• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
تبصرہ
قرآ ن وحدیث کے فہم اوراس کی تشریح وتوضیح میں اختلاف ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اختلاف صحابہ تابعین  کے درمیان بھی موجود تھا لیکن اس کے سبب وہ فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں ہوئے اس لیے کہ اس ااختلاف کے باوجود سب کامرکز اطاعت او رمعیارِ عقیدت ایک تھا قرآن اور حدیث رسول ﷺ۔ وہ اپنے اختلاف کو کتاب وسنت کی کسوٹی پر پیش کرتے تھے ۔لہذا جس کی بات معیار پر پوری اترتی وہ سچا ہوتا او ر دوسرا اپنی رائے اور موقف کوچھوڑ دیتا جب تک لوگ اس نہج پر کار بند رہے امت محمدیہ فرقہ وگروہ بندی سے محفوظ رہی ۔زیر نظر کتاب '' متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے '' محترم ابو عبد اللہ آصف محمود ﷾کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف ایسی صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کر کے پیش کیا ہے کہ جن احادیث میں امت میں پائے جانے متنازعہ مسائل کا حل موجود ہے ۔نیزکتاب کے آخر میں مشرکین کے اس پروپیگنڈے کا بھی مدلل جواب دیاہے کہ امت محمد یہ میں شرک کا وجود نہیں ۔بازار میں '' متنازعہ مسائل کے خدائی فیصلے '' کے نام سے بھی ایک کتاب ہے جس میں فقہی باب بندی کے ساتھ ترجمےکے ساتھ قرآن مجید کی وہ تمام آیات جمع کردی گئی ہیں جو متنازعہ واختلافی مسائل کا شافی حل پیش کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مؤلف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام اہل اسلام کی ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ
عرض مولف
علم غیب
نور و بشر
صحابہ کا عقیدہ انبیاء علیہم السلام بشر تھے
کیا رسول اللہ ﷺ کا سایہ تھا؟
کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے
حاضر ناظر اللہ کی صفت
مختار کل صرف اللہ تعالٰی کی ذات
ہدایت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے
فریاد کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے
وسیلہ
دعا عبادت ہے اور عبادت کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے
غیر اللہ کو پکارنا اکبر الکبائر میں سے ہے
امت مسلمہ کے شرک کے متعلق احادیث نبویہﷺ
شرک کی تردید احادیث مبارکہ میں
شرک کا بنیادی سبب غلو
مشرک کا کوئی عمل قابل قبول نہیں
مشرک کے لیے شفاعت نہیں
مشرک کے لیے کسی دوسرے کا عمل
مشرکین عرب بھی نیک عمل کرتے تھے
مشرکین کا عقیدہ شفا اللہ دیتا ہے
چھلے پہننا اور دھاگے باندھنا شرک ہے
بتوں کی اصل حقیقت کیا ہے
مردے نہیں سنتے
فوت شدہ آدمی کا زندہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
غیر اللہ کی نذر و نیاز حرام
عبد النبی اور عبد الرسول وغیرہ نام رکھنا جائز نہیں
اللہ تعالیٰ کی مشیت رسول اللہ ﷺ کی مشیت سے مقدم ہے
 
Top