• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجموعہ علوم قرآن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام

مجموعہ علوم قرآن

مصنف
مولانا نواب صدیق الحسن خاں
تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
دار ابی الطیب گوجرانوالہ
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Majmoua-Uloom-e-Quran.jpg.html][/URL]
تبصرہ
برصغیر میں علوم اسلامیہ،خدمت قرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں (1832۔1890ء)کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں اس سلسلے آپ نے بیسیوں کتب رقم فرمائیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو ۔جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کو یت کے تعاون سے فضیلۃ الشیخ ابو خالد فلاح خالد المطیری اور محتر م عارف جاوید محمدی کی زیر پرستی میں نواب صدیق حسن  کی مؤلفات پر تحقیق وتخریج او رترجمہ وتسہیل کا آغاز کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’ مجموعہ علوم قرآن‘‘اسی سلسلہ کی کڑی ہے اس میں نواب صاحب  کی علوم قرآن سے متعلق چار کتب ( فصل الخطاب فی فضل الکتاب ،تذکیر الکل بتفسیر الفاتحۃ واربع قل،افادۃ الشیوخ بمقدار الناسخ والمنسوخ،اکسیر فی اصول التفسیر) کو تحقیق وتسہیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس پرتسہیل وتخریج کا کام حافظ عبد اللہ سلیم ، حافظ شاہد محمود نے کیا او ر دار ابی الطیب گوجرانوالہ نے اسے پرنٹگ کے اعلی معیار پر طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کو طالبانِ علوم قرآن کےلیے مفید بنائے او راس پر کام کرنے والے تمام احباب کی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین) قبل ازیں حضرت نواب صدیق حسن خان کی عقیدے سے متعلق پندرہ کتب ورسائل کامجموعہ ’’مجموعہ رسائل عقیدہ‘‘ کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکا ہے (م۔ ا)
اس کتاب مجموعہ علوم قرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمۃ التحقیق
فصل الخطاب فی فضل الکتاب
دیباچہ
سورتوں اور آیتوں کی تعداد کا بیان
تصحیح نیت کا بیان
قرآن مجید کے نام
سورتوں کی ترتیب نزول
آیات اور سورتوں کی ترتیب توقیفی ہے
قرآن سیکھنے کا بیان
اہل قرآن کا اکرام اور ان کو ایذا وغیرہ دینے کی ممانعت
آداب تلاوت کا بیان
کلام اللہ کی فضیلت
استعاذہ اور بسم اللہ کی فضیلت کا بیان
سورۃ البقرۃ کی فضیلت
سورۃ الانعام کا بیان
آیت الکرسی کا بیان
سورۃ الکہف اور اس کی آیات کے فضائل
سورۃ الواقعہ کی فضیلت
سورۃ الاخلاص کے فضائل و خواص
خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کا بیان
درود شریف کے افضل الفاظ
تذکیر الکل بتفسیر الفاتحۃ واربع قل
افادۃ الشیوخ بمقدار الناسخ والمنسوخ
اکسیر فی اصول التفسیر
 
Top