کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
متعہ جائز یا ناجائز، پاکستان میں بھی بحث چھڑ گئی
لاہور (خصوصی رپورٹ) برطانوی مسلمان بڑی تعداد میں متعہ کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ متعہ کی اسلامی اور قانونی حیثیت جاننے کیلئے جب پاکستان کے علماء سے پوچھا گیا تو
مذہبی سکالر علامہ مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اس بارے کہا ہے کہ متعہ کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی ملکی قانون اس کی اجازت دیتا ہے، متعہ کو حرام سمجھا جاتا ہے اور اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔
مذہبی سکالر اور شعیہ رہنما علامہ مشتاق حسین جعفری نے اس بارے کہا ہے کہ متعہ عین اسلام کے مطابق اور جائز ہے۔
مذہبی سکالر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ رسول نے اسے قامت تک حرام قرار دیا ہے۔
علامہ مفتی حافظ سید کاظم رضا نقوی نے کہا کہ متعہ اسلام میں حرام نہیں بلکہ جائز ہے اس میں وہ تمام شرائط ہوتی ہیں جو نکاحِ میں ہوتی ہیں۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متعہ حرام ہے۔ رسول اکرم نے اسے حرام قرار دیا ہے۔
علامہ سید وقار الحسین نقوی نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ متعہ حرام ہے۔ اس پر مناظرہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
متضاد آرائ
روزنامہ خبریں 12 جولائی 2013