• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجھے کتاب و سنت کی تمام کتب چاہے

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اعجاز بھائی،
"تمام کتب" تو آپ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ کیونکہ ہم روزانہ دو کتب اپ لوڈ کر رہے ہیں، الحمدللہ۔ لہٰذا آج اگر آپ کو ڈی وی ڈیز بنا کر دی جائیں تو کل "تمام کتب" آپ کے پاس نہیں ہوں گی۔ ابتسامہ۔

درست طور پر تو کلیم بھائی بتا سکیں گے۔ میرے خیال میں اس وقت سارا ڈیٹا کوئی دو سے تین ڈی وی ڈیز میں آ سکتا ہے۔ اب یہاں سے سعودی عرب یہ ڈی وی ڈیز کیسے بھجوائیں اور اس میں کیا خرچ آئے گا۔ یہ بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اگر آپ کا انٹرنیٹ اچھا ہے تو آپ تھوڑی محنت سے یہ تمام کتب ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اور اگر یہ ممکن نہیں ہے تو پھر میں کلیم بھائی سے کہتا ہوں کہ آپ سے ذاتی پیغام پر رابطہ کر کے ایڈریس اور اخراجات وغیرہ کے ضمن میں مزید تفصیلات طے کر لیں۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم!
مجھے تمام کتب چاہیے کتاب و سنت کی تاکہ ڈی وی ڈی بنا کر سعودی عرب میں تقسیم کروں۔
برائے مہربانی کوئی حل بتائیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اگر کسی صاحب علم کو ذاتی طور پر ان کتب کی ڈی وی ڈی چاہئے ہو تو الگ بات ہے، ورنہ ہم بعض وجوہات کی بناء پر ان کی ڈی وی ڈیز کی اس طرح تقسیم کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

البتہ آپ اپنے ساتھیوں کو ہماری ویب سائٹ کی طرف ریفر کرکے اس علمی ودعوتی تحریک میں ہمارے ممدّ ومعاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26

بھائی جواب کا بہت شکریہ
دراصل کسی نے طلب کی ہے اس لیے سوچا کہ چند ڈی وی ڈی بنا کر دوں،
شکریہ بھائی بہت بہت ایک بار پھر
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
23
اس سلسلہ میں ایک تجویز ہے، کتاب و سنت کی انتطامیہ کے لیے۔ اگر ممکن ہو تو کتاب و سنت پر موجود تمام کتب کی "سال بہ سال" آرکائیو بنا دی جائے یعنی سب سے پہلے سال کی کتابیں ایک فولڈر میں ڈاؤن لوڈ لنک کے ساتھ اور اسی طرح ہر آنے والے سال کی۔ اسی طرح گزشتہ تمام سال (یا جتنے سالوں کی مناسب اور ممکن ہوں) کی کتب کوقارئین کی سہولت کے لئے یکجا کر کے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔ دوسرے لوگ بھی اس بارے میں اپنی رائے ضرور دیں۔ تا کہ کتاب و سنت کی انتظامیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رائے جان سکے۔ اگر ان کا اس بارے میں کچھ کرنے کا ارادہ ہو تو آپ کی رائے سے فائدہ پہنچ سکے۔
 
دراصل سال بھر کی آرکائیو کا ایک لنک مہیا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی سات سو کے قریب کتب کا ایک ہی زپ لنک مہیا کر دیا جائے۔ جسے ڈاؤن لوڈ کرنا پاکستان میں تو کسی کے بس کی بات نہ ہوگی شاید۔
اگر ایک ماہ کی آرکائیو بھی بنائی جائے تب بھی یہ ساٹھ کے قریب کتابیں بنتی ہیں۔ اور موجودہ رفتار کے حساب سے ایک سو بیس کتب بن جائیں گی۔ اگر ہر فائل کا پانچ ایم بی اوسط سائز بھی لیا جائے تو گزشتہ سالوں کی آرکائیو کوئی تین سو ایم بی کے قریب بنے گی اور حالیہ ماہانہ آرکائیو کا سائز چھ سو ایم بی کے قریب ہو جائے گا۔ یہ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں۔

البتہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ ہر کیٹگری کی علیحدہ اپ ڈیٹڈ آرکائیو ہر وقت موجود رہے۔ مثلاً قرآن و علوم القرآن کیٹگری میں موجود تمام کتب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ایک تیز رفتار سرور کا لنک دیا جا سکے گا۔ لیکن اس سے ہمارا بینڈ وڈتھ کا خرچ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ لہٰذا وہ آپشن دینے کے بارے میں بھی ابھی کچھ فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپشن صرف ان احباب کو دیا جائے جو کچھ نہ کچھ رقم تعاون کے طور پر ڈونیٹ کرتے ہوں۔ یا کچھ احباب مل کر بینڈ وڈتھ کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھا لیں تو ایسا آپشن عام پبلک کے لئے بھی اوپن کر دیا جائے۔

میرے ذہن میں اس کا ایک متبادل حل خاکہ کے طور پر موجود ہے۔ گو کہ بالکل واضح نہیں ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ تمام کتب اپنے پی سی میں رکھنے کے خواہشمند یوزرز کے لئے کوئی ڈراپ باکس جیسے سافٹ ویئر کی مدد لی جائے۔ یعنی ہم جو بھی نئی کتاب اپ لوڈ کریں وہ یوزرز کے پاس ڈراپ باکس کی مدد سے خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو کر ان کے پی سی میں متعلقہ کیٹگری فولڈر میں محفوظ ہو جائے۔ اور یہ صرف نئی کتب کے لئے نہیں ہوگا بلکہ تمام پرانی کتب بھی اسی طرح سے ان کے پی سی پر خودکار طور پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔ لیکن ابھی یہ فقط خیال ہی ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شاید کسی ڈویلپر کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی اور اس آپشن پر جانے سے بھی وہی مسئلہ کہ بینڈ وڈتھ کے اخراجات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
تمام بھائیوں کا بہت بہت شکریہ
شاکر بھائی میرا Filesonic پر پریمیم اکاونٹ ہے اور وہاں پر فائلز کو اپلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ دراصل تمام کتابوں کا ڈاونلوڈ کرنا میرے لیے مشکل ہے بہت وقت چاہیے۔
اگر میں مذکورہ اکاونٹ کی معلومات دوں تو کلیم بھائی لاگ ان ہو کر سب فولڈرز اپلوڈ کرسکتےہیں۔
بارک اللہ فیکم
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
تمام بھائیوں کا بہت بہت شکریہ
شاکر بھائی میرا Filesonic پر پریمیم اکاونٹ ہے اور وہاں پر فائلز کو اپلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ دراصل تمام کتابوں کا ڈاونلوڈ کرنا میرے لیے مشکل ہے بہت وقت چاہیے۔
اگر میں مذکورہ اکاونٹ کی معلومات دوں تو کلیم بھائی لاگ ان ہو کر سب فولڈرز اپلوڈ کرسکتےہیں۔
بارک اللہ فیکم
اعجاز بھائی۔ یہاں انٹرنیٹ کی جو صورتحال ہے، اس کے مطابق سات آٹھ جی بی تک کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنا تو بہت مشکل کام ہے۔ ہمارے کافی پراجیکٹس متوازی چل رہے ہیں۔ اس لئے یہ وقت نکالنا ہمارے لئے بھی کافی مشکل ہو جائے گا۔ لیکن بہرحال آپ نے ایک ایسی بات کی طرف توجہ دلا دی ہے۔ جس کا حل نکالنا اب ضروری ہو گیا ہے۔
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
اعجاز بھائی۔ یہاں انٹرنیٹ کی جو صورتحال ہے، اس کے مطابق سات آٹھ جی بی تک کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنا تو بہت مشکل کام ہے۔ ہمارے کافی پراجیکٹس متوازی چل رہے ہیں۔ اس لئے یہ وقت نکالنا ہمارے لئے بھی کافی مشکل ہو جائے گا۔ لیکن بہرحال آپ نے ایک ایسی بات کی طرف توجہ دلا دی ہے۔ جس کا حل نکالنا اب ضروری ہو گیا ہے۔
بھائی ڈی وی ڈی کا جتنا خرچہ آتا ہے مجھے پی ایم پر بتایا جائے۔
ویسے ایسی ڈی وی ڈیز کا ہونا ویب سائٹ کیلئے بہت فائدہ میں رہی گی کیوں کہ اسطرح لوگ زیادہ نئی کتابیں حاصل کرنے کا رخ کریں گے۔ ہم ڈی وی ڈی میں ویب سائٹ کے بارے میں بھی لنکس فراہم کرسکتےہیں۔
شکریہ برادر
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
اگر ایک ماہ کی آرکائیو بھی بنائی جائے تب بھی یہ ساٹھ کے قریب کتابیں بنتی ہیں۔ اور موجودہ رفتار کے حساب سے ایک سو بیس کتب بن جائیں گی۔ اگر ہر فائل کا پانچ ایم بی اوسط سائز بھی لیا جائے تو گزشتہ سالوں کی آرکائیو کوئی تین سو ایم بی کے قریب بنے گی اور حالیہ ماہانہ آرکائیو کا سائز چھ سو ایم بی کے قریب ہو جائے گا۔ یہ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں۔
شاکر بھائی!
بڑی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرنا مشکل تو ہے،لیکن نا ممکن نہیں،میں نے ایک جی بی کا سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کیا ہے،اور تین سو ایم بی چھ سو ایم بی کی ویڈیوز تو عام ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں۔
 
Top