• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مبارکباد کے مستحق لوگ

شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
مبارک باد کے مستحق ہیں وہ نوجوان اور بوڑھے جو اس وقت اپنا ایمان بچانے کےلیے اپنا گھر بار ، دھن دولت اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پہاڑوں کو اپنا نشیمن بنا چکے ہیں ، اور ایک ایسے وقت میں کہ جب ابلیس کے نیوولڈ آرڈر نے ہر مسلمان کو سودی کاروبار میں ملوث کر دیا ہے اور اگر کوئی براہِ راست ملوث نہیں تو اسکو اس سودی نظام کی ہوا ضرور لگ رہی ہے ، ایک ایسے وقت میں کہ جب امت کے سب سے معزز اور شریعت کے محافظ طبقے ، علماء کرام کو غیر شرعی فتاویٰ دینے پر مجبور کیا جارہا ہے ، دجالی قوتیں علی الاعلان اپنی حاکمیتِ اعلیٰ (sovereignty) کا اعلان کر رہی ہیں ، اور صرف اللہ کی حاکمیت کے سامنے سر جھکانے کا وعدہ کرنے والے مسلمان ، آج غیر اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کر کے اللہ کے ساتھ کھلا شرک کررہے ہیں .. مقرین خاموش ہیں ، الاماشاءﷲ، اہلِ قلم .. سوائے چند کے .... یا تو قلم کے تقدس کو فروخت کر چکے ہیں یا پھر باطل کی گیدڑ بھپکیوں نے انکے قلم کی سیاہی کو منجمد کرکے رکھدیا ہے - قرآن کریم کی ان آیات کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا گیا -جو مسلمانوں کو باطل کے سامنے سر اٹھا کر جینا سکھاتی ہیں ، جس طرف نظر دوراؤ مصلحتوں کی چادریں اوڑھے ایسے مسلمان نظر آتے ہیں کہ اگر انکے دور میں دجال آجائے اور اپنی خداںٔی کا اعلان کردے تو شاید یہ مصلحت کی چادر سے باہر نکلنا پسند نہ فرمائیں ، کیونکہ اس وقت بھی دجال کے ایجنٹ وہی بات کہہ رہے ہیں کہ یا تو ہماری صفوں میں شامل ہوجاؤ یا پھر ہمارے دشمنوں کی....
جبکہ نبی اکرم ﷺ کی احادیث بھی یہی مطالبہ کررہی ہیں کہ اے مسلمانو ! اب وہ وقت آگیا ہے کہ ﷲ والی جماعت میں شامل ہوجاؤ - اب درمیان کا کوئی راستہ نہیں ہے _ _ _
غرباء اردو ناول ڈاکٹر بنت اسلام

Sent from my SM-A310F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک ایسے وقت میں کہ جب امت کے سب سے معزز اور شریعت کے محافظ طبقے ، علماء کرام کو غیر شرعی فتاویٰ دینے پر مجبور کیا جارہا ہے ،
یعنی کہ علماء تو مجبور ہو چکے ہیں اور غیر شرعی فتوی دے رہے ہیں، اب جہلاشرعی فتوی دے رہے ہیں!
یعنی کہ اب علماء سے نہیں بلکہ جہلا سے شرعی فتوی طلب کیئے جائیں!
جبکہ نبی اکرم ﷺ کی احادیث بھی یہی مطالبہ کررہی ہیں کہ اے مسلمانو ! اب وہ وقت آگیا ہے کہ ﷲ والی جماعت میں شامل ہوجاؤ - اب درمیان کا کوئی راستہ نہیں ہے _ _ _
کون سی احادیث؟
کہ جس میں اللہ والی جماعت میں شامل ہونے کا حکم اس وقت کے ساتھ خاص ہے؟
اور یہ کیسے معلوم ہو ا کہ یہ وقت اب آیا ہے؟
اور کیا اس وقت سے پہلے درمیان کا کوئی راستہ تھا؟
وہ کون سا راستہ تھا، جو اب بند ہو گیا ہے؟
 
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
حضرت معاویہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللّٰہ صلى الله عليه وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ وہ خطبہ میں فرما رہے تھے کہ .........!!
"جس شخص کے ساتھ اللّٰہ تعالٰی بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرمادیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا تو اللّٰہ ہی ہے اور یہ امّت ہمیشہ اللّٰہ کے حکم پر قائم رہے گی اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، انہیں نقصان نہیں پہنچاسکے گا، یہاں تک کہ اللّٰہ کا حکم (قیامت) آجائے(اور یہ عالم فنا ہوجائے)."
تشریح: اس حدیث کے مطابق یہ ہے کہ امت کسقدر بھی گمراہ ہوجائے مگر اس میں ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم رہے گی۔ جو صرف کتاب وسنت پر عمل کرنے والی ہوگی۔
#جب کہ اج ہزاروں فرقوں میں تقسیم ہو چکی ہے امت ان میں سے حق پر کون ہے یہ امام ابن تیمیہ کا قول دیکھنے سے شائد ہمیں سمجھ ا جائے جہاں"حق کو پہچانئے اہل حق خود ہی نظر ا جائے گے"ان شاءاللہ

Sent from my SM-A310F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیم ورحمۃ اللہ وربرکاتہ!
@ابوابراهيم بھائی! آپ نے میرے سوالات کے جوابات نہیں دیئے!
باقی جو آپ نے کہا ہے کہ ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہے گی، بالکل درست!
امام ابن تیمیہ کا قول دیکھنے سے شائد ہمیں سمجھ ا جائے جہاں"حق کو پہچانئے اہل حق خود ہی نظر ا جائے گے"ان شاءاللہ
اور یاد رہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے بھی جہلا کی جماعت کو حق پر نہیں کہا ہے!
 
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
اپ کو تحریر پڑھنے میں غلطی ہوئی ہے۔
اور میں نے فورم بحث و مباحثہ کے لئے جوائن نہیں کیا میرا مقصد اصلاح برائے اصلاح ہے ۔جزاک اللہ خیرا

Sent from my SM-A310F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اپ کو تحریر پڑھنے میں غلطی ہوئی ہے۔
نہیں بھائی! مجھے تحریر پڑھنے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی! ممکن ہے کہ آ پ کو تحریر لکھنے میں غلطی ہو گئی ہو!
اس تحریر کے مدعا پر میں نے اعتراض کیا ہے! شاید آپ کو اس تحریر کا مقتضی سمجھ نہ آیا ہو اور آپ نے اسے یہاں رقم کردیا!
اور میں نے فورم بحث و مباحثہ کے لئے جوائن نہیں کیا میرا مقصد اصلاح برائے اصلاح ہے ۔جزاک اللہ خیرا
اللہ آپ کے اخلاص کو قائم رکھے، اور ہماری آپ کی اصلاح کرے!
مگر معاملہ یہ ہے کہ جو مدعا آپ کی پیش کردی تحریر میں ہے، اس میں اصلاح نہیں بلکہ گمراہی کی دعوت ہے!
اس میں علماء سے بدظنی کی دعوت اور جہلا کو عالی مقام باور قرار دیا گیا ہے!
اور قرآن و حدیث کے احکام کے بجائے اپنے جذبات کی پیروی کا عنصر موجود ہے!
 
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
لا حول ولا قوة الا بالله
علما سوء مراد ہیں اس تحریر میں۔
اب کیا آپ کے نزدیک علما سو کا تصور نہیں ہے کیا؟؟

Sent from my SM-A310F using Tapatalk
 
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
علم اسلام کی حالت دیکھ کر شاید آپ سمجھ جائے۔

Sent from my SM-A310F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علما سوء مراد ہیں اس تحریر میں۔
مندرجہ ذیل عبارت علماء سو کے لئے ہے؟
ایک ایسے وقت میں کہ جب امت کے سب سے معزز اور شریعت کے محافظ طبقے ، علماء کرام کو غیر شرعی فتاویٰ دینے پر مجبور کیا جارہا ہے ،
اب کیا آپ کے نزدیک علما سو کا تصور نہیں ہے کیا؟؟
جی بالکل ہے، اور یہ وہ ہیں جو قرآن و حدیث کے دلائل کو چھوڑ کر اپنی اٹکل کو مقدم کرتے ہیں!
علم اسلام کی حالت دیکھ کر شاید آپ سمجھ جائے۔
یہی دلیکھ لیں!
حالانکہ حق و باطل کا تعین قرآن و حدیث کے دلائل کریں گے، امت کی اچھی بری حالت نہیں!
 
Top