• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متقی و پرہیز گار کون لوگ ہوتے ہیں؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
متقی و پرہیز گار کون لوگ ہوتے ہیں؟

_____________________​

لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ قِـبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰۗىِٕكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَ ۚ وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰي حُبِّهٖ ذَوِي الْقُرْبٰى وَالْيَـتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ ۙ وَالسَّاۗىِٕلِيْنَ وَفِي الرِّقَابِ ۚ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ ۚ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰھَدُوْا ۚ وَالصّٰبِرِيْنَ فِي الْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ وَحِيْنَ الْبَاْسِ ۭ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ ١٧٧؁

نیکی یہ نہیں کہ تم لوگ اپنے چہرے پھیر لو مشرق یا مغرب کی طرف اور بس بلکہ نیکی تو دراصل یہ ہے کہ آدمی سچے دل سے ایمان لے آئے اللہ پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر اللہ کی نازل کردہ کتابوں اور اس کے پیغمبروں پر اور وہ اپنا مال خرچ کرے اس کی محبت پر رشتہ داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کی حاجتوں اور ضرورتوں میں اور گردنوں کے چھڑانے میں اور وہ نماز قائم کرے پابندی کے ساتھ اور زکاۃ ادا کرے صیحح طریقے سے اور جو پورا کرتے ہیں اپنے باندھے ہوئے عہد کو جب وہ کوئی عہد کرلیں اور خاص کر وہ لوگ جو صبر و برداشت سے کام لیں سختی اور تکلیف میں اور حالت جنگ میں یہی لوگ ہیں جو سچے ہیں اپنے قول و فعل میں اور یہی ہیں متقی و پرہیزگار

سورة الْبَقَرَة 177

سو متقی و پرہیزگار وہ لوگ ہوتے ہیں جو یہ اور یہ عظیم الشان صفات اپنے اندر رکھتے ہیں ۔ پس محض ظواہر اور شکلیات پر الجھنے اور جھگڑنے کی بجائے ، تم لوگ یہ پاکیزہ و صاف اور عمدہ خصال اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو، تا کہ تم لوگ سچوں اور پرہیزگاروں میں شامل ہو سکو ۔ اور اس طرح تم دارین کی سعادت و سرخروئی سے بہرہ ور ہو سکو ۔ سو تقوی و پرہیزگاری کوئی دکھلاوے اور ظاہرداری کی چیز نہیں، بلکہ یہ ایمان و یقین کے نور اور باطن کی اس کیفیت کا نام ہے جس سے مومن صادق کا باطن منور و معمور ہوتا ہے۔ اور جس کے آثار و ثمرات اس کے ظاہر پر اس طرح نمودار ہوتے ہیں کہ وہ ایک امتیازی شان کا اور پاکیزہ انسان بن جاتا ہے - اللہ نصیب فرمائے - آمین۔ اور یہاں پر حصر کے ساتھ فرمایا گیا کہ یہی ہیں متقی اور پرہیزگار لوگ۔ سو اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ جو ان صفات سے عاری اور محروم ہوگا وہ متقی اور پرہیزگار نہیں ہوسکتا خواہ وہ اپنے آپ کو کیا ہی سمجھتا ہو ۔ کیونکہ تقویٰ محض ظواہر و مظاہر کا نام نہیں
 
Top