• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبتیں مجھے میسر تو ہیں مگر!

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
!!!Tragedy of new generation​
​
محبتیں مجھے میسر تو ہیں مگر​
یوں جیسے​
کسی تہی داماں کی پھیلی ​
جھولی میں ذرا سی توجہ کے ​
پھول رکھ دیئے جائیں ​
اور پھر بے رخی کی تیز ہوا میں ​
سارے پھول اُڑ کر بکھر جائیں ​
تو وہ ان بکھرے پھولوں کو ​
چننے کی خواہش میں ​
دور تلک ان کے پیچھے بھاگے​
مگر خالی ہاتھ لوٹ آئے​
ادھوری محبتوں کے ملنے پر​
اس تہی داماں کی تشنگی​
مزید بڑھ جائے ​
ہاں ایسے ہی مجھے محبتیں ​
میسر تو ہیں مگر۔۔۔۔۔!​
نوشین اقبال نوشی​
 
Top