• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجھے یہ کتابیں چاہیے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
پیارے بھائیو
مجھے یہ کتابیں چاہیے۔
جنت کا بیان از محمد اقبال کیلانی
دوزخ کا بیان از محمد اقبال کیلانی
بلکہ اقبال کیلانی صاحب کی تو ساری کتابیں ہی چاہیے۔
اور جنات کے شر سے دشمنوں کے شر سے حسد کرنے والوں کے حسد سے اور رات کو نیند میں ڈر جانے اور پھر جاگنے پرسنت کے مطابق عمل کرنے پر کوئی کتاب ہو تو برائے مہربانی ضرور شئیر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ارسلان بھائی، محمد اقبال کیلانی کی اب تک اپ لوڈ کردہ تمام کتب یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارا پہلے سے ارادہ ہے کہ ان کی ساری سیریز ان شاء اللہ لائبریری میں اپ لوڈ کی جائے۔ اب آپ نے بھی کہہ دیا ہے تو یہ کام جلدی ہو جائے گا ان شاء اللہ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اور جنات کے شر سے دشمنوں کے شر سے حسد کرنے والوں کے حسد سے اور رات کو نیند میں ڈر جانے اور پھر جاگنے پرسنت کے مطابق عمل کرنے پر کوئی کتاب ہو تو برائے مہربانی ضرور شئیر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
ارسلان بھائی آپ یہ لنک بھی ملاحظہ کریں. CLICk
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جی ارسلان بھائی جس طرح شاکر بھائی نے بتایا ہے کہ
پہلے بھی ہمارا ارادہ تھا کہ محمد اقبال کیلانی صاحب کی تمام بکس اپلوڈ کریں اور اب آپ نے بھی کہہ دیا تو انشاءاللہ ضرور اپلوڈ کریں گے۔
جی بھائی جان کچھ کتب جو اب تک ہم اپلوڈ کرچکے تھے ان کی لسٹ تو آپ کو شاکر بھائی نے لنک کے ذریعے دے دی ہیں اور باقی بکس کو بھی ان شاءاللہ جلد از جلد اپلوڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
انس بھائی جان ،شاکر بھائی جان اور رضا بھائی جان جزاکم اللہ خیرا۔اللہ تعالیٰ آپ تینوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے آمین۔
اتنی اچھی دُعا دینے کا شکریہ! لیکن میرے بھائی! یہ دُعا آپ نے اپنے لئے کیوں نہیں مانگی؟ پہلے دُعا اپنے لئے پھر دوسروں کیلئے مانگنی چاہئے، آپ نے اکثر علمائے کرام ﷭ کا یہ جملہ ضرور پڑھنا ہوگا۔ اعلموا! وفقني الله وإياكم، ائمہ حرم کو خطبہ کے آخر میں یہ کہتے سنا ہوگا: بارك الله لي ولكم في القرآن العظيم، ونفعني وإياكم بما فيه من الآيات والذكر الحكيم، أقول قولي هذا وأستغفر الله لي ولكم ولسائر المسلمين من كل ذنب، فاستغفروه إنه هو الغفور الرحيمتشہد میں بھی ہمیں یہ ادب سکھلایا گیا ہے، دیکھئے: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين ...ہمیں اسی طرح دُعا کرنا سکھایا گیا ہے، دیکھئے: ربنا اغفرلي ولوالدي وللمؤمنين يوم يقوم الحساب
کہیے کیا اس طرح بہتر نہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت الفردوس میں اکٹھا کر دیں۔ آمين! اللہ تعالیٰ کی شان سے کیا بعید ہے؟!
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جی انس بھائی آپ نے بہت اچھی بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ہمیں اپنی دعا میں سب مسلمانوں کو شریک کرنا چاہیے۔لیکن ایک بات میں نے کہیں سے سنی یا پڑھی ہے مجھے کنفرم یاد نہیں اور یہ بھی تحقیق نہیں کہ وہ بات کس حد تک درست بھی ہے یا نہیں۔چلیں پیش کردیتا ہوں علماء حضرات مزید وضاحت کردیں گے۔
وہ بات یہ ہے کہ جو بھی بندہ جو دعا دوسرے بھائی کےلیے کرتا ہے تو سب سے پہلے وہ دعا اسی کےلیے قبول ہوتی ہے۔اور پھر اس کےلیے قبول ہوتی ہے جس کےلیے مانگی گئی ہوتی ہے
اس بات کی کہاں تک حقیقت ہے۔؟
اگر حقیقت ہے تو جو دعا ارسلان بھائی نے مانگی ہے فرسٹ میں تو وہ خود اس دعا میں شریک ہیں۔اور پھر وہ جو ارسلان بھائی کی دعا کے الفاظ کی زد میں آئے ہیں۔ہاں ارسلان بھائی اپنی دعاء میں سب مسلمانوں کو شریک کرلیتے تو بہت اچھا ہوتا۔ارسلان بھائی کے الفاظ کو دیکھ اور پڑھ کر میرا دل یہ فیصلہ کرنے پرمجبورہوا ہےکہ یہ دعا ارسلان بھائی کےدل سےنکلی ہوئی ہے۔اللہ تعالی قبول فرمائے۔
میری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو جنت الفردوس میں اکھٹا کردے۔آمین ثم آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
جی بھائی جان کچھ کتب جو اب تک ہم اپلوڈ کرچکے تھے ان کی لسٹ تو آپ کو شاکر بھائی نے لنک کے ذریعے دے دی ہیں اور باقی بکس کو بھی انشاءاللہ جلد از جلد اپلوڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
حیدر بھائی جان جزاک اللہ خیرا
آپ کو ایک بات بتاوں کہ آپ
انشاءاللہ
ایسے نہیں بلکہ
ان شاءاللہ
ایسے لکھا کریں۔جزاک اللہ خیرا
 
Top