• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت کی حقیقت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
محبت کی حقیقت

مصنف
سمیر حلبی

مترجم
حافظ محمد امین

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ
محبت زندگی کی اساس اور وجود کائنات ہے ۔ محبت عبادت کی جان اور انسانوں کے باہمی تعلق کی بنیاد ہے ۔ اور محبت ہی اشیاء کے درمیان ربط کا ذریعہ ہے ۔ بعض لوگو ں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں ہونے والی ہر حرکت محبت ہی کے سبب سے ہے ۔ گو یہ محبت کے آثار و نتائج اس کے ظاہری الفاظ اور لغوی مغہوم سے ماوراء ہو کر سارے آفاق میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ بلکہ اگر یہ کہہ دیا جائے تو اس میں مبالغہ نہ ہو گا کہ محبت ہی وجود کا راز ہے ۔ کیونکہ انسان کا اپنے پروردگار سے تعلق محبت کی بنیاد پر قائم ہے اور انسانوں کا اپنے گرد و پیش کے ماحول سے ربط و تعلق بھی محبت ہی کی اساس پر استوار ہے ۔ محبت کی حدت اللہ تعالی کی عبادت کا جذبہ پیدا کرتی ہے اس کے نتیجے میں ہم اللہ کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں ۔ اس کی نافرمانی سے بچتے ہیں اور اس کا پیغام پھیلاتے ہیں ۔ اسی جذبے کے تحت ہم اپنے بھائی بندوں سے اللہ کے لیے تعلق قائم کرتے ہیں ، اسی بنا پر انانیت دب جاتی ہے اور ایثار نمایاں ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں تواضع اور بھائی چارے کی فضا پیدا ہو جاتی ہے ۔ محبت ہی سے زندگی رواں دواں ہے کیونکہ کسی بھی کام سے محبت انسان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اسے خوبی اور خلوص سے سر انجام دے ۔ محبت کیا ہے؟ اس کا صحیح مطلب کیا ہے؟ محبت کی کتنی قسمیں ہیں؟ اس کی کیا نشانیاں ہیں؟ یہ اور اس طرح کے دیگر سوالات کا کافی و شافی جواب زیرنظر کتاب میں آپ پائیں گے ۔ اللہ ہمیں اس جذبہ کو خالصتا فروغ اسلام کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (ع۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

عرض ناشر
مقدمہ
اللہ تعالیٰ کی محبت
حب رسول اللہ ﷺ
اللہ کےبندوں سے محبت
باب محبت کا مفہوم
لغوی مفہوم
محبت کے مختلف نام
محبت کے درجات
محبت کے انداز
محبت کا تصوف آمیز مفہوم
علمی مفہوم
معاشرتی مفہوم
باب محبت کی قسمیں
اللہ تعالیٰ کی محبت
اللہ تعالیٰ کی محبت کی علامات
نبی کریمﷺ سے محبت
فرشتوں سے محبت
اللہ تعالیٰ کے قرب کی کوشش
توبہ واستغفار
عاجزی اور کشرنفسی
اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی تمنا
اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
مصیبتوں پر صبر وتحمل
رسول اللہ ﷺ سے محبت
حضور ﷺ سےمحبت کی علامات
محبان رسول سے محبت
نبی ﷺ کی محبوب چیزوں سے محبت
نبی ﷺ سےمحبت کے چند نمونے
بنی نوع انسان کی محبت
مسلمان بھائیوں سے محبت کے دلائل اور ان کے حقوق
سلام کی کثرت
بیمار کی مزاج پرستی کرنا
اچھی مہمان نوازی
دعوت قبول کرنی چاہیے
خیر خواہی اور صائب مشورہ
باب حذباتی محبت
اسلام میں جذباتی محبت کی حیثیت
جذباتی محبت (عشق) کے دینی اور معاشرتی نتائج
عشق ( جذباتی محبت) کا صحیح رخ
حدیث عشق
بیماری عشق سے نجات پانے کا طریقہ
 
Top