• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,085
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
Title Pages ---Mahe-Shaban-Biddat-Ke-Ghere-Main-2.jpg

کتاب: ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں

⭐ آن لائن لنک:
⭐ تبصرہ کتاب:
اللہ تعالی نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا کہ وہ صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کے لیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کوئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کوئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کے لیے خاص کر رکھا ہے جن کا کتاب و سنت سے کوئی ثبوت نہیں اور جس کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے نہ ملتا ہو وہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں ‘‘ محترم خلیل احمد ملک صاحب کا مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے ماہ شعبان کے متعلق کتب احادیث میں وارد صحیح ، ضعیف او رموضوع روایات کو بیان کرنے کے بعد شب برات اور ماہ ِشعبان میں دیگر رواج پا جانے والی بدعات کی حقیقت کو دلائل کی روشنی میں خوب آشکار کیا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
گروپ: 02
محدث میڈیا
 
Top