• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محترم محمد عاصم بھائی سے ایک ملاقات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چار دن قبل محترم @محمد عاصم بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔موصوف کا شمار محدث فورم کے ابتدائی اراکین میں ہوتا ہے، اس وجہ سے ماشاء اللہ وہ ہم سے سینئر ہیں لیکن عمر میں جونئیر ہیں۔۔۔۔ابتسامہ!
جس دن ملاقات ہوئی ، اُس دن محترم @محمد آصف مغل بھائی کی طبیعت ذرا ناساز تھی انہیں ایک ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا ہوا تھا واپس آئے تو آصف بھائی کو اُن کے گھر اُتارا اور میں اپنے گھر آیا تو گھر میں موجود موبائل پر تین پیغامات پہلے سے میرے منتظر تھے، السلام علیکم، کیا حال ہے بھائی جی؟، بھائی جی کہاں بزی ہیں؟ پیغامات دیکھ کر مجھے کچھ پتا نہیں چلا کہ ابوطلحہ بھائی کون سے والے ہیں۔۔۔ابتسامہ! خیر میں نے جوابی پیغام داغا: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!الحمد للہ!ایک بیمار دوست کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا، موبائل گھر میں ہی تھا۔ابوطلحہ بھائی کا سوال آیا: اوکے، آپ لاہور میں رہتے ہیں؟ہم نے منمناتا ہوا لکھا:جی! اُدھر سے اطلاع آئی: میں لاہور آیا ہوں، اس وقت اقبال ٹاؤن میں ہوں، ملاقات ہوسکتی ہے؟ میں ابھی تک انہیں پہچان نہیں سکا تھا، خیر میں نے پوچھ ہی لیا: محترم بھائی آپ کا کچھ تعارف؟۔ جواب آیا: عاصم مٹھو محدث فورم والا، کنیت ابو طلحہ۔ ہم نے لکھا:ماشاء اللہ!اقبال ٹاؤن اس وقت کہاں پر ہیں؟جواب آیا:کریم بلاک۔"ابھی بتاتا ہوں" کہہ کر محترم آصف مغل بھائی کوفون کیا اور ساری صورت حال بتا کر درخواست کی کیا آپ ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ پہلے تو ہلکا سا انکار کیا بوجہ خرابی طبیعت، لیکن پھر فورا حامی بھر لی۔ دل میں مجھے افسوس بھی تھا کہ ایک بیمار آدمی کو تنگ کر رہا ہوں۔ خیر، محترم عاصم بھائی کو پیغام دیا کہ میں آرہا ہوں!
آصف بھائی کو اُن کے گھر سے لیا اور مقررہ جگہ پر پہنچے تو ماشاء اللہ! ایک دراز قد باریش جوان آدمی کو کھڑا پایا، اگر سر پر سفید پگڑی ہوتی تو دور سے یوں لگتا کہ بن لادن زندہ ہو کر آ گئے ہیں۔ابتسامہ!
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ
سچ بتاؤں مجھے اپنے مواحد بھائیوں سے مل کر ایک خاص خوشی ملتی ہے کیونکہ میں ایک ایسے علاقہ میں رہتا ہوں جہاں لوگوں کی اکثریت مختلف کفر و شرک، بدعات و خرافات میں مبتلا ہے، اللہ ان لوگوں کو بھی صراط مستقیم پر چلا دے جس طرح اس نے مجھے کفر وشرک کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کے نور میں داخل کیا آمین ثم آمین۔
تو اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں جاؤں اگر وقت ملے تو وہاں کے رہنے والے مواحد بھائیوں سے ضرور رابطہ کیا جائے۔
@محمد آصف مغل بھائی اور @محمد نعیم یونس بھائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
محمد آصف بھائی کی طبیعت خرابی تھی اللہ ان کو صحت اور تندرستی عطاء فرمائے اور دین خالص پر چلائے رکھے آمین
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محمد عاصم صاحب آپنے حق بات یعنی صراط مستقیم کو قبول کیا آپ بیشک قابل مبارکباد ہیں آپ اس ہدایت پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہئے اور اس پر استقامت کی اللہ سے دعا کرتے رہئے ۔مطالعہ کو وسیع کرتے رہئے اور پیار ومحبت سے اپنے ساتھیوں کو اسی صراط مستقیم کی دعوت دیتے رہئے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ ، آپ کی ملاقات سے ہمیں بھی خوشی ہوئی ۔
اللہ تعالی دین کے لیے آپس میں محبت کو قبول فرمائے ۔
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
ماشاءاللہ،
عاصم بھائی آپ کا جذبہ قابل ستائش ھے، اللہ آپ کے علاقہ کے لوگوں میں دعوت حق کا قبول رکھ دے، اور ان لوگوں کو ہدایت پر گامزن فرما دے

یقینا مواحد بھائیوں اور خصوصا نعیم یونس جیسے فعال بھائی سے ملاقات کرنے کا اپنا ھی مزا اور سرور ھوتا ھے،
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ماشاء اللہ۔اس ملاقات کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔ویسے عاصم مٹھو بھائی کا نام @محمد ارسلان بھائی سے کئی مرتبہ سنا تھا۔اور فارم پر بھی کبھی کبھی نظر آتے ہیں۔نعیم یونس بھائی اور آصف بھائی کےموحدین بھائیوں سے ملاقاتوں کے اس شوق کو دیکھ کر ان دونوں بھائیوں کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے ۔اللہ ان کایہ جذبہ قبول فرمائے۔اور اللہ انھیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔آمین۔
عاصم بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت عطا فرمائے۔اور د نیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔آمین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آصف بھائی کو بھی جلد از جلد صحت سے ہمکنار کرے۔آمین
لا باس طھورا ان شاء اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
سُرُور
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انسباط، کیف، سرشاری۔
"قلب میں سرور پیدا ہوتا ہے۔" ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٦٢ )
٢ - نشے کا چڑھاؤ، ہلکا سا نشہ جو پر کیف ہو۔
"اس احساس میں ایسا سرور اور نشہ اور اس قدر طمانیت ہوتی ہے جس کے بعد نہ بھوک ستاتی ہے نہ پیاس کی شدت تڑ پاتی ہے۔" ( ١٩٧٦ء، مرحبا الحاج، ٢٠ )
 
Top