ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
مت کرو مجبور ہم کو…
اثر جون پوری
تف ہے اہل دہر اس آزادیٔ اظہارپر
جو عمل کیچڑ اچھالے سید ابرار پر
اب خدائی فیصلے کے منتظر ہیں اہل حق
حملہ آور پیروئے ابلیس ہے سرکار پر
فرض ہے فی الفور امراض اہانت کا علاج
قرض ہے یہ اک، غلامان شہِ ابرار پر
دشمنانِ شاہ دیں کا ہو مسلسل بائی کاٹ
ہے گراں وار معیشت مجمع کفار پر
ہستی پرنور کی توہین پر خوں روئے گا
پیش ہوگا شاتم ختم الرسل جب نار پر
کر رہے ہیں ہم زباں پر اور قلم پر اکتفا
مت کرو مجبور ہم کو زور پر تلوار پر
پھر مقابل اہل حق کے، ملت واحد ہے کفر
ہے جبھی چشم عنایت موت کے حق دار پر
احتجاجِ عالم اسلام ہے فطری عمل
شیر نر بپھرے نہ کیوں، روباہ کی اہلکار پر
حال ہمدردانِ ملت ماورائے فہم ہے
تند خو اپنوں کے حق میں، رحم دل اغیار پر
میرے بازو،میراسر، جب تک سلامت ہے اثرؔ
کوئی کیوں انگلی اٹھائے گا مرے سرکار پر
جو عمل کیچڑ اچھالے سید ابرار پر
اب خدائی فیصلے کے منتظر ہیں اہل حق
حملہ آور پیروئے ابلیس ہے سرکار پر
فرض ہے فی الفور امراض اہانت کا علاج
قرض ہے یہ اک، غلامان شہِ ابرار پر
دشمنانِ شاہ دیں کا ہو مسلسل بائی کاٹ
ہے گراں وار معیشت مجمع کفار پر
ہستی پرنور کی توہین پر خوں روئے گا
پیش ہوگا شاتم ختم الرسل جب نار پر
کر رہے ہیں ہم زباں پر اور قلم پر اکتفا
مت کرو مجبور ہم کو زور پر تلوار پر
پھر مقابل اہل حق کے، ملت واحد ہے کفر
ہے جبھی چشم عنایت موت کے حق دار پر
احتجاجِ عالم اسلام ہے فطری عمل
شیر نر بپھرے نہ کیوں، روباہ کی اہلکار پر
حال ہمدردانِ ملت ماورائے فہم ہے
تند خو اپنوں کے حق میں، رحم دل اغیار پر
میرے بازو،میراسر، جب تک سلامت ہے اثرؔ
کوئی کیوں انگلی اٹھائے گا مرے سرکار پر