تقوی الہی کی وصیت کرتا ہوں ، نیز سمع و طاعت کی وصیت کرتا ہوں چاہے کوئی غلام تمہارا امیر بن جائے، یقیناً میرے بعد زندہ رہنے والا بہت زیادہ اختلاف دیکھے گا، اس لیے تم میری اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت اپنانا، اسے اپنی داڑھوں سے پکڑ لینا، نیز اپنے آپ کو نت نئے [دینی]امور سے بچانا ؛ کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہوتی ہے) "

اللہ تعالی میرے اور آپ کیلیے قرآن مجید کو بابرکت بنائے، ہمیں اپنے نبی کریم کی سنت اور آپ کی رہنمائی کے مطابق چلنے کی توفیق دے، میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور عظمت و جلال والے اللہ سے اپنے اور سب مسلمانوں کیلیے تمام گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں، اس لیے آپ بھی اسی سے بخشش طلب کرو، بیشک وہ بخشنے والا ہے اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

دوسرا خطبہ :

تمام تعریفیں اللہ کیلیے ہیں اس نے ہماری اسلام کی جانب رہنمائی فرمائی اگر وہ ہمیں راہ نہ لگاتا تو ہم کبھی بھی ہدایت نہیں پا سکتے تھے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں، آپ نے ہمیں ہمہ قسم کی خیر کے متعلق بتلایا اور ہر قسم کے شر سے خبردار کیا، اللہ تعالی آپ پر، آپ کی آل، آپ کے صحابہ کرام، اور قیامت کے دن تک آپ کی سنت پر کار بند لوگوں پر رحمتیں نازل فرمائے۔

اللہ کے بندو!

تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے، اس کیلیے نبی ﷺ کے طریقے اور احکام و نواہی کی پاسداری کریں، آپ کے سلیقے کو اپنائیں، بدعات و گمراہی سے ہر ممکنہ حد تک بچیں۔

امام شاطبی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"بدعتی شخص شریعت سے عناد رکھتا ہے اور اس کی مخالفت کرتا ہے؛ کیونکہ شریعت نے بندگی کی ضروریات کیلیے خاص طریقے اور سلیقے مقرر کر دئے ہیں، نیز مخلوق کو ان پر چلنے کا پابند بنانے کیلیے امر، نہی، وعدوں اور وعیدوں سے کام لیا، مزید ترغیب کیلیے بتلایا کہ شرعی طریقوں میں خیر ہے ان کی مخالفت یا ان سے تجاوز کرنے میں نقصان ہی نقصان ہے؛ کیونکہ اللہ تعالی کو تو ہر چیز کا علم ہے لیکن ہمیں کسی چیز کا ذاتی علم نہیں ہے، ان تمام امور کیلیے اللہ تعالی نے جہانوں پر رحمت کرتے ہوئے رسول ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ لیکن بدعتی شخص ان تمام تر چیزوں کو یکسر مسترد کر دیتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ شریعت کے بتلائے ہوئے طریقوں سے ہٹ کر کچھ طریقے اور بھی ہیں ، شریعت نے جو حد بندی کی ہے وہ درست نہیں! جن طریقوں کو شریعت نے محدود کیا ہے وہ اصل میں لا محدود ہیں! گویا کہ وہ یہ کہتا ہے کہ: جیسے شریعت بنانے والے کو علم ہے ایسے ہی ہمیں بھی علم ہے، بلکہ ہم شریعت بنانے والے سے بڑھ کر بھی طریقے دریافت کر سکتے ہیں!! گویا کہ اُسے ایسی باتیں مل گئی ہیں جو شریعت بنانے والے کو نہیں مل سکیں!! اگر بدعتی شخص کا یہی نظریہ ہو تو یہ شریعت اور اللہ تعالی کے ساتھ کفر ہے، اور اگر اس کا یہ نظریہ نہیں ہے تو پھر یہ واضح گمراہی ہے" امام شاطبی کی گفتگو مکمل ہوئی۔

یا اللہ! ہمیں حق بات کو حق سمجھ کر اس کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرما، اور باطل کو باطل سمجھ کر اس ے بچنے کی توفیق عطا فرما، ہم پر حق و باطل متنازعہ نہ بنا مبادا گمراہ ہو جائیں، یا اللہ! ہمیں گمراہیاں پھوٹنے کے وقت سنت پر کار بند رہنے والے بنا۔

یا اللہ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب! اے آسمان و زمین کو پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر ہر چیز کو جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں میں اختلاف ہونے پر فیصلے فرماتا ہے، تو ہماری ایسی مبنی بر حق چیزوں کے متعلق رہنمائی عطا فرما جن کے بارے میں اختلاف کیا جاتا ہے، بیشک تو جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی جانب گامزن کر دیتا ہے۔

یا اللہ! اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ عطا فرما، توحید پرستوں کی مدد فرما، یا اللہ! اس ملک کو اور تمام اسلامی ممالک کو پر امن بنا۔

یا اللہ! ہمارے ملکوں میں امن کی دولت نصیب فرما اور ہمارے حکمرانوں کی اصلاح فرما۔

یا اللہ! ہمارے حکمران کو تیری مرضی کے مطابق اقدامات کی توفیق عطا فرما، اور ان کی خصوصی مدد فرما، یا ذو الجلال والاکرام!

یا اللہ! ہماری سرحدوں کی حفاظت فرما، ہمارے فوجیوں کی مدد فرما، یا رب العالمین!

یا اللہ! پوری دنیا میں مسلمان کے حالات سنوار دے، یا اللہ! پوری دنیا میں مسلمان کے حالات سنوار دے، یا اللہ! اے درجات بلند کرنے والے! اے ضروریات پوری کرنے والے! اے مشکل کشا! ہمارے بھائیوں کی شام میں مشکل کشائی فرما، یا اللہ! ان کی مصیبتوں کا خاتمہ فرما، یا اللہ! ان کی مصیبتوں کا خاتمہ فرما، یا اللہ! ان کی تنگیاں ختم فرما، یا اللہ! ان کی تنگیاں ختم فرما، اور ان کے معاملات سنوار دے، یا ذو الجلال و الاکرام!

یا اللہ! ملحدوں کے چنگل سے انہیں آزاد فرما، یا اللہ! ملحدوں کے چنگل سے انہیں محفوظ فرما، یا اللہ! ان کی جانوں کی حفاظت فرما، یا اللہ! ان کی جانوں کی حفاظت فرما، یا اللہ! ان کی عیب پوشی فرما، خوف زدہ کو امن عطا فرما، یا اللہ! مظلوم مسلمانوں کا انتقام لے، یا اللہ! ظالموں پر اپنی پکڑ نازل فرما، یا اللہ! ظالموں پر اپنی پکڑ نازل فرما، یا اللہ! ظالموں کو ایسے پکڑ جیسے غالب اور طاقتور پکڑ تا ہے۔

یا اللہ! ہمارے معبود! مشکلات اور مصیبتیں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں، معاملات بہت سنگین حد تک خراب ہو چکے ہیں، انہیں سنوارنے والا تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے! انہیں سنوارنے والا تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے! یا اللہ! جلد از جلد ان کی مشکل کشائی فرما، یا اللہ! جلد از جلد ان کی مشکل کشائی فرما، یا رب العالمین! یا ارحم الراحمین! یا ذو الجلال و الاکرام! یا ذو الجلال و الاکرام!

یا اللہ! صومالیہ میں ہمارے بھائیوں کی مدد فرما، یا اللہ! انہیں جن مشکلات کا سامنا ہے ان کا خاتمہ فرما، یا اللہ! انہیں جن مشکلات کا سامنا ہے ان کا خاتمہ فرما، یا اللہ! ان کی زندگی بہت تنگ ہو چکی ہے، یا اللہ! ان کے آسانیاں فرما۔

یا اللہ! وہ بھوکے ہیں ان کے کھانے پینے کا بندو بست فرما، یا اللہ! وہ بھوکے ہیں ان کے کھانے پینے کا بندو بست فرما، یا اللہ! وہ تن سے ننگے ہیں انہیں لباس مہیا فرما، یا اللہ! وہ آزمائش میں ہیں ان پر رحم فرما، یا اللہ! وہ آزمائش میں ہیں ان پر رحم فرما ، یا اللہ! وہ آزمائش میں ہیں ان پر رحم فرما ۔

یا اللہ! قحط سالی کی وجہ سے پتھر بھی پھٹ گئے، دھرتی چٹیل میدان بن چکی ہے، جانور پیاسے مر رہے ہیں، ماؤں کی آہ و بکا اور سسکیوں سے آسمان گونج اٹھا ہے، یا اللہ! جن ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں اور جن کے سہاگ اجڑ چکے ہیں ، یا اللہ! سب پر رحم فرما۔

یا اللہ! ان پر اپنی رحمت کی برکھا برسا ، موسلا دھار خوب بارش نازل فرما، جس سے بنجر زمین پر ہریالی آ جائے اور نقصانات کا ازالہ ممکن ہو جائے۔

اللہ کے بندو!

اللہ تعالی نے تمہیں اپنے نبی پر درود و سلام پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:

{إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا}

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو۔ [الأحزاب: 56]

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اَللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.

{سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ (180) وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ (181) وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}

پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں [180] پیغمبروں پر سلام ہے[182] اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔ [الصافات: 180 - 182]

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ یا پرنٹ کیلیے کلک کریں
عربی آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ کیلیے کلک کریں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
جزاک اللہ خیر عمر بھائی
مگر مجھے ویب سائٹ پر لکھا ہوا نہیں مل رہا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
یہ خطبہ عربی میں لکھا ہوا مل سکتا ہے؟


شهر رجب بين الاتباع والابتِداع


ألقى فضيلة الشيخ عبد الله بن عبد الرحمن البعيجان - حفظه الله - خطبة الجمعة بعنوان: "شهر رجب بين الاتباع والابتِداع"، والتي تحدَّث فيها عن فضلِ وعظميةِ الأشهُر الحُرُم كما وردَت في الكتاب والسنَّة، ثم عرَّج على شهر رجب وما نسَبَه الناسُ من البِدَع والمُحدثات إليه، وما يقُومون فيه من العباداتِ مما لم يأذَن به الشارِعُ الحكيمُ، مُبيِّنًا في ثنايَا خُطبتِه أن العبادات توقيفية، وأن الواجِبَ على كل مُسلِم التِزام الكتابِ والسنَّة وعدم الزَّيغ عنهما، أو الزيادة عليهما.

الخطبة الأولى
الحمدُ لله مُقلِّب الأيام والشُّهور، ومُفنِي الأعوامِ والدُّهُور، وجامِعِ الأنامِ للنُّشُور، أحمدُه على كلِّ الأمُور، ما تعاقَبَت الأيامُ والأعوامُ والشُّهُور، وما هبَّت الصَّبَا والدَّبُور، أشهدُ أن لا إله إلا اللهُ وحدَه لا شريكَ له، أكملَ الدينَ وأتمَّ النِّعمةَ ورضِيَ لنا الإسلامَ دينًا، شهادةَ حقٍّ ويقينٍ تشفِي الصُّدُور، وتنفَعُنا في القُبُور، وترفضعُنا يوم يُنفَخُ في الصُّور، وأشهدُ أن محمدًا عبدُه ورسولُه، بلَّغ الرِّسالةَ، وأدَّى الأمانةَ، ونصحَ الأمةَ، وجاهَدَ في اللهِ حقَّ الجِهادِ حتى أتاهُ اليَقِينُ، صلَّى الله عليه وعلى آلهِ وأصحابِه أجمعين.
أما بعدُ:
فإن خيرَ الحديث كتابُ الله، وخيرَ الهَديِ هَديُ محمدٍ - صلى الله عليه وسلم -، وشرَّ الأمُور مُحدثاتُها، وكلَّ بِدعةٍ ضلالة، وكلَّ ضلالةٍ في النار.
عباد الله:
اتَّقُوا اللهَ وأطيعُوه؛ فالتقوَى وصيَّةُ الله للأولِين والآخِرِين: ﴿وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَإِيَّاكُمْ أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ﴾ [النساء: 131].
معاشِر المُسلمين:
إن الإنسانَ لم يُخلَق عبَثًا، ولم يُترَك سُدًى؛ فإنه مُكلَّفٌ وسيُحاسَب، ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ (7) وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ [الزلزلة: 7، 8].
وقد أكرَمَنا الله - عزَّ وجل - بالإسلام، وخصَّنا بأفضلِ الرُّسُل والكتُبِ، وجعلَنا خيرَ أمةٍ، فلله الحمدُ، وله الشُّكرُ والمِنَّة.
أيها المُسلمون:
إن الله تعالى قد فضَّل بعضَ الأوقات، وبعضَ الأيام، وبعضَ الشُّهُور على بعضٍ، وهذا الفضلُ يقتَضِي لها حُرمةً وتقدِيرًا، وقد يقتَضِي لها تخصِيصًا ببعضِ العباداتِ، لكنَّ ذلك كلَّه مُقيَّدٌ بالشرعِ وبالاتِّباع دُون الابتِداع.
وقد استقَرَّ في الشَّرع فضلُ وعظمةُ الأشهُرِ الحُرُم على غيرِها من الشُّهور، قال تعالى: ﴿إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ﴾ [التوبة: 36].
وعن أبي بَكرَة - رضي الله عنه -، أن رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - خطَبَ في حجَّة الودَاعِ، فقال في خُطبتِه: «إنَّ الزَّمانَ قد استَدَارَ كهَيئتِه يومَ خلَقَ الله السماوات والأرض، السَّنةُ اثنَا عشر شهرًا، منها أربعةٌ حُرُم، ثلاثٌ مُتوالِيات: ذو القَعدة، وذو الحِجَّة، والمُحرَّم، ورجبُ مُضَر الذي بين جُمادَى وشعبَان»؛ متفق عليه.
وقد حُرِّمَت هذه الأشهُر الأربعة؛ لأجلِ التمكُّن من الحجِّ والعُمرةِ.
عبادَ الله:
ونحن في ظِلِّ شهرِ رجَب، وهو من الأشهُر الحُرُم التي نتعبَّدُ اللهَ بحُرمتِها، ونعرِفَ لها فضلَها وشرفَها، ونسألُ اللهَ أن يُوفِّقَنا فيه لِما يُحبُّه ويرضَاه.
فعظِّمُوا ما عظَّمَ اللهُ، ﴿وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ﴾ [الحج: 30].
عبادَ الله:
إن أصلَ الدينِ وقاعِدتَه: شهادةُ أن لا إله إلا الله، وأن محمدًا رسولُ الله، ومُقتضَى هاتَين الشهادتَين: الإخلاصُ والمُتابعَة؛ فلا يقبَلُ الله من العملِ إلا ما كان خالِصًا له، مُوافِقًا لهَديِ نبيِّه - صلى الله عليه وسلم -، ﴿فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا﴾ [الكهف: 110].
فالعباداتُ توقِيفيَّةٌ لا مجالَ للرأيِ فيها، وكلُّ خيرٍ في اتِّباعِ مَن سلَف، وكلُّ شرٍّ في ابتِداعِ مَن خلَفَ.
ولا يجوزُ لأحدٍ أن يُخصِّصَ عبادةً بزمانٍ أو مكانٍ لم يُخصِّصها الله ورسولُه بها؛ لأنَّا مُتعبَّدُون بشريعةِ الله لا بأهوائِنا وعواطِفِنا.
فالواجِبُ علينا أن نقول: سمِعنا وأطَعنا، ونفعلَ ما أمرَنا اللهُ به، ﴿إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾ [النور: 51].
معاشِر المُسلمين:
لا شكَّ أن شهرَ رجَب شهرٌ مُبارَكٌ باعتِبارِه من الأشهُر الحُرُم، ولكن لا يعنِي ذلك أن يُخصَّ بعبادةٍ لم يأذَن بها الشرعُ؛ فلا يُخصَّ بصلاةٍ مخصُوصة، ولا بإحياءِ ليلةٍ مُعيَّنةٍ فيه أو الاحتِفال بها، فهو كغيرِه من الأشهُر الحُرُم، وكلُّ الأحاديث الوارِدةِ في ذلك موضُوعةٌ أو ضعيفةٌ لا يُبنَى عليها حُكمٌ شرعيٌّ، وما في أيدِي الناسِ مِن تلك الأمُورِ غنما هو غبَرَاتٌ من بقايَا عُقُودِ الجاهلِيَّة.
فتمسَّكُوا - عباد الله - بالسنَّة واجتَنِبُوا البِدَع، وتناصَحُوا وتواصَوا بالحقِّ، وتواصَوا بالصَّبرِ، واسمَعُوا داعِيَ الله يُنادِي أهلَ الكتابِ: ﴿قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ﴾ [المائدة: 77].
فالحقُّ أحقُّ أن يُتَّبَع، والباطِلُ باطِلٌ لا يتبدَّلُ ولا يتغيَّر.
وقد تركَنا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - على مثلِ البيضاءِ ليلُها ونهارُها سواء، وخُتِمَت الرِّسالةُ: ﴿الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾ [المائدة: 3].
فالذي يُريدُ النَّجاةَ والأجرَ والثوابِ فليَقتَصِر على ما شرَعَه اللهُ - سبحانه -، وليَحذَرِ البِدَعَ؛ فإنها فِتَنٌ وابتِلاءٌ، ومِحَنٌ ولأواء، ومعاصٍ وأوزار، وآثامٌ وآصارٌ تصُدُّ عن السنَّة، وتُشتِّتُ وِحدةَ الأمة، وتُفسِدُ الدينَ والعقلَ والفِطرةَ، وما ابتَدَعَ قَومٌ بِدعةً إلا ترَكُوا من السنَّة مِثلَها.
روَى العرباضُ بن سَارِيةَ - رضي الله تعالى عنه - قال: وعَظَنا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم -، موعِظةً بلِيغةً، وجِلَت منها القلوبُ، وذرَفَت منها العيُونُ، فقُلنا: يا رسولَ الله! كأنَّها موعِظةُ مُودِّعٍ، فأوصِنا، قال: «أُوصِيكُم بتقوَى الله، والسَّمعِ والطاعةِ وإن تأمَّرَ عليكُم عبدٌ، وإنه مَن يعِش مِنكم بعدِي فسيَرَى اختِلافًا كثيرًا، فعليكُم بسُنَّتِي وسُنَّةِ الخُلفاء الراشِدِين المهديِّين، عَضُّوا عليها بالنواجِذِ، وإياكُم ومُحدثات الأمور؛ فإن كلَّ بِدعةٍ ضلالةٌ».
باركَ اللهُ لي ولكم في القرآن العظيم، ورزَقَنا اتِّباعَ سُنَّة نبيِّه الكريم، ولُزومَ هَديِه القَوِيم، أقولُ ما تسمَعُون، وأستغفِرُ الله العظيمَ الجليلَ لي ولكم ولسائرِ المُسلمين، فاستغفروه إنه هو الغفورُ الرحيمُ.

الخطبة الثانية
الحمدُ للهِ الذي هدانَا للإسلام وما كُنَّا لنَهتَدِيَ لولا أن هدانَا اللهُ، أشهدُ أن لا إله إلا الله وحده لا شريكَ له، وأشهدُ أن مُحمدًا عبدُه ورسولُه، لا خيرَ إلا ودلَّنا عليه، ولا شرَّ إلا حذَّرَنا منه، صلَّى الله عليه وعلى آلِهِ وأصحابِهِ، ومَن تمسَّكَ بسُنَّتِه واتَّبعَ هَديَهُ إلى يومِ الدِّين.
عباد الله:
اللهَ اللهَ بالتمسُّك بهَديِ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - ولُزومِ غَرزِه، واقتِفاء أثَرشه، والحذَرَ الحذَرَ مِن البِدعِ والضلالاتِ.
يقولُ الشاطِبيُّ - رحمه الله -: "إن المُبتدِعَ مُعانِدٌ للشرعِ ومُشاقٌّ له؛ لأن الشارِعَ قد عيَّن للعبدِ طُرُقًا خاصَّةً على وجوهٍ خاصَّة، وقصَرَ الخلقَ عليها بالأمرِ والنهيِ، والوَعدِ والوَعيدِ، وأخبَرض أن الخيرَ فيها، وأن الشرَّ في تعدِّيها إلى غيرِ ذلك؛ لأن اللهَ يعلَمُ ونحن لا نعلَمُ، وأنه إنما أرسلَ الرَّسُولَ - صلى الله عليه وسلم - رحمةً للعالَمين.
فالمُبتدِعُ رادٌّ لهذا كلِّه؛ فإنه يزعُمُ أن ثَمَّ طُرُقًا أُخَر، ليس ما حصَرَه الشارِعُ بمحصُورٍ، ولا ما عيَّنَه بمُتعيِّنٍ، كأنَّ الشارِعَ يعلَمُ ونحن أيضًا نعلَم، بل ربما يفهَمُ مِن استِدراكِه الطُّرُق على الشارِع أنه علِمَ ما لم يعلَمه الشارِعُ، وهذا إن كان مقصُودًا للمُبتَدِع فهو كُفرٌ بالشريعةِ والشارِعِ، وإن كان غيرَ مقصُودٍ فهو ضلالٌ مُبِينٌ". اهـ كلامُه - رحمه الله -.
اللهم أرِنا الحقَّ حقًّا وارزُقنا اتِّباعَه، وأرِنا الباطِلَ باطِلًا وارزُقنا اجتِنابَه، ولا تجعَله مُلتَبسًا علينا فنَضِلُّ، اللهم ارزُقنا التمسُّك بسُنَّة عند فسادِ الأمة.
اللهم ربَّ جبرائيل وميكائيل وإسرافيل، فاطِرَ السماوات والأرض، عالشمَ الغيبِ والشهادة، أنت تحكُمُ بين عبادِك فيما كانُوا فيه يختَلِفُون، اهدِنا لِما اختُلِفَ فيه مِن الحقِّ، إنك تهدِي مَن تشاءُ إلى صِراطٍ مُستقيمٍ.
اللهم أعزَّ الإسلام والمُسلمين، وانصُر عبادَك المُوحِّدين، اللهم اجعَل اللهم هذا البلدَ آمنًا مطمئنًّا وسائرَ بلاد المسلمين.
اللهم آمنَّا في أوطاننا، وأصلِح أئمتنا وولاة أمورنا.
اللهم وفِّق وليَّ أمرنا بتوفيقِك، وأيِّده بتأييدِك يا ذا الجلالِ والإكرام.
اللهم احفَظ حُدودَنا، وانصُر جُنودَنا يا رب العالمين.
اللهم أصلِح أحوالَ المُسلمين في كلِّ مكانٍ، اللهم أصلِح أحوالَ المُسلمين في كلِّ مكانٍ، الله يا رفيعَ الدرجات، ويا قاضِيَ الحاجات، ويا مُجيبَ الدعوات، ويا مُفرِّجَ الكُرُبات فرِّج كربَ إخوانِنا في الشام، اللهم فرِّج كربَهم، اللهم فرِّج كربَهم، اللهم ارفَع ضُرَّهم، اللهم ارفَع ضُرَّهم، وتولَّ أمرَهم يا ذا الجلال والإكرام.
اللهم احفَظهم مِن بَطشِ المُلحِدين، اللهم احفَظهم مِن بَطشِ المُلحِدين، اللهم احقِن دماءَهم، اللهم احقِن دماءَهم، واستُر عوراتهم، وآمِن روعاتِهم، اللهم انتقِم للمظلُومين، اللهم خُذ الظالِمين، اللهم خُذ الظالِمين، اللهم خُذ الظالِمين أخذَ عزيزٍ مُقتَدِر.
إلهَنا عظُم الكربُ، واشتَدَّ الخَطْبُ، وتفاقَمَ الأمرُ، وليس لها مِن دُونِك كاشِفة، ليس لها مِن دُونِك كاشِفة، اللهم عجِّل فرَجَهم، اللهم عجِّل فرَجَهم يا رب العالمين، يا أرحم الراحمين، يا ذا الجلال والإكرام.
اللهم كُن لإخوانِنا في الصُّومال، اللهم ارفَع عنهم ما حلَّ بهم مِن جَهدِ البلاء، وضَنك العَيش، وشِدَّة اللأواء، اللهم إنهم جِياعٌ فأطعِمهم، اللهم إنهم جِياعٌ فأطعِمهم، وعُراةٌ فاكسُهم، ومُبتَلَون فارحَمهم، ومُبتَلَون فارحَمهم، ومُبتَلَون فارحَمهم.
إلهَنا تتابَعَت عليهم السنُون حتى انصاحَت جِبالُهم، واغبَرَّت أرضُهم، وهامَت دوابُّهم، وعجَّت عَجِيجُ الثَّكالَى، اللهم ارحَم أنِينَ الآنَّة، اللهم فارحَم أنِينَ الآنَّة، وحَنينَ الحانَّة، اللهم انشُر عليهم رحمتَك، اللهم انشُر عليهم رحمتَك، اللهم انشُر عليهم رحمتَك سحًّا وابِلًا، تُحيِي به ما قد مات، وترُدُّ به ما قد فات برحمتِك يا أرحم الراحمين، برحمتِك يا أرحم الراحمين، برحمتِك يا أرحم الراحمين.
عبادَ الله:
صلُّوا وسلِّمُوا على مَن أمرَكم الله بالصلاةِ والسلامِ عليه فقال: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ [الأحزاب: 56]. اللهم صلِّ على محمدٍ وعلى آل محمدٍ، كما صلَّيتَ على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميدٌ مجيد، وبارِك على محمدٍ وعلى آل محمدٍ، كما بارَكتَ على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميدٌ مجيد.
سُبحان ربِّك ربِّ العزَّة عما يصِفُون، وسلامٌ على المُرسَلين، والحمدُ لله ربِّ العالمين.
 
Top