• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث، حدیث پراجیکٹ (خدمت حدیث شریف کے لیے ایک شاندار منصوبہ)

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
(www.Mohaddis.com)
یہ سائٹ اردو زبان میں خدمت حدیث شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان قدم ہےجسے اہل علم کے ہاں معروف حدیث کے عربی سوفٹ وئیر ’مکتبۃ الحدیث‘ المعروف بہ کتب تسعہ کی طرز پر آن لائن سہولت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس سائٹ پر احادیث مبارکہ اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ موجود ہیں، تاکہ عوام الناس بھی حدیث کے حکم سے بخوبی واقف ہو سکیں۔ سائٹ پر اب تک حدیث کی چھ معروف کتابیں (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابو داؤد، سنن ابن ماجہ اورسنن نسائی) اپلوڈ کی جاچکی ہیں۔ یہ تمام کتب اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔ جامع ترمذی کا ایک، اور بقیہ پانچوں کتب کے دو دو اُردو تراجم اپلوڈڈ ہیں۔ اس سائٹ پر موجود کسی بھی حدیث کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ویب سائٹ متعدد شاندار خصوصیات کی حامل ہے جن میں قاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان میں سے چند معروف خصوصیات درج ذیل ہیں:
کسی بھی حدیث کو چار طریقوں سے تلاش کرنے کی سہولت موجود ہے: 1. عربی متن یا اردو ترجمہ کے ذریعے سے۔ 2. کتاب یا باب کے ذریعے۔ 3. حدیث نمبر کے ذریعے تلاش۔ 4. موضوعات کے ذریعے۔
ایک اور خاص بات یہ کہ تمام کتب حدیث کو متعدد تراقیم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ صحیح بخاری کی دس تراقیم، جامع ترمذی کی 9، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ کو آٹھ تراقیم میں پیش کیا گیا ہے۔
ہر حدیث کی اردو شرح اور حدیث سے مستنبط ہونے والے فوائد ومسائل تک بھی یوزر کو رسائی حاصل ہے۔
ہر حدیث سے متعلق ایک سے زیادہ اہل علم کا حکم موجود ہے کہ یہ حدیث سند کے لحاظ سے صحیح ہے یا ضعیف۔
ہر حدیث کی تخریج دیکھنے کی بھی سہولت موجود ہے کہ یہی حدیث دیگر کن کن کتب حدیث میں موجود ہے۔
ہر حدیث میں نسبت حدیث کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ حدیث قدسی ہے یا مرفوع وغیرہ۔
یوزر سند کی نوعیت سے بھی آگاہی حاصل کرسکتا ہے کہ حدیث کی سند متصل، منقطع وغیرہ میں سے کس نوعیت کی ہے۔اور ہر حدیث کے ساتھ یہ وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ یہ حدیث نبی کریمﷺ کے فرمان (قول)پر مشتمل ہے، یا فعل پر یا آپﷺ کی تقریر یعنی خاموشی پر۔
تمام صحاح ستہ یا ایک یا دو منتخب کتب میں علیحدہ سے حدیث تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے اورصارفین اپنی مرضی سے اس کا کوئی ایک ترجمہ یا ترقیم یا حکم حدیث منتخب کر سکتے ہیں۔
احادیث کو مختلف موضوعات میں بھی تقسیم کیا گیا ہے کہ ایک ہی حدیث کن کن موضوعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اور صرف ایک کلک سے اسی موضوع سے متعلق صحاح ستہ میں موجود دیگراحادیث تک پہنچا جا سکتا ہے۔

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
بہت عمدہ!
محدث فورم کی طرف کی دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے. کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. بار بار آئی ڈی خود ہی لاگ آوٹ ہو جاتی ہے.
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
جی اب کوشش ہو گی کہ اس طرح کہ مسائل کا فوراً حل کر لیا جائے۔ إن شاء الله
 
Top