• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محترم منتظمين سے ايك درخواست

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
بسم اللہ الرحمن الرحيم​
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
مجھے نہايت افسوس ہے کہ مجھے نئى ركن ہونے کے باوجود اس سيكشن ميں آنا پڑا ليكن ميں نے كافى انتظار كے بعد ايسا كيا ہے۔
مجھے [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%A2%D8%A6%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D8%B6%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D8%B9%D8%A7%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA-175/%D8%B9%D8%A7%D8%A6%D8%B4%DB%81-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D9%81%D8%A7%D8%AA-1929/index4.html#post11588]اس پوسٹ[/LINK] پر شديد اعتراض ہے۔ اس كا مطلب ہے كہ تمام اركان كسى بھی وقت كسى دوسرے ممبر كو كٹہرے ميں کھڑا كر کے اس طرح سوال وجواب كر سكتے ہیں۔ اس پوسٹ كے ذريعے ميرى دو بہنوں كى شديد تذليل كى گئی۔جيسا كہ ان ميں سے ايك نے اپنی پوسٹ ميں بجا شكايت كى ہے۔ ميرے ليے یہ صورت حال ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے کہ ايك شخص كا جھوٹ ثابت ہوجانے پر بھی اس كے بے بنياد الزامات اور بدتميزى پر مبنی پوسٹس كو حذف نہیں کیا گیا۔
ميرى محترم منتظمين سے درخواست ہے كہ مذكورہ پوسٹ كو حذف كيا جائے كيونكہ يہ ذاتى حملوں اور نامناسب الفاظ پر مشتمل ہے۔
والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بہن، ہم آپ کے جذبات کا احترم کرتے ہیں۔لیکن یہ معاملہ اسی دھاگے میں ختم کیا جا چکا تھا۔اوپن فورم پر مزید بات چیت سے دلوں میں مزید کھنچاؤ ہی پیدا ہوگا۔ اگر کنعان بھائی نے کسی رکن کو کٹہرے میں کھڑا کر کے سوال و جواب کئے تھے تو انتظامیہ کی طرف سے مناسب جواب بھی دے دیا گیا تھا۔ جس پر نائمہ بہن نے خود اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دھاگے کو تالا لگانے کی درخواست کی تھی۔ کنعان بھائی کا آخری پیغام بھی انتظامیہ کی طرف سے ڈیلیٹ کیا گیا تھا۔ جس پوسٹ پر آپ نے اعتراض کیا ہے، وہ تو ہمارے خیال میں بجائے خود دونوں بہنوں کی برات کے لئے ضروری ہے۔ تاکہ لوگوں کے سامنے اعتراض بھی رہے اور اس کا جواب بھی رہے۔
باقی ڈھکے چھپے الفاظ میں ہم نے پردہ رکھنے کی بات بھی کی تھی۔ اس پر بھی غور کیجئے گا۔ ہم نے کسی بھی فریق کو بحیثیت مجموعی سچا جھوٹا نہیں کہا۔ دلوں کے معاملات اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں۔ ہم ظاہر کو دیکھ کر ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ لہٰذا ازراہ کرم اس معاملے کو یہیں ختم کر دیجئے۔ آپ بھی بہتر جانتی ہیں کہ تالہ لگے ایسے غیر علمی دھاگے ویسے ہی چند دن میں غائب ہو جاتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ کسی بات کا برا نہیں منائیں گی۔ اور فورم جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے اس میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتی رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین یا رب العالمین۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top