بدعت میلاد کی تردید کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم عزم کریں کہ:
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر، چھوٹی ہوں یا بڑی، عمل پیرا ہوں گے۔
2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی تشہیر و تبلیغ کریں گے، جیسے جیسے لوگوں میں سنت سے محبت بڑھے گی، بدعت کے لئے جگہ کم ہوتی جائے گی ، ان شاء اللہ۔
ورنہ خود کو حق پر سمجھتے ہوئے ، ایسی بدعات کی فورمز، فیس بک وغیرہ پر تردید کر کے (جو اپنی جگہ بہرحال اہم بھی ہے) خوش ہو جانا کہ ہم نے دین کی بڑی خدمت کر لی، شیطان کی ایک گمراہ کن چال ہی کہلائی جا سکتی ہے۔