- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,765
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چار دن قبل محترم @محمد عاصم بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔موصوف کا شمار محدث فورم کے ابتدائی اراکین میں ہوتا ہے، اس وجہ سے ماشاء اللہ وہ ہم سے سینئر ہیں لیکن عمر میں جونئیر ہیں۔۔۔۔ابتسامہ!
جس دن ملاقات ہوئی ، اُس دن محترم @محمد آصف مغل بھائی کی طبیعت ذرا ناساز تھی انہیں ایک ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا ہوا تھا واپس آئے تو آصف بھائی کو اُن کے گھر اُتارا اور میں اپنے گھر آیا تو گھر میں موجود موبائل پر تین پیغامات پہلے سے میرے منتظر تھے، السلام علیکم، کیا حال ہے بھائی جی؟، بھائی جی کہاں بزی ہیں؟ پیغامات دیکھ کر مجھے کچھ پتا نہیں چلا کہ ابوطلحہ بھائی کون سے والے ہیں۔۔۔ابتسامہ! خیر میں نے جوابی پیغام داغا: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!الحمد للہ!ایک بیمار دوست کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا، موبائل گھر میں ہی تھا۔ابوطلحہ بھائی کا سوال آیا: اوکے، آپ لاہور میں رہتے ہیں؟ہم نے منمناتا ہوا لکھا:جی! اُدھر سے اطلاع آئی: میں لاہور آیا ہوں، اس وقت اقبال ٹاؤن میں ہوں، ملاقات ہوسکتی ہے؟ میں ابھی تک انہیں پہچان نہیں سکا تھا، خیر میں نے پوچھ ہی لیا: محترم بھائی آپ کا کچھ تعارف؟۔ جواب آیا: عاصم مٹھو محدث فورم والا، کنیت ابو طلحہ۔ ہم نے لکھا:ماشاء اللہ!اقبال ٹاؤن اس وقت کہاں پر ہیں؟جواب آیا:کریم بلاک۔"ابھی بتاتا ہوں" کہہ کر محترم آصف مغل بھائی کوفون کیا اور ساری صورت حال بتا کر درخواست کی کیا آپ ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ پہلے تو ہلکا سا انکار کیا بوجہ خرابی طبیعت، لیکن پھر فورا حامی بھر لی۔ دل میں مجھے افسوس بھی تھا کہ ایک بیمار آدمی کو تنگ کر رہا ہوں۔ خیر، محترم عاصم بھائی کو پیغام دیا کہ میں آرہا ہوں!
آصف بھائی کو اُن کے گھر سے لیا اور مقررہ جگہ پر پہنچے تو ماشاء اللہ! ایک دراز قد باریش جوان آدمی کو کھڑا پایا، اگر سر پر سفید پگڑی ہوتی تو دور سے یوں لگتا کہ بن لادن زندہ ہو کر آ گئے ہیں۔ابتسامہ!