• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی ؒ

شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی ؒ
(1564ء۔1625ء)
( بنت میاں محمد الیاس)
مختصر سوانحی خاکہ

مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی ؒ (1564ء۔1625ء) امت ِ مسلمہ کےاُن علماء وشیوخ میں سے تھے جن کی دینی وملی خدمات کی وجہ سے ہندوستان میں دینِ اسلام کو حیاتِ نو ملی اور ان کی تعلیمات و جدو جہد نے اسلامی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کیا ۔ اگرچہ ان کا عہد سولہویں صدی کی آخری ربع سے شروع ہو کر سترہویں صدی عیسوی کے پہلے ربع میں ختم ہوگیا تھا مگر ان کی تعلیمات وفیضان کے اثرات اب تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا اصل نام احمد تھا۔ ۓسن 1564ء میں سرہند شریف (ریاست پٹیالہ بھارت ) میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد شیخ عبد الاحد اپنے عہد کے نامور عالم دین اور صاحبِ نسبت بزرگ تھے ۔ انہوں نے اپنے والد سے مروجہ تعلیم حاصل کی اور مشہور محدث شیخ محمد یعقوب صرفی کشمیری سے حدیث پڑھی۔ نقشبندی سلسلے کے عظیم بزرگ خواجہ باقی باللہ کے ہاتھ پر بیعت کی اور ان سے خرقہ خلافت پایا ۔ اور اس راہ میں اس قدر ترقی کی کہ نقشبندی مجددی سلسلے کے بانی ہوئے۔ وہ اپنے عہد کے سب سے بڑے عالم اور سب سے بڑے شیخ تھے اسی لیے انہیں اسلامی تاریخ کے الف ثانی (2Nd Malinum)کا مجدد تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے نصف صدی تک اسلام کی او رملت اسلامیہ کی بے پناہ خدمات سر انجام دیںاور اسلام کے روشن وخوشنماچہرے سے وقتی کثافات واثرات ختم کر کے سچے اور اصلی اسلام کو نمایاں تر کرکے پیش کیا۔ ان کی وفات 1625ء میں ہوئی۔
مجددی عہد کے عمومی حالات
اُس دور میں ہندوستان پر مغلیہ اقتدار نصف النہار پر تھااور مغل حکمران اکبر اعظم کا زمانہ تھا۔ اکبر ایک آزاد خیال ، اسلام بیزار اوربے دین قسم کا بادشاہ تھا۔ اس پر بچپن ہی سے ایرانی مذہبی اثرات کا "غلبہ تھا وہ عیش عشرت کا دلدادہ تھا۔ اس نے کئی ہندو عورتوں سے شادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے اس پر ہندو مذہب کے اثرات بھی ہوگئے تھے ۔ عمر کے ایک خاص حصے میں اس پر وحدتِ ادیان کا بھوت سوار ہوگیا تھااور اس نے دینِ اسلام کے مقابلے میں دینِ الہی کا تصور پیش کیا۔
بادشاہ کی لامذہبی سوچ کی وجہ سے دربارِ سرکار میں ہندو اور ایرانی فرقہ کے امراء کا غلبہ ہو گیا تھااور عموما انہی کا زور چلتا تھا۔ اگرچہ دربار میں کچھ سنی العقیدہ امراء بھی تھے مگر حالات نے انہیں بے بس کر دیا تھا۔ اسی لیے اسلامی شعائر و عبادات کی پابندی اٹھ گئی تھی ۔ نماز روزہ کا کوئی احترام نہ تھا، مگر ہندووانہ عقائد کا احترام موجود تھا۔ گائے کو مقدس جانور کا درجہ دے کراس کا ذبیحہ اور قربانی ممنوع قرار دے دی گئی تھی۔ ہندوئوں سے جزیہ (ٹیکس ) معاف کردیاگیاتھا۔
ہندو اورایرانی اثرات کے اختلاط نے مسلمانوں کے عقائد میں مشرکانہ عقائد و رسوم کی بنیاد رکھ دی تھی او ر مسلما ن انبیاء ؑ وصالحین سے وہی معاملات کرنے لگے تھے جو ہندو اپنے بتوں سے کرتے تھے۔ اس صورت حال میں بعض علما"ءسو نے اہم کردار ادا کیا اور ان خرافات کو ہوا دی۔ اس کے علاوہ بعض غلط کار صوفیا نے بھی اسلام کے نظامِ سلوک وعرفان میں غیر اسلامی نظریات کی آمیزش کردی تھی۔
مجددی جدو جہد او رخدمات
حضرت مجددؒ نے ان تمام خرافات کے خلاف بھر پور جدوجہد کی ۔ انہوں نے اپنے عہد کے دیگر علمائے حق کو ساتھ ملاکر بادشاہ کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کی۔ علماء سو سے ملاقاتیں کرکے انہیں سمجھانے اور ہندو غلبہ سے بچانے کی سعی کی ۔ اس سلسلے میں ان کی خدمات اور کارہا ئے نمایاں کی فہرست بہت طویل ہے تاہم مندرجہ ذیل عنوانات پر ان کی جدو جہد خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
(1)مسلمانانِ ہند کے عقائد کی اصلاح مشرکانہ عقائد و رسوم کی بیخ کنی اور توحید ِخالص وسنت ِصحیحہ کی دعوت و ترویج۔
(2) ہندو غلبے کے اثرات کا مقابلہ۔
(3) مغل بادشاہوں کی مذہبی پالیسیوں کی تردید و مذمت۔
(4) جہانگیر کی تخت نشینی اور اسلامی قوانین کی بحالی۔
(5) علمائے سو کے اثرو رسوخ کے خاتمے کی کاوشیں ۔
(6) امرائے مملکت کی اصلاح۔
(7)تصوف و سلوک کی اصلاح۔
(8) مسلم اقدار کا تحفظ اور غلبے کی جدو جہد۔
(9)بدعات کا خاتمہ۔
ان تمام امور میں مجدد صاحبؒ کی خدمات تفصیل کی متقاضی ہیں۔ اس لیے ان پر تفصیلی بحث حسب ذیل ہے۔
(1) اصلاحِ عقائد اور توحید خالص کا احیاء
ہندو چونکہ اکثریت میں تھے اور مسلمانوں کی تعداد ان کے مقابلے میں بہت کم تھی ۔ اس لیے قدرتی طور پر اقلیت پر اکثریت کے اثرات پڑتے ہیں ۔ ہندوستان کے مسلمان حکمرانوں نے مسلمانوں کی دینی اصلاح وتربیت کے عنوان پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ انہیں مسلمانوں کی دینی اصلاح و تربیت سے سرے سے کوئی دلچسپی ہی نہ تھی۔ ادھر غلط کار صوفیوں اور علمائے سو نے بھی خلافِ شریعت عقائد کی اشاعت میں اہم کردارادا کیا۔ مسلمانوں میں اکثریت ان لوگوں کی تھی جو ہندو سے مسلمان ہوئے تھے۔ چونکہ اکثر صوفیا خود بھی اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کما حقہ آگاہ نہ تھے۔ اس لیے ان کے ہاں نو مسلموں کی اصلاح و تربیت کا کوئی نظام نہ تھا۔ بالعموم لوگ مسلمانوں کے سیاسی غلبے اور مادی غلبے کے پیش نظر تبدیلئ مذہب کرلیتے ، مگر وہ صوفیا کو وہی حیثیت دے لیتے جو اس سے قبل بتوں کو دے رکھی تھی۔ وہی غیر اللہ سے استمداد و اعانت ، ان سے خوف و خشیت ، نفع و نقصان کی امیدیں، ان کی ندا و پکار اور نذرو منت، اہلِ قبور کو سجدہ و طواف، خدا کے حقوق بندوں کو دے دیئے گئے تھے ۔ نیز علمائے سو نے غیر اسلامی رسوم پھیلا دی تھیں۔ مجدد صاحب ؒ نے اِن مشرکانہ عقائد و رسوم اور عبادات کے خلاف زبردست تحریک چلائی اور مسلمانوں میں توحیدِ خالص اور سنتِ ثابتہ کا شعور پیدا کیا۔ اس باب میں ان کی خدمات اس قدر تاریخ ساز ہیں کہ اسلامی ہندوستان کی تاریخ کے تما م مؤرخ اس اعتراف پر مجبور ہیں کہ مجددؒ نے اسلام کو تمام غیر اسلامی آلائشوں اور آمیزشوں سے پاک کرکے اور عجمی نظریات کا قلع قمع کرکے پیغمبری اسلام کی صاف اور واضح صورت پیش کردی۔ اور یہی وجہ ہے کہ مجدد ؒ آج چار سو سال بعد بھی مسلمانوں میں ایک سند اور اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں۔ مجددی تعلیمات کا نچوڑ یہ ہے کہ قرآن دین کا سر چشمہ ہے اور توحید قرآن کا مرکزی موضوع اور عقیدہ ہے اور پیغمبر کے بغیر دین پر عمل نہیں ہو سکتا۔ ہر وہ چیز جو قرآن سے باہر ہے وہ عقیدہ نہیں اور ہر وہ عمل جو پیغمبر کی سنت نہیں وہ عمل نہیں۔
(2)ہندو غلبے کے اثرات کامقابلہ
مغل بادشاہ اکبر کی بے راہ روی کے باعث سرکار دربار اور معاشرے میں ہندو غلبے کے جو اثرات پیدا ہو گئے تھے،مجدد ؒ نے دوسرے علمائے حق کے ساتھ مل کر ان کے خاتمے کی بھر پور جد و جہد کی۔ انہوں نے دربار کے مسلمان امراء اور عام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ہندوئوں سے کم سے کم تعلق رکھیں اور ان سے ملنے جلنے میں اجتناب برتیں۔ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی ان سے میل جول رکھیں۔ انہوں نے یہ تحریک پیدا کی اور حکمرانوں پر زور دیا کہ ہندوستان کے ہندو حربی کافر ہیںاور مسلمانوں نے یہاں باقاعدہ جنگیں کر کے غلبہ و اقتدار اور تسلط حاصل کیا ہے ۔ ہندوئوں نے باقاعدہ سامانِ جنگ اور فوج کے ساتھ لشکرِ اسلام کی مزاحمت کی ہے۔ اس لیے ہندوستان کے ہندوئوں سے جزیہ وصول کرنا حکومت پر فرض ہے۔ اگرچہ مجدد صاحبؒ کی تحریک کے خاطر خواہ نتائج نہ بر آمد ہوئے تاہم ہندوئوں کو تنبہ ضرور ہو گیا کہ ایسی صورتِ حال پیش آسکتی ہے کہ ان سے اسلامی قوانین کے مطابق جزیہ وصول کیا جائے۔
(3)مغل بادشاہوں کی مذہبی پالیسیوں کی مذمت
تاریخی حقیقت یہ ہےکہ اکبر نےہندوستان کو مسلمانوں کی برتری ختم کرکے اس کو دارالاسلام سے سیکولرسٹیٹ (لادینی ریاست)بنادیاتھا۔ اس کی اس پالیسی سے ہندوستان اور مسلمانوں کے مفادات کو جو نقصان پہنچا اس کا ازالہ آج تک نہیں ہو سکا بلکہ صدیوں نہ ہو سکے گا۔ مجدد ؒ نے اکبر آباد میں قیام کے دوران اکبر کے دینِ الہی کے شہ دماغوں نے اور خالقوں ابوا لفضل اور فیضی کی مجالس میں بارہا شرکت کی اور ان کو سمجھا نے کی کوشش کی کہ اسلام اور کفر کا ملغوبہ تیار کرنے سے کچھ حاصل تو نہ ہو سکے گا ، البتہ اسلام کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ ان کی سوچی سمجھی رائے تھی کہ بر صغیر میں مذہبی تصادم کا حل مذہبی رواداری ہے ۔ ان کے ساتھ امتزاج و اختلاط نہیں، مگر ابو الفضل اور فیضی قائل نہ ہوئے تاہم انہوں نے اپنی کاوشوں سے دربار کے بعض امراء اور حق گو علماء کو ہمنوا بنالیا ۔ عوام پر بھی خاطر خواہ اس کا اثر ہوا اور اکبر کی مذہبی پالیسیوں کے خلاف ایک موثر حلقہ ضرور تیار ہوا جسے محسوس بھی کیا گیا۔
(4) جہانگیر کی تخت نشینی اور اسلامی قوانین کی بحالی
1603 ء میں اکبرکا انتقال ہوا تو سیکولر ذہن رکھنے والے اور ہندوامراء نے شہزادہ خردکو نیا بادشاہ بنانے کی کوشش کی مگر مغل دربار کے نقشبندی سلسلے سے وابستہ امراء کا اثر آڑے آیا اور ان امراء نے جہانگیر کو بادشاہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان امراء نے مجدد صاحب ؒ کے ایما پر جہانگیر سے عہد لیا کہ بادشاہ بننے کے بعد وہ اسلامی قوانین بحال کردے گا، چنانچہ جہانگیر نے بادشاہ بننے کے بعد جو احکامات جاری کیے ان کے مطابق اسلامی قوانین بحال کردیئے گئے۔ شراب کی بندش، مساجد کی تعمیر کی اجازت اور اشاعتِ اسلام کی سرکاری حوصلہ افزائی بھی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
(5)علمائے سو کے اثر و رسوخ کے خاتمے کی کاوشیں
مجدد ؒ معاشرے کے بگاڑ او ر مسلمانوں کے عقائد و اعمال میں خرابی کی ذمہ داری ان علماء پر ڈالتے تھے جنہوں نے دنیاوی مال وزر کی خاطر عوام الناس کو گمراہ کیا ۔ یہ لوگ غلط عقائد اور قرآن و سنت سے متصادم اصولوں کو دین ٹھہراتے تھے۔ اور اپنے باطل نظریات کے فروغ کے لیے بادشاہ کو بھی ورغلاتے تھے۔ مجددؒ نے عوامی سطح پر ان علماء کا زبردست محاسبہ کیا اور اپنے حلقہ اثر کے امراء کو بار بار تاکید کرتے کہ بادشاہ کو ان غلط کار مولویوں اور پیروں سے دور رکھنے کی برابر کوششیں کرتے رہیں۔
(6)امرائے مملکت کی اصلاح
عموما علماء اور صوفیا عموما بادشاہوں اور امیروں سے دور رہ کر یہ تاثر دیتے ہیں کہ انہیں دنیا والوں سے کوئی سروکار نہیں مگر مجددؒ امراء کی اہمیت سے واقف تھے وہ خوب جانتے تھے کہ ملک کے بڑے لوگوں کی اصلاح کا اثر عوام پر ضرور پڑتا ہے، چنانچہ انہوں نے شروع ہی سے اکبری عہد کے بعض صحیح الفکر امراء سے برابر رابطہ رکھا ۔ جس کی وجہ سے بہت سے امراء نقشبندی سلسلے سے وابستہ ہوگئے۔ انہی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ اکبر جیسے مذہب بیزار بادشاہ کی اصلاح ہو سکی اور آخر وقت میں اس کے خیالات بدل گئے ۔ نیز جہانگیر کی تخت نشینی ہوسکی، جس نے ملک میں اسلامی قوانین کو رائج کردیا تھا۔ امراء کی اصلاح کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں ۔ انہی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ جس تخت پر اکبر جیسا بادشاہ بیٹھا تھا ۔ ہندواور ایرانی امراء کاغلبہ تھا پچاس سال بعد اسی تخت پر اورنگ زیب عالمگیر جیسا صحیح الفکر اور راسخ العقیدہ بادشاہ بھی بیٹھا جس نے قرن اول کے مسلمان خلفاء کی یاد تازہ کردی۔
(7)تصوف او ر اہلِ تصوف کی اصلاح و تجدید
اہل تصوف نے اسلامی تصوف میں غیر اسلامی نظریات کی جو آمیزش کردی تھی اس کے مسلمانوں کے عقائد اور اعمال پر بہت گہرا اثرا پڑا۔ ہندوستان چونکہ مہبط وحی (حرمین مکہ ومدینہ)سے بہت دو رتھااور یہا ں اسلام متعارف بھی صوفیا کے ذریعے ہواتھا۔ صوفیا بالعموم دین و شریعت کے تقاضوں سے نا بلد ہوتے ہیںاور خود کو شرعی پابندیوں سے آزاد سمجھتے ہیں ۔ ہندوستا نآنے والے صوفیا کی بڑی تعداد اسماعیلہ اور بواطنہ پر مشتمل تھی جو بلادِ اسلامیہ میں اپنے مخصوص نظریات کی جگہ نہ پاکر ہندوستان آگئے تھے۔ شیخ محی الدین ابن عربی کا نظریہ ہمہ اوست یا وحدت الوجود انہی صوفیوں کے ذریعے ہندوستان آیا تھا، پھر ان لوگوں نے جو لُٹ مچائی اس سے دین اسلام کا حلیہ اور اس کانقشہ ہی تبدیل ہوگیا۔ دنیا دار علماء کی مادی ضرورتوں کی تسکین بھی انہی صوفیا سے ہوتی تھی اس لیے وہ بھی ان کے ہمنوا بلکہ دست وبازو ہو گئے تھے۔
مجدد ؒ چونکہ خود تصوف کی وادیوں کے رمز شناس اور ان راہوں کے مسافر تھے اور تصوف و سلوک میں بہت اعلی مقام رکھتے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ دین و شریعت کے سب سے بڑے عالم تھے، اس لیے انہوں نے صوفیانہ نظریات کو دین و شریعت کی عدالت میں پیش کرکے ان تمام غیر اسلامی نظریات کو الگ کردیا جن کی اسلامی تصوف میں آمیزش ہو گئی تھی۔ انہوں نے وحدت الوجود کے مقابلے میں وحدت الشہود کا فلسفہ پیش کیا اور اسلامی تصوف کو نکھیر کر پیش کردیا۔ مجددؒ نے تصوف و طریقت کو شریعت کے تابع کردیا اور شریعت کی پابندی نہ کرنے والے صوفیا کو اسلام کا باغی قرار دیا۔
(8)مسلم اقتدار کے غلبہ و بقا کی کوششیں
اکبر کی رواداری اور بے مذہبی نے ہندوئوں میںجو بیداری پیدا کردی تھی، مجددؒ نے اس خطرے کو بہت پہلے محسوس کرلیا تھا اور انہوں نے اپنے مکتوبات کے 'ذریعے مسلمان امراء اور فوجی جرنیلوں کو اس خطرے سے خبردار کیا اور ان پر مسلسل زوردیا کہ مسلم اقتدار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ہندو امراء اور جرنیلوں پر کڑی نظر رکھی جائےورنہ ہندوستان دار الاسلام کی بجائے دار الکفر بن جائے گا۔
(9)بدعات کا رد اور سنت کا احیا
مجدد ؒ نے علمائے سو اور بےدین صوفیا کی پھیلائی ہوئی بدعات کے قلع قمع کے لیے سنت نبوی ﷺ کی تعلیم و اشاعت اور پابندی پر خاص زور دیا۔ انہوں نے اپنے عہد میں رواج پا جانے والے تمام افکار و نظریات اور عبادات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جائزہ لیا اور ان تمام اختراعات کی شدت سے مخالفت کی جن کا عہدِ نبوی میں کوئی وجود نہ تھا۔ انہوں نے اس امر کی مسلسل تبلیغ کی کہ بدعات در حقیقت پیغمبرِ اسلام ﷺ پر بد اعتمادی اور آپﷺ سے بغاوت کا نام ہے ۔ انہوں نے بعض حلقوں کے اس فلسفہ کو رد کردیا جو بدعات کو حسنہ اور سیئہ کے خانوں میں تقسیم کرتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پیغمبر ﷺ نے ہر بدعت کو گمراہی قرار دیا ہے تو پھر بدعت میں حسن اور اچھا ئی ہو ہی نہیں سکتی۔
گرفتاری
مسلمہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت مجدد ؒ عہد ِ جہانگیری میں بہت بڑی مذہبی طاقت بن گئے تھے۔ امراء و عوام پر ان کا یکساں اثر تھا، وہ حکومتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے لگے تھے ۔ ان حالات میں بادشاہ کی ملکہ نور جہاں اور وزیر اعظم آصف جاہ (جو کہ ملکہ ہی کا بھائی تھا )اور دیگر ایرانی المذہب سرداروں نے بادشاہ کے کان بھرنا شروع کردیئے کہ مجددؒ ایک بڑی طاقت بن چکے ہیں اور اگر ان کے اثرات کو روکا نہ گیا وہ حکومت پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں ، چنانچہ بادشاہ نے انہیں گوالیار کے قلعے میں نظر بند کر دیا ، جہا ں وہ ایک سال تک محبوس رہے ۔ اس دوران مجدد ؒ کے حلقہ ارادت کے امراء نے بادشاہ کی ا س غلط فہمی کو دور کردیا کہ مجددؒ کاارادہ تختِ حکومت پر قبضہ کرنے کا ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے انہیں باعزت طور پر رہا کر دیا۔
مجددؒ۔۔۔۔۔دو قومی نظریے کے داعی اول
اکبر کے دین الہی کے سیاسی نقصانات میں سب سے بڑا نقصان یہ ہواکہ حکومت کا اسلامی تشخص ختم ہو کر رہ گیا اور عمومی طور پر حکومتی پالیسیوں کا جھکائو ہندوئوں کی طرف ہو گیا۔ جب کہ گمراہ صوفیوں نے وحدت الوجود کے جس فلسفے کو رواج دے رکھا تھااس کا منطقی نتیجہ بھی وحدتِ ادیان کی صورت میں نکلتا تھاجو ہندوازم کو بہت Suitکرتا تھا۔ ویسے بھی اس فلسفے میں مسلمان صوفیا اور بھگت کبیر ، رامانج اور گورونانک ایک ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں ۔
مجددؒ نے کفر و اسلام ، شرک و توحید، ہدایت و گمراہی، خدا پرستی اور بت پرستی کو یکساں تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور صاف صاف اعلان کیا کہ اسلام او رہندوازم دو الگ الگ مذہب ہیں ۔ اسلام خدا اور پیغمبر ﷺ کا دین ہے جبکہ ہندوازم شرک و بت پرستی کی دعوت دیتا ہے۔ اس لیے ہندوازم اسلام سے متصادم ہے ۔ یوں انہوں نے ہندوستان میں دو قومی نظریے کی پہلی اینٹ رکھی۔ انہوں نے اپنے مریدوں اور زیر اثر امراء کو اسلام اور ملتِ اسلامی کی حفاظت اور اسلامی تشخص بر قرار رکھنے کے لیے جد و جہد کرنے کی مسلسل ہدایت کی اور ہندوستان میں اسلام کے مستقبل کو تاریک ہو نے سے بچایا۔
مجدد صاحب ؒ کے کام کی اہمیت
مجدد صاحبؒ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے دین الہی کی گمراہیوں کے خلاف کامیاب جہا دکیا۔ اکبر جیسے بے دین بادشاہ کی پچاس سالہ حکومت کے جو اثرات ہو سکتے تھے ان کو مکمل طور پر زائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور آپ کی خاموش جد و جہد کا نتیجہ تھا کہ اسی اکبر کے بیٹے جہا نگیر نے تختِ حکومت پر بیٹھتے ہی اکبری دین کے خاتمے کا اعلان کرکے اسلامی قوانین کے احیا کا اعلان کیا۔ شاہ جہا ں بھی اسلام کی طرف راغب رہا اور بالاخر مجددی فیضان ہی کا کرشمہ تھا کہ اورنگ زیب جیسا راسخ العقیدہ شخص بادشاہ بنا جس نے اسلام کے قرن اوسط کے بادشاہوں کی سی حکومت کی یادتازہ کردی۔ اگر مجددی تحریک ِ اصلاح کو مغل عہد ِ حکومت کی تاریخ سے نکال دیا جائے تو اکبرسے اورنگ زیب تک کی تبدیلی کی کوئی توجیہہ نہیں کی جاسکتی۔
مجدد ؒ پہلے مصلح تھے جنہوں نے وحدتِ ادیان کےنظریے کا رد کرکے اسلامی نظریہ حیات پر زور دیا۔ یوں انہوں نے ہندوستان میں دو قومی نظریے کی بنیاد رکھی اور اسلام کو ہندومت میں مدغم ہونے سے بچایا اور مسلمانوں میں جداگانہ قومیت کا شعور بیدار کیا جو بالاخر پاکستان کی بنیاد بنا۔
مجدد ؒ کی خدمت اور جد وجہد اور ان کے فکر و نظر کو سبھی مؤرخین نے خراجِ عقیدت پیش کیا ہےاور بر ملا اعتراف کیا ہے کہ مجدد ؒ نے اسلام کو تمام آلائشوں سے پاک کرکے پیغمبری اسلام پیش کیا ۔ توحیدِ خالص اور سنتِ نبوی کا احیا کیا۔ مشرکانہ عقائد اور بدعات کا راستہ روکا۔ تصوف کی اصلاح کی اورغیر اسلامی آمیزش کو علیحدہ کردیا۔ اتباعِ شریعت و سنت کی تحریک چلا کر وہ کام کیا کہ ہندوستان تو رہا ایک طر ف براعظم ایشیا کے تمام مسلمان صدیوں ان کے زیر ِ بار رہیں گےاور یہ جو آج بر صغیر پاک و ہند میں کم و بیش ساٹھ کروڑ مسلمان بستے ہیں ان کا مسلمان ہونا مجددی فیضان و تعلیمات ہی کی کرشمہ سازی ہے۔ حق یہ ہے کہ مجدد ؒ ہندوستان میں سرمایہ ملت کےسب سے بڑے نگہبان اور دین اسلام کے سب سے بڑے نقیب تھے۔ بعد کی صدیوں میں جتنے بھی علماء و مشائخ ، اصلاحی تحریکیں ، دینی مدارس اور دینی جماعتیں ہوئیں سبھی مجدد صاحب ؒ کے زیر بار و زیر احسان ہیں۔
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
کیا غیر مقلدین بھی شیخ احمد سرہندی کو مجدد تسلیم کرتے ہیں؟
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
کیا غیر مقلدین بھی شیخ احمد سرہندی کو مجدد تسلیم کرتے ہیں؟
محترم: یہ مضمون نگار خاتون حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مقلد اور غیر مقلد ان متعصبانہ بحثوں سے نکلیں ۔ اختلاف رائے رکھیں لیکن اَخلاق کے دائرہ میں رہ کر
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
بھائی میں نے تو ایک سوال کیا تھا اور آپ نے سوال کے جواب کے علاوہ سب کچھ بتا دیا۔ لیکچر اچھا تھا۔ عمران خان کے بعد آپ ہی ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
سوال :

کیا غیر مقلدین بھی شیخ احمد سرہندی کو مجدد تسلیم کرتے ہیں؟

جواب :

محترم: یہ مضمون نگار خاتون حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہیں
درخواست :

یہ مقلد اور غیر مقلد ان متعصبانہ بحثوں سے نکلیں ۔ اختلاف رائے رکھیں لیکن اَخلاق کے دائرہ میں رہ کر
جواب :

بھائی میں نے تو ایک سوال کیا تھا اور آپ نے سوال کے جواب کے علاوہ سب کچھ بتا دیا۔ لیکچر اچھا تھا۔ عمران خان کے بعد آپ ہی ہے۔

آنکھوں والے اندھے ، کانوں والے بہرے ۔
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
اس فورم پر وارنگ دینے والے اشخاص کہاں ہے؟ یا پھر یہ وارنگ ایک مخصوص دھرم کے لوگوں کے لئے نہیں ہے؟
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
طارق عبداللہ (تاریخ عبدالنفس) جاہلِ مطلق اگر بات نہ سمجھ آتی ہو تو بیچ میں ناک نہیں گھوسانی چاہیے- تو نے جو جواب لکھا ہے وہ میرے سوال کا جواب ہے پاگل انسان؟ دماغ سے پیدل ہے تو مینٹل ایسائلم (Mental asylum) جاکر علاج کروا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
میں کیوں جواب دوں؟ نہ ہی میں نے تجھکو جواب دیا ! تو نے جو سوال کیا ، اسکا جواب تجھے دے دیا گیا ، میں نے تو صرف تیری صفات سے تجھے مطلع کیا ۔ ویسے تو اس فورم کے لائق برگز نہیں ، تیرے مرض کا علاج بھی یہاں ممکن نہیں ۔
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
جاہلِ مطلق طارق عبداللہ(تاریخ عبدالنفس) تم سے ایک سوال ہے، جہالت میں زندگی کیسی لگتی ہے؟ ہاہاہاہاہاہا
 
Top