اس سلسلہ میں ایک تجویز ہے، کتاب و سنت کی انتطامیہ کے لیے۔ اگر ممکن ہو تو کتاب و سنت پر موجود تمام کتب کی "سال بہ سال" آرکائیو بنا دی جائے یعنی سب سے پہلے سال کی کتابیں ایک فولڈر میں ڈاؤن لوڈ لنک کے ساتھ اور اسی طرح ہر آنے والے سال کی۔ اسی طرح گزشتہ تمام سال (یا جتنے سالوں کی مناسب اور ممکن ہوں) کی کتب کوقارئین کی سہولت کے لئے یکجا کر کے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔ دوسرے لوگ بھی اس بارے میں اپنی رائے ضرور دیں۔ تا کہ کتاب و سنت کی انتظامیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رائے جان سکے۔ اگر ان کا اس بارے میں کچھ کرنے کا ارادہ ہو تو آپ کی رائے سے فائدہ پہنچ سکے۔
دراصل سال بھر کی آرکائیو کا ایک لنک مہیا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی سات سو کے قریب کتب کا ایک ہی زپ لنک مہیا کر دیا جائے۔ جسے ڈاؤن لوڈ کرنا پاکستان میں تو کسی کے بس کی بات نہ ہوگی شاید۔
اگر ایک ماہ کی آرکائیو بھی بنائی جائے تب بھی یہ ساٹھ کے قریب کتابیں بنتی ہیں۔ اور موجودہ رفتار کے حساب سے ایک سو بیس کتب بن جائیں گی۔ اگر ہر فائل کا پانچ ایم بی اوسط سائز بھی لیا جائے تو گزشتہ سالوں کی آرکائیو کوئی تین سو ایم بی کے قریب بنے گی اور حالیہ ماہانہ آرکائیو کا سائز چھ سو ایم بی کے قریب ہو جائے گا۔ یہ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں۔
البتہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ ہر کیٹگری کی علیحدہ اپ ڈیٹڈ آرکائیو ہر وقت موجود رہے۔ مثلاً قرآن و علوم القرآن کیٹگری میں موجود تمام کتب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ایک تیز رفتار سرور کا لنک دیا جا سکے گا۔ لیکن اس سے ہمارا بینڈ وڈتھ کا خرچ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ لہٰذا وہ آپشن دینے کے بارے میں بھی ابھی کچھ فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپشن صرف ان احباب کو دیا جائے جو کچھ نہ کچھ رقم تعاون کے طور پر ڈونیٹ کرتے ہوں۔ یا کچھ احباب مل کر بینڈ وڈتھ کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھا لیں تو ایسا آپشن عام پبلک کے لئے بھی اوپن کر دیا جائے۔
میرے ذہن میں اس کا ایک متبادل حل خاکہ کے طور پر موجود ہے۔ گو کہ بالکل واضح نہیں ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ تمام کتب اپنے پی سی میں رکھنے کے خواہشمند یوزرز کے لئے کوئی ڈراپ باکس جیسے سافٹ ویئر کی مدد لی جائے۔ یعنی ہم جو بھی نئی کتاب اپ لوڈ کریں وہ یوزرز کے پاس ڈراپ باکس کی مدد سے خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو کر ان کے پی سی میں متعلقہ کیٹگری فولڈر میں محفوظ ہو جائے۔ اور یہ صرف نئی کتب کے لئے نہیں ہوگا بلکہ تمام پرانی کتب بھی اسی طرح سے ان کے پی سی پر خودکار طور پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔ لیکن ابھی یہ فقط خیال ہی ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شاید کسی ڈویلپر کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی اور اس آپشن پر جانے سے بھی وہی مسئلہ کہ بینڈ وڈتھ کے اخراجات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔