اگر اس مجنوں میں اسلام کی محبت نہیں تھی تو وہ حج کرنے کیوں آیا ؟ اگر ہم صحابہ کرام کی زندگی کو دیکھیں تو ایسی مثالیں ہمیں مل جائیں گی،مغیث اور بریرہ سے کون واقف نہیں ہے،حالت ایمان میں صحابی کی زیارت کرنے والے کو تابعی کہا جائے گا ، اس سے اگر کوئی کبیرہ گناہ ہوجائے تو اس کی تابعیت ختم نہیں ہوگی،رسول اللہ کے ادوار میں کئی صحابہ کرام پر حد جاری ہوئی ، لیکن ان کو صحابہ ہی کہا جائے گا، اور ان کا مقام و مرتبہ عام لوگوں سے زیادہ ہی رہے گا،رضی اللہ عنہم رضوا عنہ