• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محب اللہ شاہ راشدی

شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
نام : محب اللہ شاہ راشدی
کنیت:ابوالقاسم
ولدیت: سید احسان اللہ شاہ راشدی
ولادت:2اکتوبر1921ءبمطابق 29محرم 1340ہجری میں گوٹھ پیر جھنڈا میں پیدا ہوئے۔
تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سید احسان اللہ شاہ راشدی سے حاصل کی بعدازاں مولانا ابوالوفاءامرتسری سے اجازہ حدیث حاصل کیا۔مولانا عبدالحق محدث بہاولپوری سے بھی اکتساب فیض کیا۔ مولانا شرف الدین دہلوی اور حمیدالدین سے بھی علم حاصل کیا۔
درس وتدریس: فراغت کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری کیااور پھر اپنی ساری زندگی درس وتدریس میں بسر کر دی۔آپ کے تلامذہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
تصنیف وتالیف:سیدمحب اللہ شاہ راشدی تصنیف و تالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتےتھےاردو عربی میں کتابیں لکھی ہیں تفضیل حسب ذیل ہے۔
1۔حواشی صحیح بخاری (عربی)مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانی اور مولانا ارشادالحق اثری نے اس پر بہترین تقاریز لکھیں ہیں۔
2۔القواطع الرحمانیہ فی الرد علی القادنیہ
3۔المنھج السوی فی الملاحظات علی تفسیر الغزنوی (مولانا فضل احمد غزنوی حیدآبادی کی تفسیری تحریروں پر تبصرہ)
4۔اظہار النوایہ الواقعہ فی کتاب پیغام ہدایت
5۔السعی الاشیث فی تحقیق اللقب بأ ہل الحدیث
مولانا سید محب اللہ شاہ راشدی کا کتب خانہ نادر کتابوں پر مشتمل ہے۔جسمیں نادر ونایاب مخطوطات کے علاوہ عربی تفاسیر ،شروح حدیث ،اسماءالرجال اور فقہ اربعہ پر بےشمار کتابیں موجود ہیں۔

وفات:سید محب اللہ شاہ راشدی کا انتقال 21 جنوری 1995ء کو ہوا۔
حوالہ:تذکرۃالنبلاء فی تراجم العلماء از عبدالرشید عراقی
 
Top