مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
!!!Tragedy of new generation
محبتیں مجھے میسر تو ہیں مگر
یوں جیسے
کسی تہی داماں کی پھیلی
جھولی میں ذرا سی توجہ کے
پھول رکھ دیئے جائیں
اور پھر بے رخی کی تیز ہوا میں
سارے پھول اُڑ کر بکھر جائیں
تو وہ ان بکھرے پھولوں کو
چننے کی خواہش میں
دور تلک ان کے پیچھے بھاگے
مگر خالی ہاتھ لوٹ آئے
ادھوری محبتوں کے ملنے پر
اس تہی داماں کی تشنگی
مزید بڑھ جائے
ہاں ایسے ہی مجھے محبتیں
میسر تو ہیں مگر۔۔۔۔۔!
نوشین اقبال نوشی