• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجموعہ حفظ حدیث

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
IMG_20210213_154349.jpg


کتاب کا نام : مجموعہ حفظ حدیث
جمع و ترتیب : عبدالرحیم عبدالکریم رحمانی مدنی
✏ تقدیم : ضیاء الرحمن عبدالعزیز محمدی نذیری مدنی
صفحات: 81
️ ناشر: ھدی و نور ریسرچ فاؤنڈیشن

رب کریم کا بے پناہ احسان و کرم ہے جس نے مجھ ناچیز کو اس بات کی تو فیق دی کے اس کتاب کو مرتب کر سکوں، اسے ترتیب دینے کی وجہ ہمارے ملک ہندوستان میں طلبہ مدارس و مکاتب کے اندر حفظ حدیث سے دوری ہے یہاں آپ کو حافظ قرآن کئی لیکن حفاظ حدیث بہت تھوڑے ملیں گے، اس کے برعکس عرب کے اندر حفظ قرآن کے ساتھ حفظ حدیث کابھی بہت اہتمام کیا جاتا ہے مسجد نبوی ﷺ میں حفظ حدیث کے کئی کورسس چلتے ہیں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں بھی مستوی کے حساب سے احادیث یاد کرائی جاتی ہیں تاکہ طالب حافظ قرآن کے ساتھ حافظ حدیث بھی ہو، اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ وہاں آپ کو کئی ایسے طالب مل جائیں گے جنہیں مکمل کتب ستہ حفظ ہے.
جہاں اللہ نے حافظ قرآن کے بلند مقام ومرتبہ کو بیان فرمایا وہیں پیارے نبی ﷺ نے حافظ حدیث کے متعلق فرمایا : "اللہ تعالی اس شخص کو تر و تازہ رکھے جو میری بات سنے اور اسے اچھی طرح سمجھے، پھر یاد کر کے دوسروں تک پہنچائے، بہت سے حاملین فقہ اپنے سے زیادہ فقیہ تک فقہ پہنچا دیتے ہیں" البانی نے اسے "(صحیح الجامع:2309) میں صحیح قرار دیا ہے۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اگر کوئی مومن مسلمان احادیث سیکھ لے تو اس کیلیے بہت بڑا اجر ہو گا؛ کیونکہ یہ علم حاصل کرنے کے زمرے میں آتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:" جو شخص کسی راستے پر چلتا ہے علم حاصل کرنے کیلیے، تو اللہ تعالی اس کیلیے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے" (مسلم)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ علم حاصل کرنا، احادیث یاد کرنا اور علمی مذاکرہ جنت میں داخلے اور جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، نیز نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان بھی ہے کہ:" جس شخص کے بارے میں اللہ تعالی خیر کا ارادہ فرما لے اللہ تعالی اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے" (متفق علیہ)
میں شکر گزار ہوں اپنے نہایت ہی مشفق دوست فضیلۃ الشیخ ضیاء الرحمن عبدالعزیز مدنی کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس پر مقدمہ لکھا اور ساتھ ہی جمعیۃ الرحمانیین بالجامعۃ الاسلامیۃ ( وہ طلبہ جو مدینہ منورہ میں فی الحال زیر تعلیم ہیں یا وہاں سے فارغ ہوکر آچکے ہیں) جو وقت فوقتا اپنی قیمتی مشوروں سے نوازتے رہے اور کتاب مکمل ہونے کے بعد اسے باریکی سے پڑھ کر تصحیح کرنے میں میری مدد کی، رب کریم سبھی کو اس کا بہتر نعم البدل عطا کرے.
اس کتاب کو میرے والدین، اساتذہ، دوست و احباب اور ہم سبھی کے حق میں صدقہ جاریہ بنائے. آمین

کتبہ:عبدالرحیم مدنی

 
Top